متبادل الفاظ ۔۔۔۔۔
آصف نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اتارنے" اور "چڑھانے" کی جگہ صحیح معنے والے مناسب الفاظ سامنے لائیں۔ لوگ قبول کرنے کو تیار ہوں گے ورنہ یہ دونوں الفاظ بخوبی مقصد پورا کر رہے ہیں۔ مزدور بولی والی بات تو ویسے ہی مناسب نہیں۔
بحیثیت ادیب میں نے اُن دو الفاظ کی گرفت کی تھی۔
اور بطور مثال اپنا وہ تاثر پیش کیا تھا جو میرے علم و مشاہدے میں آیا تھا۔ اب اگر یہ مثال آپ احباب کو ناگوار خاطر گزری ہو تو بندہءناچیز معذرت خواہ ہے۔
ویسے میں نے بطور خاص ان ہی دو الفاظ کی نشاندہی اسلیے بھی کی ہے کہ آپ لوگ جانتے ہونگے کہ ویب پر کثرت سے استعمال ہوتے ہیں اور ہم کو ان کا اردو متبادل جلد سامنے لانا ہوگا۔ میں اس سلسلے میں مزید دوست احباب سے گفت و شنید کر رہا ہوں۔ شاید اس ضمن میں کوئی جامعات کے اساتذہ سے بھی ربط پیدا کرے۔