اردو سپیچ ریکگنیشن بذریعہ ہندی کا ٹیوٹوریل

Zubair Hashmi

محفلین
میں چونکہ ان تمام چیزوں سے نابلد ہوں لیکن پھر بھی آپ مجھے کام کیسے کرنا ہے وہ سمجھا دیں میں انتہائی کوشش کروں گا کہ آپ کے بتائے ہوئے طریقہ سے کام کر دوں۔ خیر اندیش ۔ زبیر ہاشمی
 
ٹ
ذیل کا لنک درست ایمبیڈ ہو رہا ہے، آپ کی کی پوسٹ میں ترمیم کر دی گئی ہے۔

ازحد شکریہ نبیل بھائی ،آپ نے مشکل آسان کردی ورنہ ناچیز تو مایوس ہوچلاتھا۔انشاءاللہ العزیزاس ضمن اس سے بہتر مواد محفل کے احباب کی خدمت میں پیش کرنے کی کوشش کرتارہوں گا۔
 
آخری تدوین:
میں چونکہ ان تمام چیزوں سے نابلد ہوں لیکن پھر بھی آپ مجھے کام کیسے کرنا ہے وہ سمجھا دیں میں انتہائی کوشش کروں گا کہ آپ کے بتائے ہوئے طریقہ سے کام کر دوں۔ خیر اندیش ۔ زبیر ہاشمی
http://hindidictation.com/Index1.html

http://uh.learnpunjabi.org
محترم ہاشمی صاحب ،ویڈیو تو آپ نے ملاحظہ کرلی ہوگی۔اوپر جو اولیں ربط ہے،اس کی پیروی کرتے ہوئے آپ ہندی ڈکٹیشن کی ویب سائٹ پر جائیں گے۔(یاد رہے آپ نے گوگل کروم ویب براؤزر ورژن 25 یا زائد استعمال کرنا ہے)اس ویب سائٹ پر آپ وہاں موجود ڈکٹیشن باکس میں کوئی بھی عبارت اردو میں مائیکروفون پر بولیں گے اور وہ ہندی میں تیزی کیساتھ ٹائپ ہوتا جائیگا۔اس کے بعد اس عبارت کو سلیکٹ کرکے کاپی کرنے کے بعد ،نیچے دیئے گئے دوسرے لنک کو کلک کرکے ٹرانسلٹریشن کی ویب سائٹ میں جایئے اور وہاں ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں 'ہندی ٹواردو'کو منتخب کرکے کاپی کی ہوئی ہندی ٹیکسٹ کو اوپر کے ٹیکسٹ باکس میں پیسٹ کرکے ٹرانسلٹریٹ کے بٹن کو کلک کیجيئے۔آپ کی لکھائی گئی عبارت (چند ایک ہجوں کی غلطیوں کے ساتھ) اردو میں من وعن آپ کے سامنے ہوگی۔یہ عبارت زیادہ سے زیادہ 20 ہزار الفاظ پر مشتمل ہونی چاہئے۔
 

Zubair Hashmi

محفلین
بہت خوب جناب! آپ کی بہت بہت مہربانی۔ پھر بھی اگر ایسا سافٹ وئیر اپنی زبان میں غلطیوں سے پاک ملے تو اس کا جواب نہیں۔ کیونکہ ہمیں زمانے کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنے کے لئے اردو کی ترویج میں مقدور بھر کوشش کرنا ہوگی تبھی ہم اپنا مافی الضمیر بہتر طور پر بیان کرنے کے قابل ہو سکیں گے۔ خیر اندیش۔ زبیر ہاشمی
 

Zubair Hashmi

محفلین
جناب نبیل صاحب! السلام علیکم۔ امید ہے آپ بخیر ہوں گے۔ میں ہندی سافٹ وئیر استعمال کیا اور اس کے نتائج ملاحظہ فرمائی۔
تحریر ہندی سافٹ کے مطابق۔
پیٹلاود علم حاصل کیا خداوند علیم حکیم کا انسانیت پر ایک انعام حسین ہے میں عائشہ غم سے لیکر اس وقت شکتسنہ سے انسان میں انسانیت اور آدمی میں آدمی رچائی اور یہ دنیا جنت میں تقدیر ہوتی جا رہی ہے یہ سب کچھ فلم کھواسا لکھیا کی برکت ہے اس سے ضرور یاد کا ہاسن اور آرام حاصل ہوا اور کائنات کی تصویر اور اس پر گرست رس کی سورتیں پیدا ہو نگے گرر انسان اپنے تو ہم آج سے اس کائنات کی اجیم nakmuka اور انکے بھوت پوجا کرتا تھا آج ان پر حکومت کرتا ہے زمین پر آگے بڑھتا ہے پانی پر قبضہ کرتا ہے اور ہوا میں اڑتا ہے نجرل سے آواز سن سکتا ہے بلکہ وہ کیا دیکھ سکتا اس نے کیا 9 رپرا تک اپنی کلائی جہارویر دیئے ہیں اور کلا میں انسان نے کامیاب پرواس کی ہے امید ہے بہت جلد ختم ہو جائیگا نرمل ہوا سنکھیا کم ہے
اصل عبارت
پیش لفظ

علم خواص الاشیا خداوند علیم و حکیم کا انسانیت پر ایک عظیم انعام ہے۔ پیدائش آدمؑ سے لے کر اس وقت تک اس علم سے انسان میں انسانیت اور آدمی میں آدمیت آئی اور یہ دنیا ارض جنت میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ علم خواص الاشیا کی برکت ہے۔ اس سے ضروریات کا حاصل اور آرام حاصل ہوا اور کائنات کی تسخیر اور اس پر دسترس کی صورتیں پیدا ہو گئیں جو انسان اپنے توہمات سے اس کائنات کی عظیم مخلوقات اور ان کے بت پوجا کرتا تھا آج ان پر حکومت کرتا ہے۔ زمین پر فراٹے بھرتا ہے، پانی پر قبضہ کرتا ہے اور ہوا میں اڑتا ہے۔ ہزاروں میلوں سے آواز سن سکتا ہے بلکہ واقعات دیکھ سکتا ہے۔ اس نے چاند اور زہرہ تک اپنے خلائی جہاز بھیج دئیے ہیں اور خلا میں انسانوں نے کامیاب پرواز کی ہے۔ امید ہے بہت جلد ستاروں تک پہنچ جائے گا۔ علم خواص الاشیا کے بغیر یہ کامیابیاں ناممکن ہیں۔
جناب اب کہاں تک غلطیاں درست ہوں۔ اس سے تو بہتر خود لکھ لیا جائے۔ آپ اس بارے میں کیا کہتے ہیں، آپ کی رائے اور مشورہ کا منتظر۔ خیر اندیش۔ زبیر ہاشمی
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی درست فرمایا۔ :)
میرا قیاس ہے کہ بالا کے طریقے سے سپیچ ریکگنیشن کی درستگی بولے گئے متن پر بھی منحصر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بولنے والے کا لہجہ بھی اس پر اثر انداز ہوتا ہوگا۔ بالا کی عبارت میں فصیح و بلیغ اردو کا استعمال کیا گیا ہے۔ اگر ایسے الفاظ استعمال کیے جائیں جو اردو اور ہندی میں مشترک ہیں تو زیادہ بہتر نتائج کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔ بہرحال یہ میرا اندازہ ہے جو غلط بھی ہو سکتا ہے۔ علاوہ ازیں اس طریقے میں ریکگنیشن میں بہتری لانی ممکن نہیں ہے کیونکہ اسے ٹرین کرنا ممکن نہیں ہے۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے استعمال سے کافی بہتر نتائج حاصل کیے گیے ہیں لیکن اس کے لیے اسے ٹرین کیا جاتا ہے اور ہر صارف کے لیے اسے علیحدہ سے ٹرین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہم بالآخر اسی طریقے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آج کل اسی سلسلے میں تحقیق جاری ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
لگتا ہے کہ اردو مواد گوگل ٹرانسلیشن سے حاصل کیا گیا ہے۔ لرن پنجابی میں تو محض رسم الخط بدلا جاتا ہے۔ میرا تجربہ تو بہت اچھا رہا ہے اور میں نے کوتا کوش ۔سے کئی غزلیں نظمیں ٹرانسلٹریٹ کی ہیں جو اردو میں دستیاب نہیں تھیں۔
 

Zubair Hashmi

محفلین
میں نے یہ ترجمہ بذریعہ "ہندی اردو ٹرانسلیٹر " کیا تھا اگر اس سے اچھا کوئی سافٹ وئیر موجود ہے تو بتا دیں وہ آزما لیتا ہوں۔ جناب الف عین صاحب آپ نے کون سا طریقہ آزمایا آپ ہی بتا دیں۔ مشکور ہوں گا۔ خیر اندیش زبیر ہاشمی
 

الف عین

لائبریرین
میں نے یہ ترجمہ بذریعہ "ہندی اردو ٹرانسلیٹر " کیا تھا اگر اس سے اچھا کوئی سافٹ وئیر موجود ہے تو بتا دیں وہ آزما لیتا ہوں۔ جناب الف عین صاحب آپ نے کون سا طریقہ آزمایا آپ ہی بتا دیں۔ مشکور ہوں گا۔ خیر اندیش زبیر ہاشمی
وہی جو یہاں دیا گیا ہے
http://uh.learnpunjabi.org
 

Zubair Hashmi

محفلین
السلام علیکم الف عین صاحب۔ امید ہے آپ بخیرو عافیت ہوں گے۔ جو آپ نے لنک دیا ہے میں نے اسی سائٹ سے ہندی سے اردو میں اپنا اقتباس تبدیل کیا تھا لیکن نتیجہ آپ نے دیکھ لیا ۔ اب آپ ہی مشورہ دیں کہ اگر دس بارہ کتب لکھنی ہوں تو ان کو لکھنے آسان ترین حل کیا ہو گا، مزید برآں عبارت بھی مقفع و مسجع ہو اور خاص اصطلاحات پربھی مبنی ہو ۔ خیر اندیش زبیر ہاشمی۔
 

الف عین

لائبریرین
السلام علیکم الف عین صاحب۔ امید ہے آپ بخیرو عافیت ہوں گے۔ جو آپ نے لنک دیا ہے میں نے اسی سائٹ سے ہندی سے اردو میں اپنا اقتباس تبدیل کیا تھا لیکن نتیجہ آپ نے دیکھ لیا ۔ اب آپ ہی مشورہ دیں کہ اگر دس بارہ کتب لکھنی ہوں تو ان کو لکھنے آسان ترین حل کیا ہو گا، مزید برآں عبارت بھی مقفع و مسجع ہو اور خاص اصطلاحات پربھی مبنی ہو ۔ خیر اندیش زبیر ہاشمی۔
علمی اور دینی کتب محض رسم الخط کی تبدیلی سے درست کنورٹ نہیں ہوتیں۔ محض شاعری یا فکشن جن میں مشکل الفاظ نہ ہوں، آسانی سے کنورٹ ہو جاتے ہیں۔
 

آصف اثر

معطل
ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے استعمال سے کافی بہتر نتائج حاصل کیے گیے ہیں لیکن اس کے لیے اسے ٹرین کیا جاتا ہے اور ہر صارف کے لیے اسے علیحدہ سے ٹرین کرنا ضروری ہوتا ہے۔ ہم بالآخر اسی طریقے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں اور آج کل اسی سلسلے میں تحقیق جاری ہے۔

ڈریگن نیچرلی اسپیکنگ پر کی گئی تحقیق کا بھی اگر علیٰحدہ تھریڈ بنادیا جائے تو بہتر ہوگا۔
آج کل مجھے ٹیکسٹ ٹو اسپیچ کی شدید ضرورت پیش آرہی ہے اور شاید اب یہ ضرورت مستقل شکل اختیار کرجائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فی الوقت ٹیکسٹ ٹو سپیچ کا حصول تجرباتی مراحل میں ہے۔ اگرچہ کئی سال قبل ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے ذریعے اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کا طریقہ دریافت کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک ایک ڈکشنری کمپائل نہیں کر سکے ہیں جس کے ذریعے اردو کو رومن اردو میں تبدیل کیا جا سکے۔ سپیچ ریکگنیشن پر کئی دھاگے کھولے جا چکے ہیں۔ اگر کوئی نئی بات دریافت ہو تو نیا دھاگا بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
 
فی الوقت ٹیکسٹ ٹو سپیچ کا حصول تجرباتی مراحل میں ہے۔ اگرچہ کئی سال قبل ڈریگن نیچرلی سپیکنگ کے ذریعے اردو ٹیکسٹ ٹو سپیچ کا طریقہ دریافت کیا جا چکا ہے لیکن ابھی تک ایک ڈکشنری کمپائل نہیں کر سکے ہیں جس کے ذریعے اردو کو رومن اردو میں تبدیل کیا جا سکے۔ سپیچ ریکگنیشن پر کئی دھاگے کھولے جا چکے ہیں۔ اگر کوئی نئی بات دریافت ہو تو نیا دھاگا بھی شروع کیا جا سکتا ہے۔
السلام وعلیکم
محترم نبیل بھائی ،اس ضمن میں میں نے دو ورڈ لسٹیں مرتب کرکے انکا ربط دیدیا ہے،جن میں الفاظ کی مجموعی تعداد نو سو کے لگ بھگ ہوگی.اگر آپ حضرات کو درخور اعتنا گزرے تو ملاحظہ کیجئے گا.میعار پر پورا اترنے کی صورت میں بقیہ زیرتکمیل لسٹیں بھی فراہم کردی جائینگی ۔
ربط
ربط
 

نبیل

تکنیکی معاون
برادرم امین صدیق، آپ کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ اردو سپیچ ریکگنیشن کو قابل استعمال بنانے کے لیے کم از کم پچاس ہزار الفاظ کی ڈکشنری درکار ہوگی۔ جن صاحب (شمزا) نے اس طریقے کی خبر دی تھی، ان کے مطابق ان کے استعمال میں انداراجات کی تعداد ڈیڑھ لاکھ کے قریب تھی جو کہ بدقسمتی سے ضائع ہوگئی۔ اس سائز کی ڈکشنری کمپائل کرنا ایک فرد کے لیے کافی مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ہمیں رومن اردو ویب سائٹس سے ڈیٹا حاصل کرکے اسے خودکار طریقے سے یونیکوڈ میں کنورٹ کرنا چاہیے۔ اس طرح یہ پراسیس بہتر رفتار سے آگے بڑھ سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
قابل استعمال بنانے سے میری مراد یہ ہے کہ سپیچ ریکگنیشن اس سطح پر آ جائے جہاں اسے باقاعدہ پوری کتب کی املا کرائی جا سکے، اور یقینا ایسا کم الفاظ کے ذریعے ممکن نہیں ہو سکتا۔
 
Top