بارہویں سالگرہ اردو محفل الیکشن _ رواں سال کے بہترین مرد رکن اور بہترین خاتون رُکن کا چُناؤ

بلا شبہ وارث بھائی اور جاسمن آپی ہی جیت کے حقدار تھے۔
آپ دونوں محفلین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
مریم بہنا آپ کو کامیاب اور پرامن الیکشن کے انعقاد پر ڈھیرساری وعائیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
سب محفلین کا بے حد شکریہ۔جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
خاص طور پہ مریم کا۔
مریم کی کاوشیں ،اس کا جوش و خروش محفل کی سالگرہ کو چار چاند لگا رہا ہے۔
اللہ کا بے حد شکر ہے۔اور ساری تعریفیں بلا شبہ صرف اور صرف اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔
 
السلام علیکم۔
سب محفلین کا بے حد شکریہ۔جزاک اللہ خیرا کثیرا۔
خاص طور پہ مریم کا۔
مریم کی کاوشیں ،اس کا جوش و خروش محفل کی سالگرہ کو چار چاند لگا رہا ہے۔
اللہ کا بے حد شکر ہے۔اور ساری تعریفیں بلا شبہ صرف اور صرف اللہ رب العالمین کے لئے ہیں۔
جزاک اللہ بجو۔۔۔۔۔
میں نے ابھی تو آپ کو باقاعدہ مائیک تھمانا تھا۔۔۔ اظہارِ خیال کیلئیے۔۔۔ اوہووو۔ میں نے مِس کر دیا۔ چل کوئی نا
 

رانا

محفلین
بہت مبارک وارث بھائی اور جاسمن بہنا۔ :) محفلین آف دا ائیر بھی کہہ سکتے ہیں نا۔ :)
مریم بہنا آپ کو بھی بہت مبارک ہو اتنا کامیاب دھاگا کھولنے پر اسے اتنی کامیابی سے انجام تک پہنچانے پر۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
اب میں دعوت دیتی ہوں محترم محمد وارث صاحب کو کہ وہ تشریف لائیں اور ''جینٹل مین آف دا ائیر آف اردو محفل 2017 '' کا خطاب اس قدر بھاری لیڈ سے جیتنے پر اپنے زریں خیالات محفلین کی سماعتوں کی نذر کریں۔
آپ سب کی بھرپور تالیوں میں تشریف لا رہے ہیں محمد وارث !!!
شکریہ۔

سب سے پہلے مریم کا شکریہ اس تھریڈ کو چلانے اور سنبھالنے کے لیے :)

بھئی یہ وہ الیکشن تو ہے نہیں جس میں ہارنے والے کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے سو دھرنا بھی ہوگا، اور جیتنے والا یہ کہتا ہے کہ جس نے مجھے ووٹ ڈالا اُس کا بھی شکریہ اور جس نے نہیں ڈالا اُس کا بھی شکریہ کہ اب میں سب کا "ممنون حسین" ہوں سو سب سے بلا تفریق "ممنونیت" برتوں گا۔ (ویسے ہمارے بہت ہی بچپن میں ممنون حسین کو "فضل اِلٰہی" کہا جاتا تھا) سو اللہ کا فضل ہے اور آپ کا ممنون ہوں :)

یہ الیکشن تو ایک دوستانہ "گپ شپ" تھی اور میں نے اسے اسی تناظر میں لیا ہے اور یقینی طور پر سبھی محفلین نے اسے اسی طور لیا ہوگا، بس یہ بزمِ دوستاں سجی رہی اور محفلِ یاراں جمی رہے، بقولِ مرُشدی

جان تم پر نثار کرتا ہوں
میں نہیں جانتا دُعا کیا ہے
:)
 
سب سے پہلے تو سب سے زیادہ مبارکباد کی مستحق مریم افتخار بہن ہیں جنہوں نے بہت ہی پرامن اور کامیاب کھلم کھلا الیکشن کا انعقاد کیا یہاں تو خفیہ پولنگ پر جھگڑے ہوجاتے ہیں مگر کھلم کھلا الیکشن جس طرح محبت اور دوستانہ انداز میں تمام ہوئے اس کا سب سے زیادہ کریڈٹ محترمہ مریم افتخار صاحبہ کو جاتا ہے۔
اس کے بعد
1-سب سے زیادہ ووٹ بلاامتیاز جنس حاصل کرنے والی خاتون سب سے زیادہ شفیق ہستی ہم سب کے لئے بہت زیادہ قابل احترام جاسمن بہن کو بہت زیادہ مبارک اگر یہ الیکشن الیکشن نہ بھی کھیلا جاتا تو سب کو علم تھا کہ جاسمن بہن ہی سب سے زیادہ مقبول خاتون ہیں۔
2- پھر بلاامتیاز جنس زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے محمد وارث صاحب جن کی علم وسعت اکثر لوگوں کی رہنمائی اور انہیں متاثر کرتی ہے ان کو بھی بہت بہت مبارک باد۔
3- پھر برابر ووٹ حاصل کرنے والے تابش صدیقی اور لاریب مرزا صاحبہ کوبھی بہت بہت مبارکباد۔

اور سب زیادہ اس دھاگے میں حصہ لے کر احترام، شفقت اور دوستی کے پھول بکھیرنے اور خوشبو پھیلانے والوں کو مبارکباد۔
 

جاسمن

لائبریرین
جزاک اللہ بجو۔۔۔۔۔
میں نے ابھی تو آپ کو باقاعدہ مائیک تھمانا تھا۔۔۔ اظہارِ خیال کیلئیے۔۔۔ اوہووو۔ میں نے مِس کر دیا۔ چل کوئی نا
ہیں ں ں ں ں !!!
مریم آپ نے وارث بھائی کو بلایا اور مائک خالی چھوڑ دیا۔انہوں نے آنے میں دیر کر دی۔
اور مجھے مائک کی اتنی عادت پڑی ہوئی ہے کہ مائک خالی دیکھ کے رہ نہیں سکتی۔۔۔۔سو۔۔۔۔۔
ہاہاہاہا۔:D
 

مبشر ڈاہر

محفلین
محترم! آپ کے الفاظ کے چناؤ سے بخوبی اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ اردو محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوں گے۔
تاہم، آپ کے اکاؤنٹ کا صابن کیوں 'سلو' ہے، اس بابت منتظمین ہی بہتر طور پر بتا سکیں گے
صابن حاصل کرنے کے لیے محفل کے تمام کوائف تو میں نے بڑی روح سے بھرے تھے۔ پر نجانے اس تھکے ہوئے بیمارصابن کی ترسیل کس نے کی ہے۔اللہ پچھے گا۔فرقان احمد صاحب یاد فرمائی کے لیے سپاس گزار ہوں۔
 

مبشر ڈاہر

محفلین
فارسی ادب کے کار فرما اور تسلسل سے فارسی ادب کی ترویج فرمانے والے محمد وارث صاحب کو '' جینٹل مین آف دی ایئیر'' اور جاسمن صاحبہ '' لیڈی آف دی ائیر '' کے منفرد اعزاز کے لیے منتخب ہونے پر بہت بہت مبارک باد،
 
میرا خیال تھا کہ نتائج جولائی کے آخر میں آئیں گے۔
یہ تو جلد آگئے۔
یہ بھی اچھا خیال تھا کہ لڑی پوری سالگرہ کے دوران چلتی رہتی اور مہینے کے آخر میں نتائج آتے مگر جب سبھی بھول بھال جائیں تب نتائج کا آنا یا نہ آنا ایک سا لگتا ہے اور تقریباََ ان سب لوگوں نے ووٹ کر دیا جو کرنا چاہتے تھے۔
 

فہیم

لائبریرین
یہ بھی اچھا خیال تھا کہ لڑی پوری سالگرہ کے دوران چلتی رہتی اور مہینے کے آخر میں نتائج آتے مگر جب سبھی بھول بھال جائیں تب نتائج کا آنا یا نہ آنا ایک سا لگتا ہے اور تقریباََ ان سب لوگوں نے ووٹ کر دیا جو کرنا چاہتے تھے۔
ویسے موجودہ محفل میں، میں بھی مرد حضرات میں وارث بھائی کو ووٹ دیتا
اور خاتون میں تو ظاہر ہے ایک ہی کو دینا تھا:)
 
آخری تدوین:
Top