تعارف اردو فورم میں میری پہلی پوسٹ

آپ ذرا ہنی مون پیریڈ گزار لیں، اور زیادہ آنا جانا شروع کریں۔ پھر آپ کوسمجھ آئے گا کہ مطلب کیا ہوتا ہے ہاتھوں ہاتھ لینے کا۔ :D

یار میں نے کوئی فورم سے شادی تھوڑی کی ہے جو ہنی مون گزاروں :)

ویسے آپ کی یہ ہنی مون والی تشبیہ بڑی زبردست اور برجستہ لگ رہی ہے۔ مزہ آیا پڑھ کر۔
 
ویسے مجھے کوئی اقتباس کا مطلب بتا دیے پلیز۔۔۔۔ اور اسے استعمال کیسے کرتے ہیں، یہ بھی۔۔۔

اور کسی کو مخاطب کرنا ہو تو وہ کیسے کرتے ہیں؟
 
اردو محفل میں خوش آمدید، محترمی!
اقتباس کے لیے آپ نے جس ٹیکسٹ کا اقتباس لینا ہو اسے سیلیکٹ کریں، اس کے بائیں جانب چھوٹا سا اقتباس لکھا ہوا آئے گا اسے کلک کر دیں اور جب اس کا جواب لکھنے لگیں تو اقتباس داخل کریں پر کلک کر دیں. اگر ابھی یہ طریقہ مشکل لگ رہا ہو تو آپ یوں بھی کر سکتے ہیں کہ میرے اس مراسلے کا جواب دینے کے لیے اس کے نیچے بائیں جانب 'جواب' کے آپشن پر کلک کریں اور نیچے اپنا جواب لکھ دیں. اس سے میرا پورا مراسلہ اقتباس میں آجائے گا. اقتباس کا مطلب یہ ہے جیسے آپ وٹس ایپ میں یا کسی بھی اور ایپ میں کسی بات کا خاص طور پر جواب دینے کے لیے اسے قوٹ کرتے ہیں!
 
بہت شکریہ۔

ویسے آپ کی سیگنیچر میں لکھے ہوئے شعر کا دوسرا مصرعہ بڑا پرکشش ہے۔ لیکن پہلے مصرعے کا مطلب سمجھ نہیں آیا۔
اپنی تابش کو زمینوں سے نہ کرنا مشروط
ورنہ سورج کی طرح شام کو ڈھل جاؤ گے
یہ ہمارے ظہیر احمد ظہیر بھائی کا خوبصورت شعر ہے، اور منفرد خیال ہے۔
مختصر الفاظ میں اس شعر کا مطلب یہ ہے کہ
سورج جیسا نہ بنو جو ایک وقت میں ایک جگہ روشنی دیتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ زمین کے کسی حصہ پر روشنی کر رہا ہوتا ہے، اور کہیں غروب ہو رہا ہوتا ہے۔ بلکہ تمھاری روشنی ہر جگہ اور ہر وقت موجود رہنی چاہیے۔ :)
 
اردو محفل میں خوش آمدید، محترمی!
اقتباس کے لیے آپ نے جس ٹیکسٹ کا اقتباس لینا ہو اسے سیلیکٹ کریں، اس کے بائیں جانب چھوٹا سا اقتباس لکھا ہوا آئے گا اسے کلک کر دیں اور جب اس کا جواب لکھنے لگیں تو اقتباس داخل کریں پر کلک کر دیں. اگر ابھی یہ طریقہ مشکل لگ رہا ہو تو آپ یوں بھی کر سکتے ہیں کہ میرے اس مراسلے کا جواب دینے کے لیے اس کے نیچے بائیں جانب 'جواب' کے آپشن پر کلک کریں اور نیچے اپنا جواب لکھ دیں. اس سے میرا پورا مراسلہ اقتباس میں آجائے گا. اقتباس کا مطلب یہ ہے جیسے آپ وٹس ایپ میں یا کسی بھی اور ایپ میں کسی بات کا خاص طور پر جواب دینے کے لیے اسے قوٹ کرتے ہیں!

شکریہ میں سمجھ گیا۔۔۔۔ مگر یہ نہیں سمجھ پایا کہ یہ لفظ 'محترمی' غلطی ہے یا پھر یہ بھی کسی مذکر کو احترام دینے کا درست لفظ ہے۔؟
 
اپنی تابش کو زمینوں سے نہ کرنا مشروط
ورنہ سورج کی طرح شام کو ڈھل جاؤ گے
یہ ہمارے ظہیر احمد ظہیر بھائی کا خوبصورت شعر ہے، اور منفرد خیال ہے۔
مختصر الفاظ میں اس شعر کا مطلب یہ ہے کہ
سورج جیسا نہ بنو جو ایک وقت میں ایک جگہ روشنی دیتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ وہ زمین کے کسی حصہ پر روشنی کر رہا ہوتا ہے، اور کہیں غروب ہو رہا ہوتا ہے۔ بلکہ تمھاری روشنی ہر جگہ اور ہر وقت موجود رہنی چاہیے۔ :)

واقعی بہت منفرد خیال ہے۔ ویسے 'تابش' کا لفظی معنی کیا ہے؟
 
آپ، جناب، صاحب، بھیا یا بجیا، آپی اور بِٹیا وغیرہ سے۔ البتہ بٹیا کا استعمال نہایت احتیاط کا متقاضی ہے۔ :)

یہ سب تو ٹھیک ہے۔ مگر میں کچھ تیکنیکی سوال پوچھنا چاہتا تھا۔ اور وہ یہ کہ جب میں کسی مخصوص محفلین کو مخاطب کرکے کچھ کہنا چاہوں تو وہ کیسے ہوگا؟

مثال کہ طور واٹس ایپ گروپ یا جی میل میں کسی کو مخصوص شخص کو مخاطب کرنے کے لیے @ کا نشان استعمال کیا جاتا تو یہاں پر، اس فورم میں کیسے کسی کو مخاطب کیا جاتا ہے؟
 
پائین۔۔۔ ادھر بھی یہی طریقہ ہے۔ جب آپ @ ڈال کر کسی کا نام لکھیں گے تو ایک فہرست ابھر آئے گی، اس میں سے مطلوبہ نام منتخب کر لیں۔
 
Top