اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

علی وقار

محفلین
اشرف میاں وقت تو آپ کو حقیقی میاں بننے میں تب بھی درکار ہو گا جب آپ میاں بن چکے ہوں گے ۔ یہ اتنا آسان نہیں ۔:LOL:
اکثر لوگ میاں بننے کے سفر میں محض میاؤں میاؤں کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں :)
:LOL::ROFLMAO:
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اکثر لوگ میاں بننے کے سفر میں محض میاؤں میاؤں کرنے تک ہی محدود ہو کر رہ جاتے ہیں :)

آپ تو سمجھدار ہیں کہ میاؤں میاؤں کرنا جانتے ہیں ،
میاں اشرف علی بھی سمجھیں تو بات ہے ۔ :ROFLMAO:

یہ وصف سب "میاؤں " میں ہوتا ہے یا سکھانا پڑتا ہے بھائیو؟؟؟؟
سوال سنجیدہ ہے تو جواب ملنا ہی چاہئیے۔۔۔ کسی کا بھلا ہو جائے تو کیا جاتا ہے ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہماری بلی اور ہم سے ہی میاؤں ہائے ری قسمت
مگر ہم کیا کریں کہ قول اپنا ہار بیٹھے ہیں!!!!!!

سبھی شادی شدہ ہیں غم زدہ اور اب یہ حالت ہے
مصیبت گھر میں ہے اور خود سڑک کے پار بیٹھے ہیں
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
آوا تو سنتے آئے ہیں اور دیکھا بھی ہے لیکن یہ آوی کیا چیز ہے ؟ یہ آپ نےآوے کی تانیث کی ہے؟!
کچھ آنلائن مضامین اس ضمن میں پڑھے تھے۔ ملاحظہ کیجیے۔
image.jpg


image.jpg


image.jpg


وہ کیا ہے کہ زیادہ تر آنلائن ہی پڑھا جاتا ہے اس لیے الفاظ بھی دوبارہ چیک نہیں کرتی۔ ابھی گھر میں موجود لغت دیکھی تو اس میں نہیں ملا۔ آپ ضرور بتائیے کہ کیا صحیح ہے۔
dic.jpg
 

اشرف علی

محفلین
میں آپ سے اور اشرف علی صاحب سے انتہائی معذرت خواہ ہوں ۔ مجھے خود اپنا خطِ شکستہ پڑھنے میں دقت ہوئی اور اشعار خلط ملط ہوگئے ۔ :)
اس میں معذرت کی کیا بات ہے سر
یہ تو میرے لیے فخر کی بات ہے کہ آپ کو میری ٹوٹی پھوٹی کاوش پسند آئی اور آپ نے میرا حوصلہ بڑھایا
اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے ، آمین -
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
وہ کیا ہے کہ زیادہ تر آنلائن ہی پڑھا جاتا ہے اس لیے الفاظ بھی دوبارہ چیک نہیں کرتی۔ ابھی گھر میں موجود لغت دیکھی تو اس میں نہیں ملا۔ آپ ضرور بتائیے کہ کیا صحیح ہے۔
صابرہ بیٹا ، کسی لفظ کے لغت میں موجود ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لفظ غلط ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لغت کو تجدید کی ضرورت ہے ۔ نئے نئے الفاظ تو زبان میں آتے رہتے ہیں ، بنتے رہتے ہیں اور کچھ پرانے لفظ مر بھی جاتے ہیں ۔ زبان زندہ شے ہے ۔ قدیم لفظ تو آوا ہے اور ہم سب پاکستانی اس سے بخوبی واقف ہیں کہ ہمارا تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ :) لیکن معلوم ہوتا ہے کہ بھٹی کے لئے آوی کا لفظ پنجاب کے بعض علاقوں میں مستعمل ہے ۔ پنجابی دان احباب اس پرروشنی ڈال سکیں تو ہم سب کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کچھ آنلائن مضامین اس ضمن میں پڑھے تھے۔ ملاحظہ کیجیے۔

وہ کیا ہے کہ زیادہ تر آنلائن ہی پڑھا جاتا ہے اس لیے الفاظ بھی دوبارہ چیک نہیں کرتی۔ ابھی گھر میں موجود لغت دیکھی تو اس میں نہیں ملا۔ آپ ضرور بتائیے کہ کیا صحیح ہے۔
dic.jpg

یہ تصویر دیکھ کرایک پرانا واقعہ یاد آگیا ۔ اس لغت نے ایک بار مجھے بہت دیر تک رُلایا تھا ۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہ تصویر دیکھ کرایک پرانی یاد آگئی ۔ اس لغت نے ایک بار مجھے بہت دیر تک رُلایا تھا ۔
کیسے بھائی؟
بتائیے تو۔ اس سے پہلے کہ ہم اپنے ذہن کو ممکنات سوچنے کے کام پر لگائیں۔
اشتیاق ہو رہا ہے جاننے کا کہ وجہ کیا ہوئی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اوپر شیلف سے ایک کتاب اُتار رہا تھا تو یہ لغت زور سے پاؤں پر گرپڑی ۔ کئی دن تک لنگڑا لنگڑا کر چلتا رہا۔
گستاخی معاف مگر قسم سے ہمارا پہلا اندازہ یہی تھا بھائی۔۔
حدِ ادب میں رہتے ہوئے یہاں کوئی سمائیلی نہیں استعمال کر رہے مگر اپنے درست اندازے پر ہماری کمزور سی چھت بھی کھلکھلا رہی ہے ظہیر بھائی۔
 
Top