میں بھی فائر فاکس استعمال کر رہا ہوں مگر میں ٹیکسٹ کی ترتیب سے پریشان نہیں میرے خیال میں جب یہ ڈسپلے ہو گا تو ٹھیک ہو جائے گا فی الحال تو ترجمہ کرتے ہیں اس کا پروف بعد میں منتظمین کر لیں گے۔
ماشاءاللہ پندرہ فیصد ہوگیا ہے کام پی او فائل میں نے بھی حاصل کی تھی ایڈٹ تو ہو جائے گی مگر بات وہی کہ جب یہ اپ لوڈ کریں تو جنھوں نے اس سے آگے کام کیا ہے ان کا کام اڑ نا جائے۔
مجھے زونج کا مسئلہ ہو رہا ہے اعجاز اختر صاحب سے پوچھا تھا انھوں نے وضاحت بھی کی مگر میری کم عقلی سمجھ نہیں سکا اس کے لیے کونسی کی استعمال کروں یونی پیڈ میں اب سر کون کھپائے۔نبیل بھائی آپ کے اردو لائٹ میں اس کی کیا کنجی ہے۔