نیرنگ خیال
لائبریرین
کوچہ آلکساں کا ایک فخریہ رکن ہونے کے ناتے میں یہاں اپنی تاخیر اور اس ملاقات کے احوال سے بےخبری کے لیے کوئی بھی بیانیہ نہیں داغنا چاہتا۔ کیا یہ تعارف اپنی ذات میں خود ایک وجہ نہیں ہے تاخیر کی۔ لیکن سر فخر سے اونچا ہوگیا یہ بات پڑھ کر کہ محمداحمد بھائی دیرینہ روایات کی تکمیل میں کوئی کسر نہیں چھوڑی اور ناشتے کے بعد تشریف لائے۔ سبحان اللہ۔ کیا منظر ہے۔ آلکسی اپنی معراج پر نظر آتی ہے۔
اور اب سب سے پہلے محمد خلیل الرحمٰن بھائی کا شکریہ اس خوبصورت روداد کو اس قدر خوبصورت اور دلنشیں انداز میں تحریر کرنے پر۔ بلاشبہ یہ آپ کا ہی خاصہ ہے۔ اس سے کم آپ سے امید بھی کیا ہو۔
سبھی محفلین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ میں تو فاخر رضا صاحب کو کوئی لڑکا بالا سمجھتا تھا۔ آپ تو اپنے آپ کو بچا گئے۔
اور اب سب سے پہلے محمد خلیل الرحمٰن بھائی کا شکریہ اس خوبصورت روداد کو اس قدر خوبصورت اور دلنشیں انداز میں تحریر کرنے پر۔ بلاشبہ یہ آپ کا ہی خاصہ ہے۔ اس سے کم آپ سے امید بھی کیا ہو۔
سبھی محفلین بہت اچھے لگ رہے ہیں۔ میں تو فاخر رضا صاحب کو کوئی لڑکا بالا سمجھتا تھا۔ آپ تو اپنے آپ کو بچا گئے۔
مرغ تخیل کی رسائی ہوتی ہی کم ہے۔ کیوں کہ جو اڑتا ہے اس کو ہم یہاں مرغ سمجھتے نہیں ہیں اور دوسرے والا پر بعد میں نکالتا ہے زیر خنجر پہلے آتا ہے۔آپ کے مرغِ تخیل کی رسائی شاید یہیں تک محدود ہے ۔۔۔!
اس اعترافی بیان کو پڑھ کو ایک تسلی ہوئی ہے۔ ایک سکون سا محسوس ہوا ہے۔ آپ سے انسیت اور بڑھتی جاتی ہے۔ "اے کاہل لاہوتی اس رزق سے موت اچھی"بہر کیف ناشتے کا وقت تو ہم نے غفلت میں گنوا دیا لیکن اس خیال سے کہ کم از کم ملاقات تو ہو ہی جائے ہم کسی نہ کسی طرح جائے ملاقات پر پہنچ ہی گئے سو اس طرح نصف ارادے والوں کی ملاقات بھی نصف رہی ۔
انٹری کے مناظر واضح کیے جائیں۔ ہمارا مرغ تخیل بغیر اڑے ہی کچھ سوچ رہا ہے۔ناشتے سے فراغت اور احمد بھائی کی شاندار انٹری کے بعد طے پایا
لاہور آئیں تو ان گناہگاروں سے بھی ملتے جائیں۔ کم از کم وارث بھائی کے پاس پہنچتے وقت بخشوانے کو تو کچھ ہو۔محمد وارث بھائی شاید اگلے مہینے ہمارا سیالکوٹ کا چکر لگے پھپھو کے چہلم میں۔۔۔ امید واثق ہے آپ سے ملاقات کی ؟؟
لفظ "فنکارانہ" پر بڑی دیر غور کرنے کے باوجود کما حقہ صلاحیتوں کا ادراک نہیں کرپایا۔ شرح یا مثالوں کی درخواست ہے۔ظہیر بھائی ملاقات میں شریک ہمارے علاوہ ہر محفلین زبردست فنکارانہ صلاحیتوں سے مالامال ہے ۔