اردو ترجمہ ہوم اسٹنٹ کےلیے Home Assistant

یوسف سلیم

محفلین
یہ بھی Rs. 25,500 کا ہے!

Raspberry Pi 4 Model B 4GB
میں نے یہ تب لیا تھا جب یہ کافی سستا تھا اور اس مقصد کے لیے بھی نہیں لیا تھا... آپ اپنے پرانے کمپیوٹر کو بھی ہوم اسٹنٹ سرور کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں کوئی نیا کمپیوٹر لینے کی ضرورت نہیں...
اور اب یہ بہت سی آلات کی جگہ ایک ہی آلہ ہے۔۔۔
 
آخری تدوین:

یوسف سلیم

محفلین
چاہے رات کو باتھ روم ہی کیوں نا گئے ہوں؟
باتھ روم کے اپنے سنسر ہو سکتے ہیں...
1. نمی کی بنیاد پر خارجی پنکھے کا استعمال

2. بدبو کی بنیاد پر خارجی پنکھے کا استعمال
3. باتھ روم کی بتی آپ کی موجودگی پر آن یا آف ہو گی. تاکہ آپ کورات کو بتی کا بٹن نا تلاش کرنا پڑے..
 
آخری تدوین:

یوسف سلیم

محفلین
یہاں کراچی میں لوگ سہراب گھوٹھ کے آس پاس کے علاقوں سے شفٹ ہو جاتے ہیں۔ کیا آپکے علاقے میں چوری چکاری بہت زیادہ ہے؟
ٹوپی والی شارک کا خطرہ تو رہتا ہی ہے... کب ورچل جلسہ کا اعلان ہو شارک انٹرنیٹ کی تار کٹانے پہنچ گئی...
 

یوسف سلیم

محفلین
اگر آپکا گھر خدانخواستہ جل کر راکھ ہو گیا، یا سرور یا ہارڈ ڈسک اڑ گئی تو سارا ڈیٹا بھی گیا؟
بیک اپ کا اصول ہے 3...2..1

اس کو آپ اپنی مرضی سے کسی بھی طریقے سے بیک اپ کر سکتے ہیں... چاہیے لوکل کاپی کی صورت میں... گوگل ڈریو پر... کسی دوسرے کے گھر میں( باہمی رضا مندی کے ساتھ )
 

یوسف سلیم

محفلین
آپ کو اپنے بجلی کے اِستعمال کے بارے میں کے الیکڑک سے زیادہ معلومات ہو سکتی ہیں... آپ کو مہینہ ختم ہونے سے پہلے معلوم ہونا ہے کے بل کتنا آنا ہے اور بجلی کا استعمال کیسے بہتر کیا جا سکتا ہے...




 

یوسف سلیم

محفلین
یہ سسٹم بتائے گا کیسے جب آپ سو رہے ہوں گے کہ کھڑکی کھلی رہ گئی ہے؟
سونے کے لیے بیڈ سنسر( جی ہاں) اور کھڑکی کے لیے ڈور ونڈو سنسر
custom-labels.png
 

یوسف سلیم

محفلین
معلومات؟ کے الیکٹرک ٰآئی پی پی مل کر طے کرتے ہیں کہ کتنا بل بھیجنا ہے۔ اس کا بجلی کے استعمال سے کم ہی تعلق ہوتا ہے۔
یہ وہاں بھی کام کرتی ہے جہاں ہر گھنٹے بجلی کا ریٹ مختلف ہوتا ہے.
وہ ایک مکینکل انجینئر کے الفاظ میں( مکینکل انجینئر مکینیکل کے بجائے الیکٹرک پر تبصرہ کرتے ہوئے )"کے الیکڑک تےشی ہی کوئی نہیں...

 

یوسف سلیم

محفلین
پورا گھر الیکٹریکل انجینرئنگ لیب بنا دیں یعنی!

سینسر لگائیں۔ انکی تاریں لگائیں۔ خراب سینسر اتاریں۔ وغیرہ وغیرہ۔

کچھ اوور انجینرئنگ لگ رہی ہے۔
میں نے کچھ چیزیں زیادہ ہی لگائیں ہوئیں ہیں جیسےکے فریج کا درجہ حرارت کا سینسر وغیرہ لیکن اکثر چیزیں زندگی آسان کرنے کے لیے ہیں...
یہ کام میں مچھلی گھر(؛Aquarium) کا درجہ حرارت کنٹرول کرنے سے شروع کیا تھا اور اب گھر میں کافی چیزیں کنٹرول کر رہا ہوں...
وہ سنسر جو چار سال پہلے لیا تھا ابھی تک کام کررہا ہے... میں نے خود بنایا تو کوئی 200 روپے کا... جبکہ مارکیٹ میں اس طرز کے سنسر کی قیمت 1200 تھی..
یہ میرا غسل خانے نہیں آپ کو سامنے بس اتنا ہی نظر آئے گا.. کوئی تار نہیں... کچھ سنسر کی بیٹری پانچ سال چلتی ہیں جس کے بعد آپ کو صرف نارمل چھوٹے پیسنل سیل تبدیل کرنے ہیں...
دنیا چاند پر پہنچ رہی ہے اورہم ابھی تاروں کے سائز ناپ رہے ہیں...
ان میں اکسر چیزیں یا تو تاروں کے بغیر کام کرتی ہیں یا ڈبے کے اندر ہوتی ہیں...

1237f0569dc1cae9c459bd0fb3ef5fb56221448d.jpeg
 
Top