اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

دوست

محفلین
میں‌ اس کا ممبر نہیں‌مگر ایک پہلے اپلوڈ کی ہوئی فائل آسانی سے اتار لی ہے۔
آپ کو بھی کوئی مسئلہ نہیں‌ہونا چاہیے۔
 

آصف

محفلین
بہتر ہو اگر آپ مجھے ذاتی پیغام میں بھیج دیں۔ میں نے آپ کو upload کوٹا دے دیا ہے۔ اگر کسی وجہ سے کوئی مسئلہ پیش آئے تو یہیں اپلوڈ کر دیں۔

شکریہ۔

پسِ لفظ: میں نے بھی آج کوئی ایک ہزار الفاظ دیکھے ہیں۔ :)
 

دوست

محفلین
:cry:
بھائی جی ہمارا تو ٹائم مک گیا اب ہم کل ہی حاضر ہوسکیں‌گے۔
اس لیے آج لگتا ہے فائل وہیں‌ پڑی رہے گی۔
اللہ حافظ
 

آصف

محفلین
ارے بھئی اداس مت ہوں فائل مل گئی ہے مجھے۔ اس کا ربط کچھ دیر بعد نظر آتا ہے :oops:
تو میں انشاءاللہ دیکھ کر بتاؤں گا اگر تصحیح کی کوئی ضرورت ہوئی۔ دوسرے احباب بھی رائے دے سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں بھی حاضر ہوں۔ یہاں سے تو ساری فائلس ڈاؤن لوڈ کر لی تھیں لیکن پھر یہی سوچا کہ کام دوہرا نہ ہو اس لئے بہتر ہو کہ ارکان کو الاٹ کر دی جائیں۔ تو میں کس پر کام کروں؟
 
آصف نے کہا:
شکراً یا اخوان :)

کوئی اور رضاکار سامنے آئے گا؟؟

ایک رضا کار کے طور پر توصیف کا نام لکھ لیں یہ ہمارے نئے ممبر ہیں۔ ویسے میں بھی فائل پر نظر ثانی کرکے کہاں اپ لوڈ کروں۔ براہِ مہربانی فائلز دوبارہ بانٹ دیں کیونکہ اب چار رضاکار ہوگئے ہیں۔

شاکر
محب
توصیف
اعجاز صاحب
 

آصف

محفلین
دوست نے کہا:
بھائی جی فائل کا کباڑہ میں‌نے کر دیا ہے۔مجھے خود سمجھ نہیں‌آئی کہ اس کا کیا کیا ہے میں نے۔کئی الفاظ‌تو سرے سے اڑا دیے ہیں‌ ناں‌کیونکہ سمجھ نہیں‌آتے تھے میرا مطلب املاء کی غلطیوں‌سے ہے۔
کرتا کرتے کرتی اور جب “کرتے تھے“ آیا تو میں‌نے سارا اڑا دیا ٹھیک کیا نا؟
اس کے علاوہ اپنی طرف سے بھی کچھ الفاظ اس میں‌ داخل کیے جو میرے خیال میں‌ ہونے چاہییں‌تھے۔
بہرحال اسے دیکھیے اور سر دھنیے اگر یہ ٹھیک نکلی تو اگلی فائل دیکھوں‌گا۔
http://www.badongo.com/file/284374
یہاں‌فائل موجود ہے۔
دوست بہت شکریہ۔ میں نے ابھی فائل دیکھی ہے۔ بہت اچھا کام کیا ہے آپ نے۔
ایک دو نُکات اہم ہیں:
1۔ "با رونق"، "با صلاحیت"، "با قاعدگی"، "بد حواس"، وغیرہ۔ ان کے درمیان وقفہ نہیں آئے گا۔ اس کی طرف اوپر بھی تھوڑی بات ہوئی ہے۔
2۔ افعال کی تمام حالتوں کو رہنے دیجئے۔ (آپ نے بالکل ٹھیک کیا ہے۔ صرف دوسروں کے فائدے کیلئے لکھ رہا ہوں!) مثلا اُتارا، اُتاری، اُتارنے، ُاتارتے، وغیرہ وغیرہ۔ جب انشاءاللہ ڈکشنری آنلائن آئے گی (جلد، آپ کی دعاؤں سے کیونکہ میں ہر رات اس پر صبح تین چار بجے تک کام کر رہا ہوں :) ) تو اگر کوئی صاحب "اُتارا" لکھیں گے، تو لغت جواب میں اُتارنا کے تراجم دکھائے گی۔
3۔ روزمرہ استعمال کے ایکسپریشنز (معذرت، ترجمہ ذہن میں نہیں آرہا) مثلاً " کم از کم"، "آ لیا"، "جان چھڑائی" وغیرہ کو بھی موجود رہنے دیجئے۔ یہ امثلہ کے کام آئیں گے۔

مزید کام کی تشکیل کچھ ایسے کر لیتے ہیں:
شاکر: urduwords-5.zip
محب: urduwords-6.zip
اعجاز صاحب: urduwords-7.zip
توصیف: urduwords-8.zip

شکریہ
 

آصف

محفلین
میں نے "اردو لغت اور تھیسارس ٹیم" تشکیل دے دی ہے جس کے مندرجہ ذیل اراکین ہیں۔

آصف
دوست
محب
اعجاز اختر
توصیف

اُمید ہے کہ اب آپ لوگوں کو اپلوڈ کرنے میں بھی کوئی مسئلہ نہیں ہو گا۔
 

دوست

محفلین
میں نے فائل اتار لی ہے اب اس پر کل انشاءاللہ کام کروں‌ گا۔
پہلے والی فائل میں کچھ الفاظ ایسے تھے جنکی مجھے سمجھ نہیں‌ آئی ان کی ایک فہرست اپنے پاس بنا لی ہے۔کہیں‌ تو پیش کردوں۔
اتنی غلطیاں تو نہیں تھیں اردو محفل کے احباب کی املا میں‌ جتنے عجیب عجیب یہ الفاظ ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
آصف فائل یہا ہی پوسٹ کر دیتا ہوں میری تصحیح کے بعد۔
میں نے پنجابی الفاظ نکال دئے ہیں۔ لیکن دوسرے ٹیم ممبران کا معلوم نہیں کہ ان کا کیا طریقۂ کار ہے
 

آصف

محفلین
شکریہ اعجاز صاحب۔ میں نے فائل اتار لی ہے۔ پنجابی الفاظ کے متعلق میرا نکتۂ نظر یہ ہے:
1۔ یہ ایک اردو لغت ہے ۔ یہ سافٹوئیر ایک دفعہ وجود میں آگیا تو ببیشک کوئی صاحب اس کو پنجابی لغت کیلئے بھی استعمال کرلیں۔ اردو لغت کے بعد شاید اس کام میں خود میں بھی حصہ لوں۔ البتہ اس وقت اردو اور پنجابی کو علیحدہ رکھنا ضروری ہے۔
2۔ کچھ پنجابی الفاظ کثرت استعمال سے اب اردو کا حصہ بن چکے ہیں۔ ان کو فراموش کرنا بہت مشکل ہے۔
3۔اگر کوئی صاحب کچھ الفاظ نکالتے ہیں، اور کوئی دوسرے کچھ رہنے دیتے ہیں تو مجھے دونوں پر کوئی اعتراض نہیں۔ انشاءاللہ جب لغت آنلائن چلے گی تو پھر عوام الناس کی رائے کو دیکھتے ہوئے ہم الفاظ شامل بھی کر سکیں گے اور نکال بھی۔

مزید رضاکارانہ شمولیت کی درخواست ہے۔
 

دوست

محفلین
بھائی جی پنجابی کی تو بات ہوگئی انگریزی کا کیا کرنا ہے۔پہلی فائل میں ویسے ہی رہنے دیے تھے انگریزی کے الفاظ اور اس فائل میں بھی ایسا ہی کررہا ہوں مگر کبھی کبھی بڑا عجیب سا لگتا ہے اردو میں انگریزی کے الفاظ۔
 

آصف

محفلین
بہت عام استعمال کے انگریزی الفاظ تو رہنے دیں۔ یہ تو کام کے ہیں۔ لیکن دورازکار قسم کے الفاظ کو چھان دینا ہی بہتر ہے۔
 

آصف

محفلین
صرف یاد دہانی کیلئے:
نمبر 3، 4، 5 اور 7 ہو چکی/رہی ہیں۔
نمبر 6، 8، 9، 10، 11 تصحیح کیلئے دستیاب ہیں۔
ان کے بعد 12 تا 18 تصحیح کیلئے اوپر چڑھانا باقی ہیں۔
 

دوست

محفلین
ٹھیک ہے جناب میں نے ہدایات نوٹ کر لی ہیں۔ کل انشاءاللہ آپ میری طرف سے دوسری فائل حاضر پائیں گے۔
 

رضوان

محفلین
میں بھی انگلی کٹوانے پر تیار ہوں اگر آپ لسٹ میں نام لکھ لیں اور فائل الاٹ کردیں
 
Top