حسان خان
لائبریرین
میرے لیے یہ بات ہمیشہ دلچسپی کی حامل رہی ہے کہ اگرچہ کئی ابتدائی اردو نویس تُرک نژاد تھے، لیکن پھر بھی اردو پر ترکی زبان کا اثر بہت کم رہا ہے۔ تھوڑا مطالعہ کیا تو اس کی ایک وجہ یہ معلوم ہوئی کہ عہدِ عثمانی سے پہلے تک اسلامی دنیا میں ترکی زبان کی ادبی اور معاشرتی وقعت اتنی نہیں تھی۔ اوائلِ اسلام میں تو ترک نیم وحشی قبائلی تھے، پر جب وہ مشرف بہ اسلام ہو کر، اور عجمی فارسی تمدن اپنا کر متمدن ہو گئے، تب بھی انہوں نے ترکی کو ادب یا انتظامیہ میں استعمال کرنے لیے مناسب نہیں سمجھا اور فارسی کو بطور اپنی ادبی و ثقافتی زبان کے اپنا لیا۔ یہی وجہ ہے کہ ہند و ایران و ماوراءالنہر میں ترکوں کی حکمرانی رہنے کے باوجود جو درجہ فارسی کا بنا رہا، وہ کبھی ترکی کا نہیں رہا۔ لہٰذا اگر اردو میں ترکی الفاظ زیاد شامل نہیں ہوئے تو حیرانی کی بات نہیں، کیونکہ خطے کی علمی زبان ہی کسی نوزائیدہ زبان پر گہرا اثر ڈالتی ہے، جو کہ اُس وقت فارسی تھی۔
خیر، اس کے باوجود اردو میں چند ترکی الفاظ موجود ہیں جو کہ براہِ راست ترکی سے، یا پھر فارسی کے ذریعے اردو میں داخل ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے مجھے وہ الفاظ ملتے جائیں گے، میں انہیں یہاں یکجا کرتا جاؤں گا۔
خیر، اس کے باوجود اردو میں چند ترکی الفاظ موجود ہیں جو کہ براہِ راست ترکی سے، یا پھر فارسی کے ذریعے اردو میں داخل ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے مجھے وہ الفاظ ملتے جائیں گے، میں انہیں یہاں یکجا کرتا جاؤں گا۔
آخری تدوین: