اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

رضوان

محفلین
فائل نمبر 9 مکمل کرچکا ہوں لیکن فائل اپلوڈ کرنے کا ربط دکھائی نہیں دے رہا کیا ای میل کردوں؟
 

الف عین

لائبریرین
میں نے ورڈ۔8 فائل اپ لوڈ کعر دی تھی لیکن ابھی وہ پیغام نظر نہیں آتا، کیا یہاں نہیں پہنچی تھی۔ آصف، کیا دوبارہ اپ لوڈ کروں یا ای میل سے بھیجوں؟
 

آصف

محفلین
رضوان مجھے آپ کا پیغام ملا تھا لیکن اس کے ساتھ فائل نہیں تھی۔ اب میں نے آپ کو لغت ٹیم میں شامل کرلیا ہے تو آپ یہاں فائلیں چڑھا سکتے ہیں۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔

اعجاز صاحب مجھے آپ کی فائل مل گئی تھی۔ دراصل آپ نے اسے میری دوسری پوسٹ کے ذیل میں چڑھا دیا تھا۔ اور مجھے کوئی ایسا طریقہ نہیں مل رہا جس سے میں صرف ایک پیغام کو ایک دھاگے سے دوسرے دھاگے میں منتقل کر سکوں۔

اگر آپ لوگوں کو وقت اجازت دے تو اگلی فائلیں آپ کی توجہ کی منتظر ہیں!
 

آصف

محفلین
اللہ آپ لوگوں کو جزائے خیر دیں۔

نمبر10 اعجاز صاحب۔
نمبر 11 رضوان۔

دوست آپ کی نمبر6 مکمل ہو جائے تو بتائیے تا کہ میں باقی فائلیں اوپر چڑھا دوں۔

انشاءاللہ تمام فائلیں مکمل ہونے کے بعد میں ایک جامع فہرست مرتب کروں گا جو فی الوقت صرف لغت ٹیم کو دستیاب ہو گی۔
 

آصف

محفلین
ان فائلوں کی تصحیح کے ساتھ ہی ہمارا اب تک کا مجموعہ پایۂتکمیل کو پہنچے گا، انشاءاللہ۔
اگر آپ لوگوں کو فائل بھیجنے میں کوئی مسئلہ ہو تو مجھے اس عنوان پر بھیج سکتے ہیں۔

dictionary at urduweb dot org

دوست کیلئے فائل نمبر12۔

رضوان شکریہ مجھے آپ کی فائل مل گئی ہے۔
 

Attachments

  • urduwords-12_176.zip
    9 KB · مناظر: 21
  • urduwords-13_111.zip
    9.5 KB · مناظر: 22
  • urduwords-14_117.zip
    9 KB · مناظر: 23
  • urduwords-15_164.zip
    8.8 KB · مناظر: 19
  • urduwords-16_174.zip
    8.9 KB · مناظر: 20
  • urduwords-17_914.zip
    9.4 KB · مناظر: 48
  • urduwords-18_545.zip
    11 KB · مناظر: 22

رضوان

محفلین
11نمبر ارسال کردی ہے بزریعہ ڈاک برقی۔ ابھی تک فائل منسلک کرنے کا آپشن نہیں کھل رہا۔
ذاتی پیغام میں منسلک ہی نہیں ہوتی؟؟؟؟
 

آصف

محفلین
رضوان فائل مل گئی ہے۔ بہت شکریہ۔

پہلے میں نے صرف ٹیم کو کوٹہ دیا تھا اور ایک دفعہ نبیل نے بتایا تھا کہ اسطرح سے بھی اوپر چڑھانے کے اختیارات دئيے جا سکتے ہیں۔ لیکن لگتا ہے اس آپشن نے ٹیم کی سطح پر ہماری دفعہ کام نہیں کیا۔ اسلئے اب میں نے آپ کو ذاتی طور پر بھی اوپر چڑھانے کا اختیار دے دیا ہے۔
 

رضوان

محفلین
نہیں بھائی اس فورم کو میرا اوپر چڑھانا پسند نہیں۔ :oops:
برقی ڈاک کے ذریعے ہی کام چلتا رہے گا۔ آپ مزید ہلکان نہ ہوں وہی میرے لیے آسان ہے۔
 

دوست

محفلین
حضور مجھے آپ نے ہلا ڈالا۔
میرے پاس 12 نمبر ہے اور وہ بھی اب مکمل ہو گئی ہے۔ربط دے رہا ہوں اس کا۔
http://www.badongo.com/file/367906
یہ لیجیے۔اور اگلی فائل کا انتظار رہے گا۔
ایک بات اور۔ مجھے یہ تمام فائلز فائنل تصحیح کے بعد چاہییں۔
جب ان میں فعل،اسم وغیرہ کے اشاریے داخل نہ کیے گئے ہوں۔
یعنی اس تصحیح کے بعد اگر اور کوئی نظر ثانی کرنی تو اس کے بعد ورنہ اسی تصحیح کے بعد مجھے یہ تمام 18 فائلز چاہیں۔
کیوں؟
اردو لنک ای میل میں سپیل چیکر کے ڈیٹا بیس کے طور پر۔
اعجاز راجہ کو ایک ونگار ڈالی ہے کہ اردو لنک ای میل میں ایک سپیل چیکر ڈال دیں وہ راضی بھی ہوگئے ہیں اب بات انھیں ڈیٹا مہیا کرنے کی ہے۔
تو کیا مجھے اجازت ہوگی؟؟؟
 

آصف

محفلین
دوست چونکہ یہ لغت کھلے ماخذ کے تحت بن رہی ہے اسلئے اگر کوئی بھی صاحب اس کے مواد کو اردو ویب کے لائسنس کے تحت استعمال کریں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ ہاں البتہ ان فائلوں کے تصحیح کرنے والوں میں سے کسی صاحب کو اعتراض ہو تو وہ مجھے یہاں بتا دیں، ان کے کام کو عوام الناس میں شائع نہیں کیا جائے گا۔

امید ہے کہ انشاءاللہ اردو ویب کی یہ کاوش بہت سی ایپلیکیشنز کیلئے ایک ٹھوس بنیاد کے طور پر کام آئے گی۔

آپ کیلئے فائل نمبر14
 
Top