اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ ۔ اعلان 2016

ویسے ہمارا ایک سوال ہے کیسی شاعر کی برسی یہ اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہو یہ دینی ہو تو کس
شعبہ کا انتخاب کریں کچھ رہنمائی مل سکتی ہے
 
ویسے ہمارا ایک سوال ہے کیسی شاعر کی برسی یہ اس کے بارے میں معلومات حاصل کرنی ہو یہ دینی ہو تو کس
شعبہ کا انتخاب کریں کچھ رہنمائی مل سکتی ہے
اس حوالے سے کوئی خاص گوشہ نہیں ہے. اگر کوئی محفلین کسی کے بارے میں کچھ پوسٹ کر دے تو موجود ہو گا.
 
گرامیِ قدرمحفلین
السلام علیکم وحمتہ اللہ وبرکاتہ

اردو محفل کی گیارہویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں عالمی مشاعرے کا انعقادکیا جارہا ہے۔ اس مشاعرے میں آپ کی شرکت ہمارے لئے باعثِ صد افتخار و مسرت ہوگی۔ آپ سے گذارش ہے کہ اس خوبصورت محفلِ مشاعرہ میں اپنے دل نشین کلام کے ہمراہ جلوہ افروز ہو کر ممنون و متشکر ہونے کا موقع دیں۔

مہمانانِ گرامی
صدارت : عزت مآب جناب اعجاز عبید صاحب
مہمانِ خصوصی :

زیرِ سرپرستی
عزت مآب جناب محمد وارث صاحب

بتاریخ : 5 اگست 2016 بروز جمعہ
بوقت: ۱۴۰۰ بجے( جی ایم ٹی)

ہر چند کہ تمام شعرائے کرام اپنا من پسند طبع زاد کلام پیش کرنے میں حق بجانب ہوں گے، تاہم محفلین کی خاص دلچسپی کی خاطر ایک مصرعِ طرح کا اعلان بھی کیا جارہاہے۔ شعرائے کرام چاہیں تو اس مصرع طرح پر بھی طبع آزمائی فرماسکتے ہیں۔
مصرع طرح

ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے
افاعیل: فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات
قوافی: محفل، دل، منزل، قاتل، حاصل، کاہل، مائل، وغیرہ وغیرہ
ردیف: میں ہے

منتظمین
مقدس (اسٹیج سکریٹری)
حسن محمود جماعتی (اسٹیج سکرٹری)
محمد بلال اعظم
محمد تابش صدیقی (ناظمِ مشاعرہ)
محمد خلیل الرحمن
وعلیکم السلام جی

میں شامل محفل ہونا چاہوں گا اس مشاعرے میں برائے مہربانی
مجھے اطلاع دی جائے شکریہ ممنون
طاہر رضا
 
وعلیکم السلام جی

میں شامل محفل ہونا چاہوں گا اس مشاعرے میں برائے مہربانی
مجھے اطلاع دی جائے شکریہ ممنون
طاہر رضا
کچھ تاخیر ہوگئی آپ کو۔ یہ مشاعرہ چند ماہ پہلے منعقد کیا گیا تھا۔ اب جولائی کا انتظار فرمائیے اور اس عرصے میں اپنی نگارشات

آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)

یا
اِصلاحِ سخن

میں پیش فرمائیے۔
 
سیما علی

لائبریرین
کچھ تاخیر ہوگئی آپ کو۔ یہ مشاعرہ چند ماہ پہلے منعقد کیا گیا تھا۔ اب جولائی کا انتظار فرمائیے اور اس عرصے میں اپنی نگارشات

آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)

یا
اِصلاحِ سخن

میں پیش فرمائیے۔
جناب خلیل صاحب!!!
جہاں اور جس عنوان میں لکھتے ہیں بے حد
شُسْتَہ اردو لکھتے ۔بہ خدا دل بہت خوش ہوتا ہے ۔پرودگار اپنا کرم فرمائے ۔آمین
ہم طفل مکتب ہیں اور راہنمائی کے طالب۔۔۔۔۔۔۔
 
Bilqis shaikh

محفلین
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُم وَرَحْمَتهُ اللّهِ وَبَرَکاتُهُ. میں یہاں پر نئی ممبر ہوں میں اپنی غزل بھیجنا چاہتی ہوں پلیز مجھے گائیڈ کریں شکریہ
 
اَلسَّلاَمُ عَلَيْكُم وَرَحْمَتهُ اللّهِ وَبَرَکاتُهُ. میں یہاں پر نئی ممبر ہوں میں اپنی غزل بھیجنا چاہتی ہوں پلیز مجھے گائیڈ کریں شکریہ
وعلیکم السلام
بلقیس صاحبہ اردو محفل فورم میں خوش آمدید
آپ اپنی شاعری پوسٹ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور اپنی غزل کے مطابق زمرہ کا انتخاب کر کے پوسٹ کر دیں۔
 
آخری تدوین:
Top