اردو سے انگریزی سیکھنا تبصرے و تجاویز

ناعمہ عزیز

لائبریرین
لیکن ان کے خلاف کوئی ایکشن تو تب لیں گے ناں ننھی پری جب وہ ہماری گڑیا رانی کو رلائیں، تنگ کریں یا آئس کریم وغیرہ کھلانے سے انکار کریں۔ :) :) :)

اور ہمیں پتا ہے کہ کسی میں اتنا کام کرنے کی جرات نہیں ہو گی لالہ کیونکہ سب کو پتا ہے کہ سعود لالہ کی لاڈلی بہنیں ہیں :daydreaming:
 

عثمان

محفلین
بھئی اس جماعت کے طلبا بہت نکمے ہیں۔ باتیں کرتے رہتے ہیں اور پڑھتے نہیں۔ ورنہ قاعدہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ :)
لیکن یہ استاد صاحب کیوں لمبی رخصت پر ہیں ؟:LOL:
 

زلفی شاہ

لائبریرین
بھئی اس جماعت کے طلبا بہت نکمے ہیں۔ باتیں کرتے رہتے ہیں اور پڑھتے نہیں۔ ورنہ قاعدہ کب کا ختم ہو چکا ہوتا۔ :)
لیکن یہ استاد صاحب کیوں لمبی رخصت پر ہیں ؟:LOL:
وہ انتظار میں ہیں کہ نکمے طلباء کی گپ شپ ختم ہو تو وہ کلاس کا آغاز کریں۔لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ ان کا انتظار کبھی بھی ختم ہونے والا نہیں۔
 
نعیم ارشد صاحب نے ایک بہت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے مگر میرے خیال میں وہاں تبصرے مناسب نہیں ہوں گے اس لیے میں نے سوچا یہ دھاگہ شروع کر دوں تاکہ سب لوگ یہاں تبصرے و تجاویز دے سکیں۔
 
سب سے پہلے تو میں اس بات کا اعتراف کر لوں کہ یہ منصوبہ بہت مدت سے میرے ذہن میں تھا مگر بے انتہا خوشی ہوئی کہ ایک نئے محفلین نے اسے عمدہ طریقے سے شروع کر دیا ہے اور سب کو موقع دیا ہے کہ وہ اپنا حصہ ڈال سکیں۔
 
میں بھی اس جماعت میں داخلہ کی امیدوار ہوں ۔۔ پر جماعت کی آخری قطار میں جگہ ملے گی کیا؟؟؟؟؟؟؟
واک مین بھی تو سننا ہے ناں :)
 

نعیم ارشد

محفلین
میں نے پہلے ہی عرض کیا تھا کہ میں نے انگریزی بہتر کرنے اور سیکھنے کے لیے یہ دھاگہ شروع کیا ہے اور اگر صرف میں نے کتاب سے لکھ کر پوسٹ ہی کرنا ہے تو پھر اتنی محنت کی کیا ضرورت ہے۔ میں اس سے کہیں کم وقت میں یہ کتاب خود ہی پڑھ لیتا ہوں۔

یہاں شیئر کرنے کا مقصد اس پر دوسروں لوگوں کی تنقید اور شمولیت اور اجتماعی سیکھنے اور سکھانے کا سلسلہ شروع کرنا تھا مگر ہنوز اس میں کامیابی نظر نہیں آ رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
نعیم صاحب میں تو استفادہ کر رہا ہوں۔ آپ کے مزید اسباق کا انتظار ہے۔
 
شمشاد ، استفادہ کے ساتھ ساتھ میرے خیال سے تجاویز اور تبصرے بھی ہونے چاہیے ورنہ کہیں نعیم صاحب تھک نہ جائیں اور جس طرح انہوں نے گلہ کیا ہے ، مایوس نہ ہو جائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
تجاویز اور تبصرہ اس لیے نہیں کر رہا کہ پہلے وہ اپنا کام ختم کر لیں پھر دیکھیں گے۔
 
Top