السلام علیکم و رحمتہ اللہ !
ہمارے لیے اردو محفل فورم فقط ایک فورم ہی نہیں بلکہ یہ ایک فیملی ہے ، یہ ایک محفل ہے اور یہ ایک سنگت ہے! ہر تصویر کے ہمیشہ ایک سے زائد رُخ ہوا کرتے ہیں ، ہمیشہ کچھ پانے کے لیے کچھ کھونا پڑتا ہے۔ سوچتی ہوں کہ اگر کبھی مجھے اس فیملی سے الگ ہونا پڑا تو میں نے اِس سے جو کچھ پایا ہے وہ فہرست اس قدر طویل ہوگی کہ زیاں کے چند پنّے چنداں اہمیت کے حامل نہ ہوں گے۔
اردو محفل الیکشن ہم پر حکمران مقرر کرنے کے لیے ہرگز منعقد نہیں کروایا گیا بلکہ اس الیکشن کے مقاصد میں سب سے اہم اردو محفل کی بارہویں سالگرہ پر سبھی محفلین کو ایک کوزے میں بند کرنا تھا۔ شاید ہی ایسی کوئی لڑی موجود ہو جس میں اتنے زیادہ محفلین نے حصہ لیا ہو اور مقصد بھی ذاتی نہ ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ اس لڑی کو بنانے کے پیچھے میرا جو مقصد تھا وہ تقریباََ مکمل ہوا اور اس کے علاوہ مزید پہلو بھی سامنے آئے۔
یہاں یہ اعلان کرتی چلوں کہ کیٹگریز نہ رکھنے کا فیصلہ فقط اس لیے کیا گیا تاکہ کوئی بھی رکن اگنور نہ ہو اور اگر آپ بہترین رکن کا ایوارڈ نہیں جیت پائے تو قطعاََ پریشان مت ہوئیے۔
1) آپ کی زندگی کا مقصد یقیناََ اردو محفل کا 2017 کا بہترین رکن کا ٹائٹل جیتنا نہیں رہا ہوگا۔ اپنے آپ کو پہچانئیے اور وہ کیجئیے جس کے لیے آپ کو بنایا گیا ہے ، اُن تمام اصولوں اور درجہ بندیوں سے بالاتر ہو کر جو کوئی بھی غیراللہ آپ کے لیے بناتا ہے۔
2) ایسے بہت سے ممبرز ہیں جو کوئی ووٹ حاصل نہ کر پائے یا اپنے ووٹس کو کم سمجھتے ہوں گے۔ اس ضمن میں دو باتیں یاد رکھئیے۔ یہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور خاص طور پر آپ کا حلقۂ احباب آپ کو بے شک پسند کرتا ہے مگر یہ ووٹ پسندیدگی کے لیے نہیں تھا۔ یہ ووٹ بہترین کے لیے تھا۔ فکر مت کیجئیے ، بہت سکوپ ہے!
دوسری بات یہ کہ جہاں تک میں نے کائنات کے کچھ رازوں کو سمجھنے کی سعی کی ہے، کوئی بھی شے اُتنی اُس شخص کی جھولی میں گرتی ہے جتنا وہ اُس سے بے نیاز ہوتا ہے اور شاید آنے والا فیصلہ بھی انہی لوگوں کے حق میں ہے! اگر آپ اپنے ووٹنگ گراف یا اس قسم کی کسی شے یا گلے شکووں کی وجہ سے پریشان ہیں تو بے نیاز ہوجائیے۔ ہو جائیں گے تو کسی نا کسی وقت خود بخود مل جائے گا۔ نہیں ہو پائیں گے تو بہت مشکل ہو جائے گی!