لینکس اردو سلیکس 2 کا اجراء

مکی

معطل
اولین نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ لے کر حاضرِ خدمت ہوں..

urduslax2promofinal.png


اگرچہ ایکس ایف سی ای کے ترجمہ کے بعد سے ہی میں ایک ایسی لینکس ڈیسٹرو بنانے کے بارے میں سوچ رہا تھا جو بطور ڈیفالٹ اردو ہو لیکن علوی نستعلیق اور جمیل نستعلیق جیسے خوبصورت نستعلیق فونٹس کے اجراء کے بعد اس کی ضرورت شدت سے محسوس ہونے لگی، نظرِ انتخاب ایک بار پھر سلیکس پر پڑی کیونکہ میں پہلے اس پر کام کر چکا تھا، لیکن یہ کام کئی وجوہات کی بنا پر کافی مشکل ثابت ہوا، اول تو یہ کہ سلیکس کا ڈیسک ٹاپ کے ڈی ای ہے جس کا کوئی اردو ترجمہ نہیں ہوا ہے چنانچہ اس امر کی ضرورت تھی کہ کے ڈی ای کو کسی طرح نکالا جائے اور اس کی جگہ ایکس ایف سی ای کو لگایا جائے، اور دوم یہ کہ سلیکس کے ڈویلپر نے سلیکس کے نئے ورژن میں کافی بنیادی تبدیلیاں کردی تھیں جس کی وجہ سے پرانی تکنیک اتنی کارگر نہیں رہی تھی.

یہ مسائل تو اپنی جگہ ٹھہرے، اردو کی سپورٹ سب سے بڑا مسئلہ رہی، خاص طور سے اردو کیبورڈ نے بڑا تنگ کیا، اتنا کہ میں سنجیدگی سے اپنے سر کے بال نوچنے کے بارے میں سوچنے لگا.. اور پھر حل اچانک سونے کی پلیٹ پر رکھا ہوا مل گیا..!! نعمان کراچی کے سب سے بڑے لنکسیے ہیں، میں نے ان سے ملاقات کی اور یہ مسئلہ ان کے گوش گزار کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ دراصل ایکس ایف سی ای کا ایک بگ ہے جس کی وجہ سے چند زبانیں مسئلہ کرتی ہیں جن میں بدقسمتی سے اردو بھی شامل ہے، تب مجھے سمجھ آئی کہ دراصل میرے سارے اقدامات درست تھے لیکن یہ وہ بگ تھا جو میری تمام کوششوں کے آڑے آرہا تھا، نعمان نے اس مسئلہ کے حل کے لیے ایک تجویز دی جو تھوڑی بہت لچک کے ساتھ کامیاب رہی اور اس طرح اردو کیبورڈ کا مسئلہ حل ہوا، میں نعمان کا بہت شکر گزرا ہوں.

اسی طرح ایک ایک کر کے تمام مسائل حل ہوتے گئے اور بالآخر ایک ایسی ڈیسٹرو تیار ہوگئی جو بائی ڈیفالٹ اردو ہے اور جس میں اردو کے حوالے سے کسی قسم کی کوئی تبدیلی کرنے کی ضرورت نہیں، بس چلائیے اور اردو ڈیسک ٹاپ آپ کے سامنے.

تبدیلیوں کی فہرست کافی طویل ہے چنانچہ صرف کچھ خوبیاں بیان کر رہا ہوں جو کہ یہ ہیں:

1- ڈیفالٹ دائیں سے بائیں اردو ڈیسک ٹاپ
2- جمیل نستعلیق سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ
3- سسٹم کی انکوڈنگ utf-8
4- سسٹم کی لوکیل ur_PK
5- این ٹی ایف ایس کی سپورٹ (بذریعہ ntfs3g)
6- پی ٹی سی ایل وائیرلیس کے فون سیٹ سے انٹرنیٹ کنیکٹ کرنے کے لیے پی ٹی سی ایل وائیرلیس کی سپورٹ، فی الحال یہ سپورٹ صرف ZTE کے سیٹس کے لیے ہے تاہم تھوڑی بہت تبدیلی کے ساتھ دیگر سیٹ بھی چلائے جاسکتے ہیں، بس ٹرمنل کھولیے اور لکھیے:

wvdial ptcl

7- دیگر ڈیسٹروز میں وی سی ڈی کاپی نہ ہونے کی شکایت کی جاتی ہے، اس میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے اور وی سی ڈی کاپی کرنے کی سہولت میسر کی گئی ہے، وی سی ڈی لکائیے اور ٹرمنل میں لکھیے:

vcdxrip

8- ونڈوز اور اردو کے اہم فونٹ پہلے سے شامل جیسے علوی نستعلیق، جمیل نستعلیق اردو نسخ ایشیا ٹائپ، القلم سیریز کے فونٹ اور دیگر.
9- رار کی سپورٹ
10- ملٹی میڈیا کی سپورٹ

شامل کردہ پروگرام:

1- ورڈ پراسیسنگ کے لیے abiword
2- پی ڈی ایف فائلیں دیکھنے کے لیے ePDFView
3- ایف ٹی پی کلائینٹ filezilla
4- فائر فاکس ویب براؤزر بمع فلیش کی سپورٹ
5- تصاویر دیکھنے کے لیے gqview
6- موبائل فونز کے لیے ملٹی میڈیا کنورٹ کرنے کے لیے mobile media converter
7- اضافی فائل منیجر ٹیب براؤزنگ کی سپورٹ کے ساتھ pcmanfm
8- چیٹ میسنجر pidgin
9- ویڈیو دیکھنے کے لیے vlc
10- آڈیو کے لیے xmms
11- محفوظہ فائلیں بنانے اور کھولنے کے لیے xarchiver
12- آئی آر سی چیٹ کلائینٹ xchat
13- اے ٹی آئی کے ڈرائیور

شامل کردہ کتب:

1- سٹیفن ہاکنگ کی وقت کا سفر
2- انور مسعود کی قطعہ کلامی
3- ہم اضافیت اور کائنات
4- اردو اور کمپیوٹر از ایم بلال
5- مسلم سائنسدان
6- قرآنِ مجید بمع اردو ترجمہ

اور بہت سارے مفید پلگ ان

اس کے علاوہ سلیکس کی اہم خصوصیات کو برقرار رکھا گیا ہے، اصل سلیکس کی طرح آپ اسے سی ڈی سمیت یو ایس بی سے بھی چلا سکتے ہیں اور اپنی کی گئی تبدیلیاں اور سیٹنگز محفوظ رکھ سکتے ہیں ساتھ ہی آپ اسے ہارڈ ڈسک سے بھی بوٹ کر سکتے ہیں.

سی ڈی سے چلانے کے لیے آئی ایس او امیج (iso image) ڈاؤنلوڈ کر کے سی ڈی پر برن کریں اور سی ڈی سے بوٹ کریں، یو ایس بی سے بوٹ کرنے کے لیے اپنی تیار کی گئی سی ڈی سے boot اور slax کے فولڈر یو ایس بی پر کاپی کر لیں اور boot کے فولڈر میں موجود bootinst.bat چلالیں، لینکس والے حضرات bootinst.sh چلائیں اور ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں.

بوٹ سکرین

bootscreenshot.png


سپلیش سکرین از ابو شامل

splashv.png


ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ

screenshottuc.png


کتابیں

screenshot2u.png


پی سی مین فائل منیجر ٹیب براؤزنگ کے ساتھ

screenshot3p.png


کنٹرول پینل

screenshot4u.png


ماؤس پیڈ اور ایبی ورڈ

screenshot5q.png


ملٹی میڈیا

screenshot6o.png


موبائل میڈیا کنورٹر

screenshot7e.png


ای پی ڈی ایف ویو

8a0a7cf86f.png


فائل فاکس 3 اور نستعلیق فونٹ

3dd04483a6.png


فائر فاکس کی پسندیدہ میں اب تک کے تمام اردو بلاگوں کے روابط (منظرنامہ کی فہرست کے مطابق)

39c6615c29.png


پجن میسنجر، چیٹ ونڈو کا فونٹ جمیل نستعلیق

screenshot11w.png


کیریکٹر میپ

screenshot12z.png



اس پراجیکٹ کے لیے اردو ویب کی سپورٹ جاری ہے اور اس بار بھی اردو ویب نے اردو سلیکس کو ہوسٹنگ فراہم کی ہے، اردو ویب کا ایک بار پھر شکریہ.
اس بار القلم بھی اردو ویب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اردو سلیکس کو ہوسٹنگ فراہم کر رہا ہے، القلم کا بھی بہت شکریہ.

ڈاؤنلوڈ اردو ویب سے: urdu-slax2-6.0.9.iso
ڈاؤنلوڈ القلم سے: urdu-slax2-6.0.9.iso

md5sum:
b27057033e17849e2e6078fe68f62a5d

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا.

دعاء کی درخواست.
 

خواجہ طلحہ

محفلین
بہت زبردست مکی بھائی ۔اب تو پہلے والے کی نسبت بہت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں۔اور میرے پاس پی ٹی سی ایل کا ہواوی ہے۔ تجربات کرکے دیکھتا ہوں۔ اور کیا یہ بھی پہلے کی طرح باآسانی یو ایس بی میں انسٹال ہوجإے گا؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ خیر مکی بھائی۔ آپ کی اس کاوش کی تعریف کے لیے الفاظ‌ ڈھونڈنا مشکل ہے۔ میرے نزدیک اس لینکس ڈسٹریبیوشن کی تیاری اردو کمپیوٹنگ کے لیے اتنا ہی بڑا سنگ میل ہے جیسا کہ علوی نستعلیق اور جمیل نوری نستعلیق فونٹس کی تیاری تھا۔ میں اردو سلیکس پر اپنی تفصیلی رائے اسے استعمال کرنے کے بعد ظاہر کروں گا۔ البتہ مجھے اس پر دوسرے لینکس کے ماہرین کی آراء کا انتظار رہے گا۔ اس پراجیکٹ میں باقی جن دوستوں کی کاوش اور مفید مشورے شامل رہے ہیں، ان کا بھی بہت شکریہ۔
میں تمام دوستوں سے گزارش کروں گا کہ اردو کی ترویج کے اس اہم قدم کو اپنے اپنے بلاگ اور ویب سائٹ پر مشتہر کریں۔ میرا مشورہ یہ ہے کہ نوری نستعلیق فونٹس کی طرح اردو لینکس کے لیے بھی ایک گرافک تیار کی جائے جسے بطور ربط کوئی بھی اپنی سائٹ یا بلاگ پر لگا سکے۔
 

خرم

محفلین
اتنا بڑا اور پیارا کام ہے کہ الفاظ نہیں مل رہے تعریف کو۔
کمال کر دیا ہے آپ نے مکی۔ اللہ کریم آپکو اپنی رحمتوں کے حصار میں رکھے۔ آمین۔
 

مکی

معطل
اردو سلیکس 2 القلم پر اپلوڈ کردی گئی ہے.. میں نے پہلی پوسٹ میں ربط شامل کردیا ہے..
 

فہیم

لائبریرین
78 فیصد ڈاؤنلوڈ مکمل ہوگیا ہے۔

مکی بھائی یہ تو بتادیں کہ اس میں وی پی این کنیکشن کیسے بنایا جائے گا:confused:
 

arifkarim

معطل
بہت شکریہ یہ کون سا لینکس ہے۔ ریڈ ہیٹ یا ڈیبین

بھائی یہ لائو سی ڈی آپریٹنگ سسٹم ہے۔ جسے آپ اپنی ایکسٹرنل یو ایس بی وغیرہ سے بوٹ کر سکتے ہیں۔ یعنی ہارڈ ڈسک پر باقائدہ انسٹال کرنےکی حاجت نہیں ہوتی۔۔۔۔
مزید: http://en.wikipedia.org/wiki/SLAX

اور مکی بھائی۔۔۔ نوری نستعلیق فانٹ میں دنیا کا پہلا مکمل آپریٹنگ سسٹم پیش کرنے پر بہت بہت مبار ک باد۔
اسکرین شارٹس کو دیکھتے ہوئے مجھے احساس ہوا ہے کہ سلیکس میں نستعلیق فانٹس کی رینڈرنگ ونڈوز جیسی نہیں ہے۔ لیکن فکر نہ کریں، انشاءاللہ کیرکٹر بیسڈ نوری کیرکٹر اوپن ٹائپ کی تکمیل کے بعد سلیکس مکمل انپیج جیسا ہو جائے گا!
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، سکرین شاٹس کو چھوڑو، تم خود اردو سلیکس کو بوٹ کرکے دیکھو تو تمہیں پتا چلے گا کہ اس پر اردو فونٹس کی رینڈرنگ کس کمال کی ہے۔ مجھے موقع ملا تو میں اس کے سکرین شاٹس پوسٹ کروں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
عارف، سکرین شاٹس کو چھوڑو، تم خود اردو سلیکس کو بوٹ کرکے دیکھو تو تمہیں پتا چلے گا کہ اس پر اردو فونٹس کی رینڈرنگ کس کمال کی ہے۔ مجھے موقع ملا تو میں اس کے سکرین شاٹس پوسٹ کروں گا۔

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سچ کہا آپ نے ۔
جیسے ہی بوٹ ہونے کے بعد سبز سکرین روشن ہوئی ۔
اور اردو محفل میں داخل ہوا ۔
بے اختیار " ماشااللہ " زبان پر آگیا ۔
بہت بہتر تجربہ ہوا سلیکس استعمال کر کے ۔
یہ سلیکس مخفف ہے کیا ؟
اللہ تعالی مکی بھائی اور ان سب محترم ہستیوں کو
اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے جنہوں نے اردو کے لئے
اتنا زبردست کام کیا ۔
جزاک اللہ
نایاب
 

شاکرالقادری

لائبریرین
معجزہ فن کی ہے خون جگر سے نمود
مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک
مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک مبارک
مکی بھائی! آپ یقینا مبارکباد کے مستحق ہیں​
لیکن "مبارکباد" اور "شکریہ" جیسے الفاظ آپ کی محنت​
اور جگر سوزی کا حق ادا نہیں کر سکتے آپ نے یقینا​
اپنی بے شمار راتیں اس عظیم کام کی نذر کی ہیں​
اور اردو دان طبقہ کو ایک ایسا تحفہ دیا ہے جو​
مدتوں فراموش نہیں کیا جا سکے گا۔ آپ کے​
اس عظیم کا م کا صلہ شکریہ یا مبارک باد​
کے بے جان الفاظ نہیں ۔ بلکہ ہزاروں​
دلوں کی گہرائیوں سے نکلنے​
والی پرخلوص دعائیں ہیں​
اجرکم عنداللہ ورسولہ​
الکریم صلی اللہ​
علیہ وآلہ​
وسلم​
 

جیسبادی

محفلین
bittorrent

کسی اخراجہ کے اوائل دنوں میں اس کا bittorrent بنانا مفید رہتا ہے۔ اردو ویب کے لوگوں کو یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے:)
 

arifkarim

معطل
عارف، سکرین شاٹس کو چھوڑو، تم خود اردو سلیکس کو بوٹ کرکے دیکھو تو تمہیں پتا چلے گا کہ اس پر اردو فونٹس کی رینڈرنگ کس کمال کی ہے۔ مجھے موقع ملا تو میں اس کے سکرین شاٹس پوسٹ کروں گا۔

شکریہ نبیل بھائی۔ میں‌فارغ وقت میں تجربہ کر لوں گا۔۔۔ ویسے میں‌ان فانٹس کی رینڈرنگ کوالٹی نہیں بلکہ اشکال اور نکتوں کی جائنٹ کنکشنزز کی رینڈرنگ کی بات کر رہا تھا:)
میں نے ایک بار لینکس پر نستعلیق فانٹس چلا کر دیکھے تھے اور انکی کوالٹی واقعی ونڈوز سے بہتر تھی!
 

arifkarim

معطل
کسی اخراجہ کے اوائل دنوں میں اس کا bittorrent بنانا مفید رہتا ہے۔ اردو ویب کے لوگوں کو یہ ذمہ داری سونپی جا رہی ہے:)

بٹ ٹورنٹ کیلئے ایک سرور درکار ہے جو فائل کو 24/7 ہوسٹ کرے۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ ڈائرکٹ لنک دے دیا جائے اور فلیش گیٹ جیسے پروگرامز کی مدد سے انتہائی آسانی سے اتارا جاسکے؟
 

جیسبادی

محفلین
بٹ ٹورنٹ کیلئے ایک سرور درکار ہے جو فائل کو 24/7 ہوسٹ کرے۔ کیا یہ بہتر نہیں کہ ڈائرکٹ لنک دے دیا جائے اور فلیش گیٹ جیسے پروگرامز کی مدد سے انتہائی آسانی سے اتارا جاسکے؟

bittorrent ایک معیاری طریقہ ہے، جبکہ معلوم نہیں کہ یہ فلیش کیا گند ہے۔
 
Top