اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بگونوں کو خاص طریقے سے جوتے کے تلے سے تھاپ دے کر پیٹا جائے تو بہت مدہم سُر بکھرتے ہیں ۔ اور ٹپے یا ماہئیے گانے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اپنا ایک قصہ لکھا اور اوپر کے جوابات پڑھ کر مٹا دیا۔ ہم تو امریکہ تک آنے والے تھے یہ سمجھنے کے لیے ۔ افففف :ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
کتاب کی ضخامت دیکھ کر یونہی یہ ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا تھا ۔ سوچا کہ لطیفہ" پھینکنے" کاموقع اچھا ہے اس لئے تفنن طبع کے لئےجڑ دیا ۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بگونوں کو خاص طریقے سے جوتے کے تلے سے تھاپ دے کر پیٹا جائے تو بہت مدہم سُر بکھرتے ہیں ۔ اور ٹپے یا ماہئیے گانے کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے۔
بگونوں سے تو سر کبھی نہیں نکلتے دیکھے البتہ سندھ میں مٹکے سے سر خوب برامد کیے جاتے ہیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
کتاب کی ضخامت دیکھ کر یونہی یہ ایک پرانا لطیفہ یاد آگیا تھا ۔ سوچا کہ لطیفہ" پھینکنے" کاموقع اچھا ہے اس لئے تفنن طبع کے لئےجڑ دیا ۔ :)
اس لیے ترچھی تصویر لی تھی تاکہ اندازہ ہو کہ اتنی بڑی لغت میں بھی یہ لفظ نہیں ۔

یعنی آپ کی تمام باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔:D
 
صابرہ امین

لائبریرین
آخری تدوین:
یعنی آپ کی تمام باتوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے۔:D
ظہیراحمدظہیر بھائی نہایت سنجیدہ انسان ہیں۔ آپ نے شاید ان کی لکھی کسیری حلوے کی ترکیب نہیں پڑھی۔ اس حلوے کی خاص بات یہ ہے کہ دسیوں محفلین آج تک پنساریوں کی دکانوں کے چکر کاٹتے نظر آتے ہیں!
 
اچھا تو وہ بھی آپ جتنے ہی سنجیدہ ہیں ۔ یعنی مجھلی بنانے کی ترکیب کے چکر میں لوگ میٹرو جا رہے ہوتے ہیں۔(جال لے کر)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
منہ میں پانی آگیا ۔ کل ہی بناتی ہوں یا منگواتی ہوں ۔:party2::party2::party2:
بات علمی ہو یا ادب کی ہو
ایک ڈونگا نلی نہاری ہو
ہو کچھ ایسا مشاعرہ شاعر
پہلے کام و دہن کی باری ہو

آداب و علم کو رکھوں فی الفور طاق میں
نلّی کو ٹھوک دے جو تو میری طباق میں
میرے لیے بھی کہنا ذرا صابرہ امین
ہلکان ہوں نہاری کے کب سے فراق میں
 
Top