اردو ترجمہ ہوم اسٹنٹ کےلیے Home Assistant

یوسف سلیم

محفلین
A hexadecimal color value for the dynamic accent color used in the device them
آلہ میں استعمال ہونے والے متحرک لہجے کے رنگ کے لیے ایک ہیکساڈیسیمل رنگ کی قدر؟
 
یہ پروڈکٹ فری اور اوپن سور ہے...اس کو استعمال کرنے کے کوئی پیسے نہیں وصول کیے جاتے... کوئی بھی یہ استعمال کرسکتا ہے لوکل کنٹرول کے لیے . Homeassiatnt اس وقت Github پر دوسرا بڑا پروجیکٹ ہے ساری دنیا میں...

آپ کو صرف پرانا کمپیوٹر یا رسبریپائی چاہیے اس کو چلانے کےلیے...
میں خود اس کو raspberry pi 4 پر پچھلے تین سال سے استعمال کر رہا ہوں..
اس سے آپ گھر میں بہت ساری چیزیں آٹومیٹ کر سکتے ہیں...
مثلاً لائٹ خود بخود آن ہوتی ہیں جب میں کمرے میں آکر بیٹھتا ہوں
اور جب آٹھ کر جاتا ہوں تو بند ہوجاتی ہیں...
CCTV کیمرے میں لوگوں اور چیزوں کی نشاندہی ہوتی بعمہ نام جیسے کے جب میں کیمرے کے سامنے سے گزروں گا تو میرا نام لکھا ہوا آئے گا اس تصویر کے ساتھ
گھر کے دروازوں اور کھڑکیوں پر ونڈواور ڈور سنسر کا استعمال کر کے آپ گھر کی سکیورٹی میں اضافہ کر سکتے ہیں... جیسے کے جب سونے لگے تو سب دروازے آرمی ہوجائے... جس وقت آپ بستر میں ہوں اور کوئی دروازہ یا کھڑکی کھلی تو آپ کو فورا اطلاع موصول ہو جائے گی... اس کے ساتھ آپ چور کے لیے چند اچھے القابات بھی اپنی زبان میں ریکارڈ کر سکتے ہیں... 😎
چور کو نا صرف القابات سے نوازا جائے گا بلکہ اس کی تصویر بھی آپ کے پاس ریکارڈ ہو جائے گی

گھر میں استعمال ہونےوالی بجلی کا حساب کتاب رکھ سکتے ہیں.
Android TV کو کنٹرول کرسکتےہیں... مثلاً جب آپ ٹی وی دیکھنے بیٹھے تو باقی لائٹ آف ہو جائے...

یہ سب کچھ ناصرف مفت ہے بلکہ لوکل بھی ہے.. آپ کا ڈیٹا آپ کے کنٹرول میں نہ کے آیپل یا گوگل کے پاس... ہوم اسٹنٹ نیٹ کے بغیر بھی کام کرتا ہے... اگر ٹوپی والی شارک یا آپ کی گلی کے لڑکے آپ کی ptcl کی تار کاٹ بھی دیں تو تب آپ کا ہوم اسٹنٹ چلتا رہے گا...
اس میں آپ ہزاروں قسم کے آلات استعمال کیے جا سکتے ہیں کچھ صرف آپ کو آن کرنے ہیں وہ خود بخود آپ کو ہوم اسٹنٹ میں نظر آنا شروع ہو جائیں گے لائٹ سے لے کر آپ کی واشنگ مشین تک
کچھ آپ خو د بنا سکتے ہیں جیسے کے مدرجہ ذیل چند پروجیکٹ.. یہ بھی اوپن سورس اور فری ہیں
1. ESPHome — ESPHome
2. Tasmota Documentation - Tasmota
3. GitHub - openshwprojects/OpenBK7231T_App: Open source firmware (Tasmota/Esphome replacement) for BK7231T, BK7231N, BL2028N, T34, XR809, W800/W801, W600/W601 and BL602
4. Welcome to WLED - WLED Project

بہترین تعارف کروایا ہے آپ نے اور بہت مفید رہے گا بہت سے لوگوں کے لیے۔
 
اگر آپکا گھر خدانخواستہ جل کر راکھ ہو گیا، یا سرور یا ہارڈ ڈسک اڑ گئی تو سارا ڈیٹا بھی گیا؟
ڈیٹا کو محفوظ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں ، اصل چیز آپ کی توجہ اور مال خرچ کرنے کی صلاحیت ہے۔ پھر چاہے پوری دنیا بھی ختم ہو جائے ، آپ کا ڈیٹا محفوظ رہے گا ۔
 
A hexadecimal color value for the dynamic accent color used in the device them
آلہ میں استعمال ہونے والے متحرک لہجے کے رنگ کے لیے ایک ہیکساڈیسیمل رنگ کی قدر؟

آلے میں استعمال ہونے والے متحرک اندازِ رنگ کے لیے ششدہی نظام (hexadecimal) رنگ کی قدر۔
 

یوسف سلیم

محفلین
This list of conditions needs to be satisfied for the automation to run. A condition can be satisfied or not at any given time, for example: ''If {user} is home''. You can use building blocks to create more complex conditions.

آٹومیشن کو چلانے کے لیے شرائط کی اس فہرست کو پورا کرنے کی ضرورت ہے۔ کسی بھی وقت کسی شرط کو پورا کیا جاسکتا ہے یا نہیں، مثال کے طور پر: ''اگر {صارف} گھر ہے''۔ آپ مزید پیچیدہ حالات پیدا کرنے کے لیے بلڈنگ بلاکس کا استعمال کر سکتے ہیں۔

آٹومیشن کو چلانے کے لیے شرائط کی اس فہرست کو مطمئن کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک شرط کسی بھی وقت مطمئن ہو سکتی ہے یا نہیں، مثال کے طور پر: ''اگر {صارف} گھر ہے''۔ مزید پیچیدہ حالات پیدا کرنے کے لیے آپ بلڈنگ بلاکس استعمال کر سکتے ہیں۔
کون سی بہتر ہے؟
 
Top