گو کہ ان دنوں کچھ زیادہ ہی مصروف ہوں لیکن وقت نکال کر ملاقات کا احوال پڑھ ہی لیا سب کی تصویریں دیکھ کر بہت خوش ہوئی
مابدولت ویسے ہی ہیں جیسے ہم نے ان کے متعلق نقشہ کھینچا تھا
اکمل زیدی صاحب کے متعلق بھی یہی گمان تھا کہ حقیقی زندگی میں بھی تھوڑے شرارتی قسم کے ہوں گے اور دیکھ کر اور پڑھ کر ویسے ہی محسوس ہوا
خلیل سر، احمد بھائی اور فہیم بھائی کو پہلے ہی دوسرے ملاقات کے احوال میں دیکھ لیا تھا اس لیے نو کمنٹس
ڈاکٹر فاخر صاحب بھی ماشاءاللہ کافی تجربے کار شخصیت معلوم ہوتے ہیں
خالد چوہدری صاحب ماشاءاللہ کافی قد آور شخصیت ہیں
ایک عمران صاحب کو دیکھنے سے محروم رہے
عدنان بھائی کے متعلق گمان تھا کہ اللہ ولی آدمی ہیں، پڑھ کر تصدیق ہوئی
اکمل زیدی صاحب اور خلیل الرحمٰن سر کی روداد پڑھ لی ہے . بقیہ احباب کے خیالات ایک دوسرے کے متعلق جاننے کے متمنی ہیں