اردو دائرۃ معارف العلوم

جو پی ڈی ایف بطور نمونہ پیش کیا گیا ہے اس کے بارے میں ہمارا مشورہ تو یہی ہے کہ اس سے پروگرام کے ذریعہ متن اخذ کرنے کی کوشش فقط وقت کا ضیاع ہے۔

کنورژن کی کامیابی کا ایک رف اندازہ لگانے کی ترکیب یہ ہے کہ اس کا کچھ حصہ سیلیکٹ کریں اور کلپ بورڈ میں کاپی کر لیں۔ اس کے بعد اسے کسی ایسی جگہ پیسٹ کریں جہاں یونیکوڈ متن تحریر کیا جا سکتا ہو، مثلاً اردو محفل میں پیغامات لکھنے والا خانہ۔ اگر تشفی بخش حد تک متن درست حاصل ہو جاتا ہے تو بسم اللہ کریں۔ ایک اور ترکیب ہے اس کو چیک کرنے کی اور وہ ہے پی ڈی ایف ڈاکیومینٹ میں سرچ آزمانے کی۔ جس میں سرچنگ جس قدر اچھی کام کرے گی اس کا کنورژن اتنا ہی بہتر متوقع ہے۔ اور یہ چیز مستعمل فونٹ پر کافی حد تک منحصر ہے۔
 
hackerspk

محفلین
میں نے اس کے علیحدہ علیحدہ کریکٹر تک کوکنورٹ کرنے کی کوشش بھی کی ہے ڈاٹ نیٹ کے ذریعے مگر نتیجہ وہی ڈھاک کے تین پات
یعنی اسے ٹائپ ہی کی جائے؟
 
شمشاد

لائبریرین
اس کے کچھ صفحے مجھے دے دیں تاکہ ٹائپ کر سکوں۔

اگر تو سیدھی سادی ٹائپنگ ہے تو کوئی مشکل نہیں اور اگر کسی خاص فارمیٹ میں ہے تو وہ بھی بتا دیں۔

اردو محفل میں ہم اس کو ٹائپ کرنے کے لیے ایک ٹیم بھی تشکیل دے سکتے ہیں تاکہ کچھ اراکین مل جل کر اس کو ٹائپ کر سکیں۔
 
اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی کہنے

ٹائپ کا طریقہ کار آسان ہے کسی بھی یونی کوڈ ایڈیٹر میں اسے ٹائپ کر دیں۔
ہر انگریزی عبارت کو علاحدہ لائن پر لکھیں جیسے

"اردو محفل کا پتہ
http://www.urduweb.org/mehfil
ہے"

آپ اور براہ کرم جو حضرات ایسا کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہوں اپنا برقی مجھے اس پتہ

پر بھیج دیں۔ اور یہ بھی بتا دیں کے وہ ایک ہفتہ میں کتنے صفحات ٹائپ کر سکتے ہیں تاکہ اسے منظم طریقے سے لکھا جا سکے۔
گرمی کی شدت ہے کہ کم نہیں ہو رہی اور واپڈا والوں سے تو خدا ہی سمجھے
 
شمشاد

لائبریرین
ایک بات عرض کرتا چلوں کہ ذاتی برقی عنوان اور فون نمبر یہاں شائع کرنا اردو محفل کی پالیسی کے خلاف ہے، اس لیے آپ کا برقی عنوان حذف کیا ہے۔

آپ چند صفحات یا پوری کتاب کا ربط دے دیں، دیکھنے کے بعد ہی بتایا جا سکتا ہے کہ کون کتنا ٹائپ کر سکتا ہے۔

ایک بات طے ہے کہ کتاب یہاں ٹائپ ہو جائے گی۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی کہنے

ٹائپ کا طریقہ کار آسان ہے کسی بھی یونی کوڈ ایڈیٹر میں اسے ٹائپ کر دیں۔
ہر انگریزی عبارت کو علاحدہ لائن پر لکھیں جیسے

"اردو محفل کا پتہ
http://www.urduweb.org/mehfil
ہے"

آپ اور براہ کرم جو حضرات ایسا کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہوں اپنا برقی مجھے اس پتہ
پر بھیج دیں۔ اور یہ بھی بتا دیں کے وہ ایک ہفتہ میں کتنے صفحات ٹائپ کر سکتے ہیں تاکہ اسے منظم طریقے سے لکھا جا سکے۔
گرمی کی شدت ہے کہ کم نہیں ہو رہی اور واپڈا والوں سے تو خدا ہی سمجھے

رابطے کے لیے ذاتی پیغام بھیج سکتے ہیں۔
 
hackerspk

محفلین
پوری کتاب یونیکوڈ پی ڈی ایف ہی ہے اگر یہ کنورٹ ہو جائے دوبارہ ہونیکوڈ میں تو زیادہ اچھا ہے نہیں تو ٹائپ کرنا ہو گی
 
شمشاد

لائبریرین
یونیکوڈ پی ڈی ایف سے کنورٹ ہوتی نظر نہیں آتی، سعود بھائی کا بھی یہی مشورہ ہے۔

دوسری بات یہ کہ جو 40 صفحات آپ نے پی ڈی ایف کے بھیجے ہیں، ان پر صفحہ نمبر نہیں لکھا ہوا۔ 6500 صفحوں کی کتاب میں ٹائپ شدہ صفحہ تلاش کرنا ناممکن نہیں تو بہت ہی مشکل ضرور ہو گا۔ اس کا کوئی حل تلاش کریں کہ پوری کتاب پر صفحہ نمبر آ جائے۔
 
hackerspk

محفلین
شمشاد بھائی کتاب پر صفحہ نمبر سرے سے موجود نہیں
لیکن مجھے پتہ ہے کہ کونسے صفحات ٹائپ ہو چکے ہیں
یہ کتاب چھ جلدوں پر مشتمل ہے پہلی جلد کے چار حصے ہیں پہلے حصے کے 586 صفحات ہیں
 
شمشاد

لائبریرین
ایک تو آپ اپنا نام ایسے چُھپا رہے ہیں جیسے لڑکیاں اپنی عمر چھپاتی ہیں۔ ارے بھائی نام معلوم ہو تو کلام کرنے میں آسانی رہتی ہے۔

کتاب پر صفحہ نمبر ہونا ضروری ہے۔ وہ اس لیے کہ میں کسی کو کچھ صفحے ٹائپ کرنے کے لیے کہوں کہ فلاں صفحے سے فلاں صفحے تک ٹائپ کر دے تو یہ کیسے ممکن ہو گا۔
صفحہ نمبر دینے کے لیے ایک چھوٹی سی کمانڈ دینے کی زحمت کرنی پڑے گی۔

مزید یہ کہ کتاب کا نام بتا دیں۔

دوسری بات یہ کہ آپ نے جو پی ڈی ایف کے 40 صفحے rar. کے فارمیٹ میں بھیجے ہیں ان کا حجم 5 ایم بی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہیکر صاحب، آپ نے شایکد محسوس کر لیا ہوگا کہ یہاں لوگ آپ کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ آپ ان کے کام کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنا چاہتے ہیں تو انہیں اپنی سائٹ پر اکاؤنٹ فراہم کرنے کے بارے میں غور کریں، یا پھر آپ نے جو ڈاٹ نیٹ میں سوفٹویر لکھا ہے وہ بھی مہیا کر سکتے ہیں۔ ای میل کے ذریعے مسودات موصول کرکے انہیں آگے شائع کرنے والا ورک فلو شاید کچھ زیادہ مؤثر نہیں ہے۔ بہرحال آپ اس کے بارے میں بہتر فیصلہ کر سکتے ہیں۔
 
نبیل بھائی اکاؤنٹس کا کوئی مسئلہ نہیں آپ سائٹ پر رجسٹر ہوں اور یوزر نیم مجھے بتا دیں تاکہ میں آپ کو موڈریٹر بنا دوں اور اگر آپ چاہیں تو میں خود اکاونٹ بنا کر ذاتی پیغام ارسال کر دیتا ہوں۔ اور وہ سافٹ وئیر صرف بلک پوسٹنگ کا ہے جو ڈیٹا بیس سے تحریریں لیتا ہے ڈیٹا لائف انجن کا اپنا نظام بھی کافی اچھا ہے اور مثالوں سے واضح کرنے کا صفحہ میں نے بنا دیا ہے اس کا ربط یہ ہے
http://urduencyclopedia.org/addnews.html
رجسٹر ہونے کے بعد یہ ربط کام کرے گا اور آپ کی پہلی بات ایک سو تیس فیصد درست ہے
 
Top