اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

نبیل

تکنیکی معاون
باذوق، شکریہ۔ ہم صرف گفتگو کو ٹریک پر رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپکے ذہن میں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کے کوئی اور بہتر اردو مترادفات موجود ہوں تو ضرور بتائیں۔
 

باذوق

محفلین
متبادل الفاظ ۔۔۔۔۔

آصف نے کہا:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"اتارنے" اور "چڑھانے" کی جگہ صحیح معنے والے مناسب الفاظ سامنے لائیں۔ لوگ قبول کرنے کو تیار ہوں گے ورنہ یہ دونوں الفاظ بخوبی مقصد پورا کر رہے ہیں۔ مزدور بولی والی بات تو ویسے ہی مناسب نہیں۔
بحیثیت ادیب میں نے اُن دو الفاظ کی گرفت کی تھی۔
اور بطور مثال اپنا وہ تاثر پیش کیا تھا جو میرے علم و مشاہدے میں آیا تھا۔ اب اگر یہ مثال آپ احباب کو ناگوار خاطر گزری ہو تو بندہءناچیز معذرت خواہ ہے۔
ویسے میں نے بطور خاص ان ہی دو الفاظ کی نشاندہی اسلیے بھی کی ہے کہ آپ لوگ جانتے ہونگے کہ ویب پر کثرت سے استعمال ہوتے ہیں اور ہم کو ان کا اردو متبادل جلد سامنے لانا ہوگا۔ میں اس سلسلے میں مزید دوست احباب سے گفت و شنید کر رہا ہوں۔ شاید اس ضمن میں کوئی جامعات کے اساتذہ سے بھی ربط پیدا کرے۔
 

آصف

محفلین
محب مجھے آپکی فائل مل گئی ہے۔ شکریہ۔
تمام فائلوں کے الفاظ پر مشتمل فہرست ایک دو دن میں شائع کر دی جائے گی۔ انشاءاللہ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
دیر سے سہی مگر ایک یہ ناچیز بھی رضاکارنہ طور سے اپنے آپ کو پیش کرتا ہے۔
بے بی ہاتھی
 
زبردست

آصف پروگرام پر روشنی بھی ڈال دیں تو شاید اور لوگ بھی اس میں حصہ لے سکیں اور بہتر رائے دے سکیں۔ ویسے یہ کام بہت عمدہ ہے اور بڑی بے صبری سے انتظار ہے سب کو ۔
 

قیصرانی

لائبریرین
اگر آپ لوگ مجھ سے کام لینا چاہیں تو مجھے ذپ کر دیجئے گا۔ ورنہ ہو سکتا ہے کہ میں کئی دن بعد چکر لگاؤں ادھر۔
بے بی ہاتھی
 
G

Guest

مہمان
آصف کچھ گفتگو شروع کرتے ہیں کہ کام کہاں تک ہو گیا ہے اور کتنا رہ گیا ہے اور کس طرح سے کرنے کا ارادہ ہے :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
اوہ، فورم کے پرمیشن غلط سیٹ‌ ہوئے ہوئے تھے، اب ٹھیک کر دیے ہیں۔ ہاں تو مہمان، آپ لاگ ہو کر تشریف لائیں اور اظہار خیال فرمائیں۔ :p
 

تلمیذ

لائبریرین
نیا رکن ہونے کی حیثیت سے از راہ تجسس تمام دھاگہ اول سے آخر تک پڑھا ہے، ماشاءاللہ لغت پر دوستوں نے کافی کام کرلیا ہے لیکن 18 مئی کے بعد آگے تعجب انگیز خاموشی ہے۔

کیا اسکی کوئی خاص وجہ ہے؟
 

دوست

محفلین
جی اصل میں آصف بھائی جو اس منصوبے کے روح‌ رواں‌ تھے آج کل پی ایچ ڈی کے سلسلے میں مصروف ہیں۔ مضمون کا مجھے معلوم نہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
باذوق، شکریہ۔ ہم صرف گفتگو کو ٹریک پر رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر آپکے ذہن میں اپلوڈ اور ڈاؤنلوڈ کے کوئی اور بہتر اردو مترادفات موجود ہوں تو ضرور بتائیں۔
“بھیجنا“ اور “وصولنا“ کے بارے میں‌کیا خیال ہے؟
قیصرانی
 
Top