مجھے یہ زبان کا لہجہ فارسی اور پشتو جیسا لگا مجھے ایک بار ہی اسکو سننے کا اتفاق ہواہے چند گھنٹے
آذربئجان اور ترکوں میں کیا کچھ مشترک ہے؟
کیا ترکی کی بہت سی زبانیں ہیں؟
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب ، سبحان اللہ ماشاء اللہ آپ نے مجھے دوسری مصروف کرکے خود ادھر ایک بہت ہی عمدہ دھاگہ جاری فرمایا ہوا ہے ، کیا کچھ اسی قسم کی اور شرارتیں بھی فرمائی ہیں جو کہ چھپی ہوئی ہیں؟ کچھ تو پردہ راز سے باہر نکالئے ؟ کچھ ہم بھی آپ کے اس علم بے بہا سے مستفید ہوں ، والسلام
ایک اور دلچسپ بات یہ دیکھی کہ ترک معاشرت اور یہاں کی معاشرت میں بہت سی چیزیں مشترک یا مماثل بھی ہیں۔
یا یوں کہنا چاہیے کہ ابھی تک مماثل چلی آ رہی ہیں۔
یہ کہہ رہی ہیں تو مان ہی لیتے ہیںمہمان نوازی ، شہری اور دیہی زندگی میں تفاوت، مختلف رسوم مثلا پڑوس میں کسی کی موت واقع ہونے پر متعلقہ گھر کے غم میں ممکن حد تک غمگساری اورافراد و مہمانوں کے لیے دوسرے پڑوسیوں کی جانب سے کھانے کا بندو بست ، بچوں کی پیدائش گاہ ہسپتال کی بجائے گھر، غیر شادی شدہ افراد کی شادی کے امکانات سے متعلق رسوم، اشیاء کی گھر میں تیاری جیسے گھر میں صابن بنانا، اچار اور بالخصوص مربوں کی تیاری گھر میں۔ مہمان نوازی۔ ایک اسلامی حکم کی انجام دہی یہاں ایک صوبہ میں بڑے پیمانے پر ایک تقریب کی صورت انجام دی جاتی ہے، یہی رسم ترکوں میں بھی اسی انداز میں انجام دی جاتی ہے اور رشتہ دار و دوست احباب جمع ہوتے ہیں اور شادی کا سا سماں ہوتا ہے تمام مہمانوں کے لیے کھانا اور مہمانوں کا تحائف دینا۔ روٹی پکانے والی بزرگ خاتون یا خواتین کا اڈہ یا مخصوص مقام جہاں بڑی بوڑھیاں و ادھیڑ عمر کی خواتین جمع ہوتی ہیں اور حالات حاضرہ پر گفتگو و تبصرہ جات وغیرہ وغیرہ