سادہ ٹائپ بھی ہو جائے تو بعد میں اسے درست کیا جا سکتا ہے ☺ اصل مسلہ تو ٹائپ کا ہے سادہ ٹائپ کر کے مجھے ای میل ہو جایے یا محفل پر پوسٹ ہو جایے ☺
محترم /محترمہ hackerspk
کتاب میں نے اتار لی ہے۔ کُل 31 فائلیں ہیں، جن میں سے دو فائلیں Part 1 Final 3 اور Part 1 Final 31، کل صفحات 388، ایک جیسی ہیں اور دوسری فائل Part 3 Final 1 اور Part 4 Final، کل صفحات 850، ایک جیسی ہیں۔
باقی 29 فائلیں بچتی ہیں جن کے صفحات کا مجموعہ 6387 ہے۔
آپ کون سے فائل کے کتنے صفحات ٹائپ کر چکے ہیں؟
آپ نے جو مجھے 40 صفحے بھیجے تھے وہ کون سی فائل کے ہیں؟
کہیں اس انسائیکلوپیڈیا کا متن پاسکی اینکوڈنگ میں تو محفوظ نہیں کیا گیا ہے۔ اس کے بارے میں ہمارے ہندوستانی دوست اعجاز اختر صاحب اور ابن سعید بہتر طور پر بتا سکتے ہیں۔ فورم پر پہلے بھی پاسکی کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے پر تحقیق ہو چکی ہے۔ اگر واقعی اس انسائیکلو پیڈیا کا متن پاسکی اینکوڈنگ میں حاصل کرنا ممکن ہو تو شاید اس کو یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کا کوئی راستہ دریافت کیا جا سکے گا۔