اردو زبان میں شامل ترکی الفاظ

حسان خان

لائبریرین
دوغلا

اردو میں استعمال ہونے والا یہ لفظ نہ تو ہندی الاصل ہے نہ ہی عربی الاصل۔ ہندی اور اردو لغات میں اس کا ماخذ فارسی بتایا گیا ہے، پر فارسی کی کسی لغت میں مجھے یہ لفظ نہیں ملا۔ البتہ اس سے ملتا جلتا لفظ 'دوغلو' اور اس کی دوسری اشکال (دوقلو، دوقلی، دغلی) لغتنامۂ دہخدا میں ضرور مل گئیں۔ لغت کے مطابق یہ ترکی زبان کا لفظ ہے، جبکہ لفظ کا مطلب 'جڑواں' یعنی وہ دو بچے جو ایک ہی ماں کے شکم سے پیدا ہوئے ہوں درج ہے۔

دوغماق ترکی مصدر ہے جس کا مطلب ہے پیدا ہونا، دوغ اسی مصدر کی جڑ ہے جبکہ لو/لی نسبت کی علامت ہے۔ (مثلا: صبرلی = صابر؛ پاکستانلی = پاکستانی، یاش = عمر؛ یاشلی = عمر والا (یعنی بوڑھا)؛ رنگلی = رنگین؛ سس = آواز؛ سسلی = آوازدار؛ طوز = نمک؛ طوزلو = بانمک)

اردو میں ہم دوغلا عموما منافق کے معنی میں استعمال کرتے ہیں۔ لیکن دوغلا کا ایک اور مطلب بھی لغات میں درج ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ اولا یہ لفظ مخلوط النسل، نیچ ذات یا حرام زادے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ دیکھا جائے تو یہاں بھی پیدائش کے معنی ایک لحاظ سے موجود ہیں۔ اس لیے گمانِ ٖ غالب ہے کہ یہ لفظ دوغلا ترکی کے 'دوغلو' کی ہی مشرف بہ اردو شکل ہے۔ صوتی لحاظ سے بھی یہ لفظ ترکی الاصل ہی معلوم ہوتا ہے۔

اب اس سوال کا جواب کہ اس لفظ کا مطلب اردو میں اپنے اصل ترکی/فارسی مطلب جڑواں سے مختلف کیوں ہے، یہ ہے کہ جب ایک لفظ کسی زبان سے دوسری زبان میں منتقل ہوتا ہے تو بسا اوقات اپنے معنی بھی تبدیل کر لیتا ہے۔ مثلا عربی میں انقلاب کسی چیز کے ایک قالب سے نکل کر دوسرے قالب میں منتقل ہونے کو کہتے ہیں، جبکہ اردو اور فارسی میں اس کا مطلب revolution ہے۔ ایک اور ایسی مثال برداشت کی ہے جو فارسی میں اوپر اٹھانے کے عمل کو کہتے ہیں، جبکہ اردو میں یہ tolerance کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ اس لیے ممکن ہے کہ جب فارسی کے ذریعے دوغلو اردو میں آیا تو لفظ کی شکل کے ساتھ ساتھ اس کے معنی بھی تبدیل ہو گئے ہوں۔
 

حسان خان

لائبریرین
کیوں نا ترکی پر تعارفی اور معلومات دھاگہ کھولا جائے؟ اسکی ابتدا کون کرے گا میرے سوا؟

ترکی زبان کا ایک بہت ہی مختصر تعارف تو میں پہلے ہی ایک دھاگے میں دے چکا ہوں
البتہ 'ترکی' کے بارے میں تعارفی دھاگہ ابھی تک کسی نے شروع نہیں کیا ہے۔ لیکن مجھے بہت خوشی ہو گی اگر کوئی ہم محفلین کو ترکی اور ترکوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ آپ ابتدا کیجیے، میں اور دوسرے احباب اُس دھاگے میں اضافے کرتے رہیں گے۔
 
آخری تدوین:
حسان۔۔ ميرى مانو تو جو الفاظ آپنے اوپر ديے ہيں انكى تاريخى اكهاڑ پچهاڑ كركے ايك كتابچہ مرتب كرو۔۔۔ اس طرح كا كام مجهے عربى اردو الفاظ كے حوالے سے كرنے كا شوق كافى عرصہ سے پنپ رہا ہے۔۔ ميرے استاذ نے ايك كتاب ميرے ذمہ لگائى ہے جس ميں وه اس قسم كا كام انجام دے رہے ہيں۔۔۔
 

عزیزامین

محفلین
ترکی زبان کا ایک بہت ہی مختصر تعارف تو میں پہلے ہی اس دھاگے میں دے چکا ہوں:
ترکی اشعار مع اردو ترجمہ
البتہ 'ترکی' کے بارے میں تعارفی دھاگہ ابھی تک کسی نے شروع نہیں کیا ہے۔ لیکن مجھے بہت خوشی ہو گی اگر کوئی ہم محفلین کو ترکی اور ترکوں کے بارے میں معلومات فراہم کرے۔ آپ ابتدا کیجیے، میں اور دوسرے احباب اُس دھاگے میں اضافے کرتے رہیں گے۔
میر تو تجویز ہے یہ میرے بس کا روگ نہیں شاید
 

حسان خان

لائبریرین
حسان خان کیا ترکی سیکھنے کے اسباق بھی کہیں شروع کر رکھے ہیں؟

ابھی تک تو نہیں۔ اصل میں ترکی دستور کی اساس اردو، فارسی یا انگریزی سے بالکل مختلف ہے۔ اس لیے اسے اس فورم پر سکھانا کم سے کم میرے لیے تو ناممکن ہے۔ البتہ انٹرنیٹ پر ترکی زبان سکھانے والی بہت سی بے مثال کتب انگریزی میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو میں آپ کو ذاتی پیغام میں ان کے ربط بھیج سکتا ہوں۔
 

عزیزامین

محفلین
ابھی تک تو نہیں۔ اصل میں ترکی دستور کی اساس اردو، فارسی یا انگریزی سے بالکل مختلف ہے۔ اس لیے اسے اس فورم پر سکھانا کم سے کم میرے لیے تو ناممکن ہے۔ البتہ انٹرنیٹ پر ترکی زبان سکھانے والی بہت سی بے مثال کتب انگریزی میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو میں آپ کو ذاتی پیغام میں ان کے ربط بھیج سکتا ہوں۔
آپکی ترکی میں دلچسپی کیوں اور کیسے بنی حسان صاحب
 

حسان خان

لائبریرین
آپکی ترکی میں دلچسپی کیوں اور کیسے بنی حسان صاحب

لمبی کہانی ہے جناب۔۔ مختصرا یہ کہ تین چار سال قبل جب معلوم ہوا کہ ترکی زبان، اردو اور فارسی میں بہت گہرے اور صدیوں پر محیط لسانی اور ادبی روابط ہیں، تو ترکی زبان سیکھنے کا شدید اشتیاق پیدا ہوا۔ کچھ اس وجہ سے کہ ترکی ملک سے قلبی تعلق پہلے سے ہی تھا، اور کچھ اس وجہ سے کہ جب ترکی پہلی بار سنی تو اس سے سریلی زبان کوئی دوسری لگی ہی نہیں۔ بس فورا ٹھان لی کہ ہو نہ ہو مجھے ترکی زبان ضرور سیکھنی ہے۔ اللہ کا کرم ہے، اس مدت میں تھوڑی بہت سیکھ گیا ہوں، لیکن سیکھنے کا مرحلہ جاری ہے۔
 
آخری تدوین:

اشتیاق علی

لائبریرین
ابھی تک تو نہیں۔ اصل میں ترکی دستور کی اساس اردو، فارسی یا انگریزی سے بالکل مختلف ہے۔ اس لیے اسے اس فورم پر سکھانا کم سے کم میرے لیے تو ناممکن ہے۔ البتہ انٹرنیٹ پر ترکی زبان سکھانے والی بہت سی بے مثال کتب انگریزی میں دستیاب ہیں۔ اگر آپ دلچسپی رکھتے ہوں تو میں آپ کو ذاتی پیغام میں ان کے ربط بھیج سکتا ہوں۔
آپ ما شا اللہ سے ترکی زبان کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں اور اس معلومات کو شامل محفل بھی کر رہے ہیں۔ میں تو یہ چاہتا تھا کہ اردو زبان سے بھی واقف ہیں اور ترکی بھی بخوبی جانتے ہیں کیوں ناں آپ ہی سے ترکی سیکھ لی جائے مگر لگتا ہے کہ آپ اس موڈ میں نہیں ہیں :):):):)۔ لیکن میں پھر بھی کہوں گا کہ ایک آدھ سلسلہ شروع کر کے دیکھیں کافی احباب دلچسپی ليں گے۔ انشاء اللہ۔ اگر آپ سلسلہ شروع کریں گے تو میرا نام شاگردوں کی لسٹ میں سر فہرست رکھیے گا۔ :):):):)
اگر کوئی مفید لنکس موجود ہوں تو آپ مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں۔
 

عزیزامین

محفلین
لمبی کہانی ہے جناب۔۔ مختصرا یہ کہ تین چار سال قبل جب معلوم ہوا کہ ترکی زبان، اردو اور فارسی میں بہت گہرے اور صدیوں پر محیط لسانی اور تہذیبی روابط ہیں، تو ترکی زبان سیکھنے کا شدید اشتیاق پیدا ہوا۔ کچھ اس وجہ سے کہ ترکی ملک سے قلبی تعلق پہلے سے ہی تھا، اور کچھ اس وجہ سے کہ جب ترکی پہلی بار سنی تو اس سے سریلی زبان کوئی دوسری لگی ہی نہیں۔ بس فورا ٹھان لی کہ ہو نہ ہو مجھے ترکی زبان ضرور سیکھنی ہے۔ اللہ کا کرم ہے، اس مدت میں تھوڑی بہت سیکھ گیا ہوں، لیکن سیکھنے کا مرحلہ جاری ہے۔
کیا یہ زبان آسان ہے؟
 

حسان خان

لائبریرین
کیا یہ زبان آسان ہے؟

دستوری لحاظ سے آپ اسے چند آسان ترین زبانوں میں سے ایک کہہ سکتے ہیں۔ جملوں کی ساخت بھی کافی حد تک اردو سے مشابہ ہے۔ الفاظ کا تلفظ بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ ہاں، ایک مسئلہ ہے۔ موجودہ ترکی میں جدید ترکی استعمال کی جاتی ہے جس میں عربی فارسی الفاظ کی تعداد کم ہے۔ اس لیے شاید جدید ترکی میں صرف دس فیصد الفاظ ایسے ہونگے جو اردو اور ترکی میں یکساں ہے۔ باقی الفاظ نئے سرے سے یاد کرنے پڑیں گے۔
 
آخری تدوین:

عزیزامین

محفلین
دستوری لحاظ سے آپ اسے چند آسان ترین زبانوں میں سے ایک کہہ سکتے ہیں۔ جملوں کی ساخت بھی کافی حد تک اردو سے مشابہ ہے۔ الفاظ کا تلفظ بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ ہاں، ایک مسئلہ ہے۔ موجودہ ترکی میں جدید ترکی استعمال کی جاتی ہے جو عربی فارسی الفاظ سے حتی الامکان پاک ہے۔ اس لیے شاید جدید ترکی میں صرف پانچ فیصد الفاظ ایسے ہونگے جو اردو اور ترکی میں یکساں ہے۔ باقی 95 فیصد الفاظ نئے سرے سے یاد کرنے پڑیں گے۔
مجھے یہ زبان کا لہجہ فارسی اور پشتو جیسا لگا مجھے ایک بار ہی اسکو سننے کا اتفاق ہواہے چند گھنٹے
 

حسان خان

لائبریرین
حسان آپ کو ترکی کی تہذیب و ثقافت میں دلچسپی نہیں؟

کیوں نہیں بھائی۔ ترکوں کی تمدن و ثقافت میں تو بہت دلچسپی ہے۔ پچھلے دو تین سالوں میں میرے مطالعے کا اکثر حصہ ترکوں پر ہی رہا ہے۔ ایک زمانے میں تو حُبَ ترک کا مرض اتنا غالب ہو گیا تھا کہ مجھے لگنے لگا تھا کہ شاید میں گذشتہ زندگی میں ایک ترک ہی تھا۔ :D:biggrin: :lol:
ویسے، مجھے آذربائجان اور آذربائجانی ترکوں میں بھی اُسی قدر دلچسپی ہے۔
 
آخری تدوین:
Top