اردو لائبریری سائٹ کا اجراء

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم مہوش بہن، ہمیشہ کی طرح آپ کی تحقیق ہمارے لیے نہایت مفید ثابت ہوتی ہے۔ اس وقت اس نئی سائٹ کے بالکل آغاز کا مرحلہ ہے اور (مجھ سمیت) ہم سب کو اس کو بہتر استعمال کرنے اور مزید ڈیویلپ کرنے کے سلسلے میں بہت کچھ سیکھنا ہے۔ اس وقت میری توجہ سائٹ کے کونٹینٹ کی پریزنٹیشن کو بہتر بنانے پر ہے۔ واضح رہے کہ میں خود وکی پیڈیا کی تھیم کی بات نہیں کر رہا۔ آپ نے وکی سورس اور وکی بکس کی سائٹ کو دیکھا ہی ہو گا کہ ان سائٹس پر کونٹینٹ خاصی خوبصورتی سے ترتیب دیا گیا ہے جبکہ سائٹ کی تھیم وہی سادہ ڈیفالٹ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہماری وکی سائٹس پر بھی مواد اسی انداز میں ترتیب پائے۔ میں اسی سمت میں معلومات اکٹھی کر رہا ہوں اور میری کوشش ہوگی کہ خود یہ سب کچھ سیکھنے کے بعد باقی دوستوں کو بھی اس کے بارے میں بتاؤں تاکہ وہ اس کام میں میری مدد کریں۔

آپ اس دوران میڈیا وکی کی ملٹی میڈیا ایکسٹنشنز کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور ہمیں اس کے بارے میں بتائیں۔ یہ یقیناً ہمارے لیے مفید ثابت ہوگا۔

والسلام
 

ماوراء

محفلین
محب علوی نے کہا:
ایک چیز جو مجھے پھر سے یاد آئی وہ یہ کہ لائبریری کے متحرک اور مسلسل کام کرنے والے ممبران کا تذکرہ ضرور ہوتے رہنا چاہیے اور ہو سکے تو ایک لسٹ مرتب کرنی چاہیے جس میں جس نے جتنا کام کیا ہو اس حوالے سے اس کا نام فہرست میں ہو۔

اور کچھ نہیں مگر جن لوگوں نے کام کیا ہے وہ سراہے جانے پر کچھ دیر خوش ضرور ہوں گے :lol:
تمھیں تو ہر وقت نام کی ہی پڑی رہتی ہے۔ سب کو معلوم ہے کہ تم کتنا کام کرتے ہو۔ اور ضروری نہیں جو بات یاد آئے اسے کہہ بھی دو۔
273_6da22096_1.gif
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم ، بے اندازہ خوشی ہے ہم سب کے لئے اور سب کو بے حد و حساب مبارک باد !


نبیل بھائی میری تفصیلی تیاری تو انٹرنیٹ کی نذر ہوئی جارہی ہے۔ بہرحال ذپ بھیج رہی ہوں اگر ڈائل اپ نے ساتھ دیا۔

محب علوی ، لسٹ تو میں تیار کرچکی کب سے ۔ آپ سے گرافک کی تیاری کے بارے میں بات ہوئی تھی ، ہنوز منتظر !
 

wahab49

محفلین
اجی نیکی اور پوچھ پوچھ؟؟ اتنا شاندار کارنامہ سرانجام دیا ھے۔ میری طرف سے لائیبریری کے پیچھے کوشاں مجاھدوں کو دلی مبارکباد۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

محب علوی نے جو لائبریری پراجیکٹ کے ممبران کو کریڈٹ دینے کی بات کی ہے تو یہ بہت اچھی تجویز ہے۔ یہ کام کافی آسان ہے۔ صرف لائبریری وکی پر ایک نیا صفحہ بنانے کی دیر ہے اور یہ کوئی بھی کر سکتا ہے۔ اس کا ربط سائٹ کے صفحہ اول پر دے دیا جائے گا۔ میں نے اردو وکی پیڈیا پر دیکھا تھا کہ انہوں نے نمایاں کام کرنے والوں کو تمغوں کی صورت میں کریڈٹ دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس طرح کی چیز یہاں بھی لوگوں کو لائبریری پراجیکٹ میں شمولیت کے لیے آمادہ کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

محب نے کسی زمانے میں لائبریری پراجیکٹ میں تحریک و ترغیب کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ میرے خیال میں یہ بہت اہم کام ہے اور اسے دوبارہ شروع کیا جانا چاہیے۔ امن ایمان نے بھی اس کام میں شمولیت میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔ میرے ذہن میں کچھ آئیڈیاز ہیں کہ اس سلسلے کو کس طرح بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے بارے میں میں بعد کچھ عرض کروں گا۔

والسلام
 

اجنبی

محفلین
ایک عرصہ پہلے میں نے عرض کیا تھا کہ وکیپیڈیا میں میڈیا وکی استعمال کیا جائے تو جواب ملا تھا کہ وکا وکی زیادہ اچھا ہے ۔ خیر اللہ کی مرضی ۔

میری دعا ہے کہ اللہ مجھے اور اس پراجیکٹ کو صحیح راہ پر گامزن کر دے ۔
ویسے لگتا ہے کہ ابھی تک لائبریری ٹیم کے کسی فرد نے میڈیا وکی کو ہاتھ تک نہیں لگایا ۔ حتٰی کہ اس کے صفحہ اول پر تبادلہ خیال میں جو میں نے پیشکش کی تھی اس کا جواب بھی نہیں ملا ۔
خیر ، اللہ کی مرضی :lol:
 

بدتمیز

محفلین
چلو قدیر اس کا کریڈٹ تمہیں دے دیا کہ یہ تمہارے روشن دماغ کی وجہ سے منظر عام پر آیا۔ خوش؟
اور بھائی میرے خیال سے صفحہ نہیں تم ایڈمنز کی بے توجہی کے شکار ہو۔
نبیل کہیں یہ بات لکھ چکے ہیں کہ وہاں گفت و شنید کے بجائے محفل کو اس کام کے لئے استعمال کیا جائے۔
تمہاری مدد کی بہت ضرورت درکار ہے اگر تم movabletype کے ٹیمپلیٹ والے پارٹ کو سمجھ سکو۔ کہ من پسند ٹیمپلیٹ کیسے لگانا ہے۔ :twisted:
 

اجنبی

محفلین
کریڈٹ؟ تمہاری مرضی تم جو بھی سمجھو
اچھا تو تم مووایبل ٹائپ کے معاملے میں سنجیدہ ہو؟ اچھا بھائی کرتے ہیں کچھ کریڈٹ لینے کے لیے ۔
 

بدتمیز

محفلین
کریڈٹ کے ماموں میرا کام کرو۔ مجھے موو ایبل ٹائپ کی ٹیمپلیٹ ایڈیٹنگ میں مسئلہ ہے۔ جیسے ورڈپریس کا ٹیمپلیٹ تبدیل کر لیتے ہیں ویسے میں اس کا ڈیفالٹ استعمال نہیں‌کرنا چاہتا۔ ایک سائیٹ پر سے لے کر اس کو استعمال کرنا چاہتا ہوں۔
 

مہوش علی

لائبریرین
میڈیا وکی فارمیٹنگ کا اردو ترجمہ

وکی پیڈیا پر لائبریری کو فروغ دینے کے لیے بہت اہم بات ہے کہ استعمال کنندہ اس پر کام کرنا سیکھیں۔

اسکا بہترین طریقہ میری نظر میں یہ ہے کہ میڈیا وکی فارمیٹنگ کے اس ٹوٹوریل کا اردو ترجمہ پیش کر دیا جائے

http://www.mediawiki.org/wiki/Help:Contents

بے بہت گہرائی میں نہ جایا جائے، مگر اہم اہم چیزوں کو ملا کر ایک ٹوٹوریل اردو میں تشکیل دیا جائے جو کہ آسان اردو الفاظ پر مشتمل ہو۔

یہ ایک اہم قدم ہے جس کے بغیر ہمارے مہمان وکی پر کام کرنے سے کترائیں گے۔

والسلام۔


اہم چیزیں یہ ہیں:
[align=left:f1fc2e74dd]
Reading
Navigation
Searching
Tracking changes
Editing
Editing pages
Starting a new page
Formatting
Links
Categories
Advanced Editing
Images
Tables
Templates
Variables
Managing files

[/align:f1fc2e74dd]

ایڈمن کے متعلق ٹوٹوریل بے شک رہنے دیا جائے۔

اور اس ٹوٹوریل کا لنک میں صفحہ (بلکہ ممکن ہو سکے تو آغاز میں ہر صفحہ پر ظاہر ہونے دیں۔ بعد میں بے شک اسے صرف صفحہ اول پر ہی رہنے دیا جائے اور باقی جگہ غائب کر دیا جائے۔

تو ہے کوئی اللہ کا بندہ جو ہاتھ بلند کرے؟ (ویسے میں نے دیکھا ہے کہ محب میں یہ بہت صلاحیت ہے کہ وہ کام کو عام انسانی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے کرتے ہیں۔ مجھے خوشی ہو گی اگر وہ اس کام کا بیڑا اٹھائیں)۔
 

بدتمیز

محفلین
سلام
ابھی دوپہر کا ایک بج رہا ہے۔ اگر رات 12 بجے تک اللہ کے کسی بندے نے ہاتھ بلند نہ کیا تو شیطان کا یہ پیروکار اس پر کام شروع کر دے گا۔
وسلام
 

مہوش علی

لائبریرین
کیٹیگریز کا اردو حروف تہجی سے ظاہر ہونا؟

نبیل بھائی،

یہ سوال آپکے لیے ہے۔ انگلش میڈیا وکی میں کیٹیگریز انگریزی حروف تہجی کے اعتبار سے ظاہر ہوتی ہیں۔ مگر اردو میں کیٹیگریز کس اعتبار سے ظاہر ہوں گی؟

اردو وکی پیڈیا میں یہ اردو حروفِ تہجی کے اعتبار سے ظاہر ہو رہے ہیں۔ تو کیا ایسا انتظام ہمارے اس میڈیا وکی کے لیے بھی موجود ہے؟



باقی بی ٹی جناب، اللہ آپکو اپنے نیک ارادوں میں کامیاب کرے۔ امین۔ (اور باقی ممبران دیکھیں کہ آج رات بارہ بجے کے بعد آپ میں سے کسی نے لاحول نہیں پڑھنی ہے ورنہ ہمارا اردو ٹوٹوریل بیچ میں ہی نامکمل رہ جائے گا :)
 

بدتمیز

محفلین
ہاہاہا
اللہ کے بندوں لاحول بے شک پڑھو لیکن بارہ بجے سے پہلے کوئی ہاتھ بلند کر لے۔ ورنہ اچھی طرح جانتے ہو کہ میں بات اچھی طرح‌ سمجھانے کے لئے اچھی شہرت نہیں رکھتا :twisted:
 

قیصرانی

لائبریرین
میرا ہاتھ بلند ہے، پر بدتمیز اگر آپ انٹرسٹڈ ہیں تو آپ شروع کر دیں۔ یا پھر مل کر شروع کرتے ہیں؟
 

مہوش علی

لائبریرین
قیصرانی بھائی،

میرا خیال ہے کہ ہم بی ٹی صاحب کو اس پر کام کرنے دیتے ہیں، اور آپ بسم اللہ پڑھ کر لائبریری کا صفحہ اول اور اس کے زمرہ جات بنانا شروع کریں۔

جب بی ٹی صاحب اس کو مکمل کر لیں گے، تو ایڈٹ پر جا کر ہم لوگ بھی اپنا حصہ ڈال سکیں گے اور جہاں جہاں بہتری کی گنجائش ہو گی، وہاں چیزیں بہتر حالت میں لانے کی کوشش کریں گے۔


(ویسے بی ٹی، کیا آپ ہر نیک کام کا آغاز بارہ بجے سے کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو لگتا ہے کہ شیطان کا سرداروں سے گہرا تعلق ہے۔ اور لگتا ہے کہ قیصرانی بھائی اسی لیے شامل ہونا چاہ رہے تھے کیونکہ انہیں بارہ بجے والے کاموں کے ٹھیک ہونے پر کچھ شک ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
قیصرانی بھائی،

میرا خیال ہے کہ ہم بی ٹی صاحب کو اس پر کام کرنے دیتے ہیں، اور آپ بسم اللہ پڑھ کر لائبریری کا صفحہ اول اور اس کے زمرہ جات بنانا شروع کریں۔
جی میں نے زمرے بنائے تھے تاکہ ڈیٹا منتقل کر سکوں۔ لیکن نئی لے آؤٹ‌ اپلائی کرتے ہوئے شاید وہ سب کچھ ہی گم ہو گیا ہے تو چپ کر کے بیٹھ گیا ہوں :D

اس لئے سوچ رہا ہوں کہ کچھ دن ٹھہر کر ہی کچھ کیا جائے؟ ویسے سادہ سے طریقے سے ایک بار ڈیٹا منتقل ہو جائے تو پھر اس کو مینیج کرنا اور پھر اس کی خوبصورتی نکھارنا بہت آسان ہو جائے گا
 

خرم

محفلین
کتابچہ رہنمائی اور زمرہ جات کی تشکیل و تدوین دونوں کاموں کے لئے یہ ناچیز بھی اپنے آپ کو پیش کرتا ہے۔ جو کام آپ بہن بھائی مناسب سمجھیں میرے ذمہ لگا دیں۔ اپنی سی کوشش ہم کر ڈالیں گے انشاء اللہ باقی “مالک دا کم پھل پھول لانا، لاوے یا نہ لاوے“
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ ۔۔ماشاءاللہ ۔۔ یہاں تو کافی جذبے سے کام شروع ہوا لگتا ہے۔ زبردست۔

میری کوشش ہوگی کہ اس ویک اینڈ پر لائبریری سائٹ کا اردو انٹرفیس مکمل کردوں۔ اس کے بعد میں کچھ پریزنٹیشن پر بھی توجہ دوں گا۔

مہوش بہن، جی بالکل زمرہ جات کا حروف تہجی کے حساب سے ترتیب دیا جانا ممکن ہے۔ اور ایسا ہی کیا جائے گا۔ بلکہ وکی بکس کی طرح کئی طریقے کی ترتیب فراہم کی جائے یعنی کہ مصنف کے اعتبار، ٹائٹل کے اعتبار سے وغیرہ۔

لائبریری سائٹ پر کام کی مشق کے لیے ریت خانہ یا تختہ مشق کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اگر لائبریری ٹیم کے تمام ممبران اپنے تعارف کے لیے الگ الگ صفحات تشکیل دیں تو اس سے بھی ان کی پریکٹس ہو سکتی ہے۔ اس وقت واقعی وکی پیڈیا پر کام کے سلسلے میں رہنمائی بہت اہم ہے۔ جو دوست بھی یہ کام کر رہے ہیں، اللہ انہیں جزا دے۔

آجکل ٹیوٹوریلز کی ایک نئی قسم سکرین کاسٹ (screencast) کا کافی رواج ہے۔ اگر اس طرح کے کچھ ٹیوٹوریل تیار ہو جائیں تو اس سے بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔ میں اس کے بارے میں الگ سے کچھ لکھوں گا۔

والسلام
 

wahab49

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہاہاہا
اللہ کے بندوں لاحول بے شک پڑھو لیکن بارہ بجے سے پہلے کوئی ہاتھ بلند کر لے۔ ورنہ اچھی طرح جانتے ہو کہ میں بات اچھی طرح‌ سمجھانے کے لئے اچھی شہرت نہیں رکھتا :twisted:

پہلے مجھے شک تھا ۔ اب یقین ھو گیا کہ میرا اندازہ غلط نہیں ھے۔ اور پھر سمجھانے میں آپ کون ھیں ؟؟ مجھ سے بہتر کوئی نہیں جانتا ھے تمیز جی :wink: :wink:
 
Top