اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

حسان خان

لائبریرین
مجھے یہ زبان کا لہجہ فارسی اور پشتو جیسا لگا مجھے ایک بار ہی اسکو سننے کا اتفاق ہواہے چند گھنٹے

حیرت ہے پشتو جیسی تو جرمن زبان لگتی ہے۔ اور فارسی بھی صوتی لحاظ سے ترکی سے کافی مختلف ہے۔ اچھا یہ خبریں سنیے، اس سے آپ کو تھوڑا اندازہ ہوگا کہ استانبولی ترکی سننے میں کیسی ہے:
http://www.dw.de/popups/mediaplayer/contentId_15778151_mediaId_16401523
 

حسان خان

لائبریرین
آذربئجان اور ترکوں میں کیا کچھ مشترک ہے؟

دونوں ہی مغربی ترک ہیں، اور دونوں ہی خود کو ترک پکارتے ہیں۔ ان دونوں کی زبانیں بھی مماثل ہیں، اتنا ہی فرق ہوگا جتنا پنجابی کے ایک لہجے کا دوسرے لہجے سے ہے۔ ہاں، ایک فرق ضرور ہے کہ آذربائجانی تقریبا سارے شیعہ ہیں جبکہ اناطولیہ کے ترکوں کی اکثریت سنی ہے۔ اس لیے تاریخی طور پر دونوں جدا بلکہ مخالف رہے ہیں۔ اناطولیائی ترکوں نے عثمانی خلافت تشکیل دے دی جبکہ آذربائجانی ترک ایران پر حکمرانی کرتے رہے۔

اصل میں ترک ایک امبریلا گروپ ہے جس میں اناطولیائی، آذربائجانی، ترکمن، ازبک، قرغز، قزاق، اویغر، تاتار وغیرہ سب شامل ہیں۔ یہ سب ہی اپنے آپ کو ترک کہتے ہیں۔ لیکن عام طور پر جب پاکستانی 'ترک' کا لفظ استعمال کریں تو اس سے مراد ترکی کے باشندے ہوتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

حسان خان

لائبریرین
ساتگین (saatgeen)
بمعنی پیالۂ شرابخوری، بڑا قدح؛ نیز مطلوب و محبوب کے معنوں میں بھی یہ لفظ استعمال ہوا ہے۔ لغت نامۂ دہخدا کے مطابق یہ لفظ ترکی الاصل ہے۔ اس لفظ کا اردو میں استعمال کل پہلی مرتبہ حضرت شبیر حسن خان جوش ملیح آبادی کے اس شعر میں دیکھا تھا:

یہاں کونین ہے اک موجِ صہبا
یہاں ارض و سما اک ساتگیں ہے
 

قیس

محفلین
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب ، سبحان اللہ ماشاء اللہ آپ نے مجھے دوسری مصروف کرکے خود ادھر ایک بہت ہی عمدہ دھاگہ جاری فرمایا ہوا ہے ، کیا کچھ اسی قسم کی اور شرارتیں بھی فرمائی ہیں جو کہ چھپی ہوئی ہیں؟ کچھ تو پردہ راز سے باہر نکالئے ؟ کچھ ہم بھی آپ کے اس علم بے بہا سے مستفید ہوں ، والسلام
 

حسان خان

لائبریرین
السلام علیکم جناب حسان خان صاحب ، سبحان اللہ ماشاء اللہ آپ نے مجھے دوسری مصروف کرکے خود ادھر ایک بہت ہی عمدہ دھاگہ جاری فرمایا ہوا ہے ، کیا کچھ اسی قسم کی اور شرارتیں بھی فرمائی ہیں جو کہ چھپی ہوئی ہیں؟ کچھ تو پردہ راز سے باہر نکالئے ؟ کچھ ہم بھی آپ کے اس علم بے بہا سے مستفید ہوں ، والسلام

وعلیکم السلام
جنابِ والا، میری ساری شرارتیں محفل پر سب کے سامنے ہی موجود ہیں۔ کچھ چھپا کر نہیں رکھا ہے۔ :)
 

حسان خان

لائبریرین
طُوی
تُرکی زبان میں یہ لفظ 'جشن و ضیافت' یا 'جشنِ عروسی و نکاح' کے معنی میں استعمال ہوتا ہے، اور ماوراءالنہری فارسی میں بھی یہ تُرکی لفظ مستعمَل ہے۔ کل مجھے یہ لفظ دیوانِ اردوئے غالب کے ایک قطعۂ تاریخ میں بھی نظر آیا:
خُجستہ انجمنِ طُوئے میرزا جعفر
کہ جس کے دیکھے سے سب کا ہوا ہے جی محظوظ
ہوئی ہے ایسے ہی فرخندہ سال میں غالب
نہ کیوں ہو مادۂ سالِ عیسوی "محظوظ"

× محظوظ = ۱۸۵۴ء
 
ایک اور دلچسپ بات یہ دیکھی کہ ترک معاشرت اور یہاں کی معاشرت میں بہت سی چیزیں مشترک یا مماثل بھی ہیں۔

یا یوں کہنا چاہیے کہ ابھی تک مماثل چلی آ رہی ہیں۔

مہمان نوازی ، شہری اور دیہی زندگی میں تفاوت، مختلف رسوم مثلا پڑوس میں کسی کی موت واقع ہونے پر متعلقہ گھر کے غم میں ممکن حد تک غمگساری اورافراد و مہمانوں کے لیے دوسرے پڑوسیوں کی جانب سے کھانے کا بندو بست ، بچوں کی پیدائش گاہ ہسپتال کی بجائے گھر، غیر شادی شدہ افراد کی شادی کے امکانات سے متعلق رسوم، اشیاء کی گھر میں تیاری جیسے گھر میں صابن بنانا، اچار اور بالخصوص مربوں کی تیاری گھر میں۔ مہمان نوازی۔ ایک اسلامی حکم کی انجام دہی یہاں ایک صوبہ میں بڑے پیمانے پر ایک تقریب کی صورت انجام دی جاتی ہے، یہی رسم ترکوں میں بھی اسی انداز میں انجام دی جاتی ہے اور رشتہ دار و دوست احباب جمع ہوتے ہیں اور شادی کا سا سماں ہوتا ہے تمام مہمانوں کے لیے کھانا اور مہمانوں کا تحائف دینا۔ روٹی پکانے والی بزرگ خاتون یا خواتین کا اڈہ یا مخصوص مقام جہاں بڑی بوڑھیاں و ادھیڑ عمر کی خواتین جمع ہوتی ہیں اور حالات حاضرہ پر گفتگو و تبصرہ جات وغیرہ وغیرہ​
یہ کہہ رہی ہیں تو مان ہی لیتے ہیں
 

لاريب اخلاص

لائبریرین
ماشاءاللہ کیا بات ہے معلوماتی لڑی ہے۔
زبانِ ترکی سیکھنے کو گوگل کیا تو اپنی اردو محفل میں آگئی۔ بنیادی طور پہ ہم ترکی سے ہیں اس لیے کبھی کبھی ترکی زبان سیکھنے کی دھن سوار ہوجاتی ہے۔ سر کیا اس زبان کو یہاں سیکھا جاسکتا ہے؟
 
Top