اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء پر گپ شپ کی لڑی

صابرہ امین

لائبریرین
صابرہ بیٹا ، کسی لفظ کے لغت میں موجود ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ لفظ غلط ہے بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لغت کو تجدید کی ضرورت ہے ۔ نئے نئے الفاظ تو زبان میں آتے رہتے ہیں ، بنتے رہتے ہیں اور کچھ پرانے لفظ مر بھی جاتے ہیں ۔ زبان زندہ شے ہے ۔ قدیم لفظ تو آوا ہے اور ہم سب پاکستانی اس سے بخوبی واقف ہیں کہ ہمارا تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔ :) لیکن معلوم ہوتا ہے کہ بھٹی کے لئے آوی کا لفظ پنجاب کے بعض علاقوں میں مستعمل ہے ۔ پنجابی دان احباب اس پرروشنی ڈال سکیں تو ہم سب کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
بہت بہت شکریہ۔ ۔ الجھن دور ہوگئی۔ مجھے لگا میری لغت معیاری نہیں ہے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے ۔ آمین
 
جی ! آوی پنجاب کے دیہی علاقوں میں کمہار کے برتن پکانےوالی بھٹی کو کہتے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آوے کی تانیث کی تو خیر کوئی فطری ضرورت نہیں البتہ شاید تصغیر بنائی گئی ہو گی جو تانیث کی شکل میں بن گئی ہو ۔
آوے کی تصغیر نہیں ہے عاطف بھائی ۔ یہ علاحدہ ہی لفظ ہے ۔ پنجاب میں آوے کو آوی کہتے ہیں ۔

ویسے بے جان چیزوں کی تانیث بنانے کی فطری ضرورت تو کہیں بھی نہیں ہوتی لیکن گرامر کے اعتبار سے یہی کہا جاتا ہے ۔ جیسے پتیلا اور دیگچہ کی تانیث پتیلی اور دیگچی وغیرہ۔
عاطف بھائی ، آپ کو شاید یہ دلچسپ گفتگو یاد ہو ۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جیسے پتیلا اور دیگچہ کی تانیث پتیلی اور دیگچی وغیرہ۔
میرے خیال میں اشیاء کی تانیث کی پیچھے دراصل ان کی تصغیر ہی مقصود ہوتی ہے کیوں کہ اور کوئی منطق ہی نہیں لفظی تذکیر و تانیث کی ۔
پتیلا پتیلی یا چمچہ اور چمچی وغیرہ کا تصور کریں ۔ چھوٹے بڑے ہے تصور ذہن میں آئے گا :) ۔
 
بالکل درست! مقصد تو سائز ظاہر کرنا ہوتا ہے لیکن اسکولوں میں یہی پڑھایا جاتا ہے کہ پہاڑ کی مؤنث پہاڑی اور کلہاڑے کی کلہاڑی ۔ :)
ویسے تانیث کے لئے تصغیر کا طریقہ استعمال کرنا قابلِ غور اور دلچسپ بات ہے کہ یہ طریقہ دنیا کی کئی زبانوں میں استعمال ہوتاہے ۔ شاید اس کی بنیاد یہ حیاتیاتی مشاہدہ ہے کہ اکثر جانوروں کی مادہ جسامت میں نسبتاًچھوٹی ہوتی ہے ۔
واللہ اعلم بالصواب۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
ذکر ہوہی رہا ہے تو اک سوال ہے کہ پتیلا یا دیگچہ کے علاوہ ایک لفظ بھگونا بھی کہا جاتا ہے
جی ہاں لیکن ہم تو بگونا استعمال کرتے ہیں ۔ پتیلے کو ہم بگونا کہتے ہیں ۔
بھگونا تو بھ پر زیر سے ہوتا ہے بمعنی گیلا یا تر کرنا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ذکر ہوہی رہا ہے تو اک سوال ہے کہ پتیلا یا دیگچہ کے علاوہ ایک لفظ بھگونا بھی کہا جاتا ہے
صحیح لفظ کیا ہے
جی ہاں لیکن ہم تو بگونا استعمال کرتے ہیں ۔ پتیلے کو ہم بگونا کہتے ہیں ۔
بھگونا تو بھ پر زیر سے ہوتا ہے بمعنی گیلا یا تر کرنا ۔
بھ پر زبر کے ساتھ تلفظ کرتے ہیں
بگونا یا بھگونا کیا یہ لفظ کسی لغت میں ہے

بھگونا ( بھ مفتوح) زیادہ مستعمل ہے ۔ بگونا بھی بولا جاتا ہے ۔ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ بس تلفظ میں علاقائی فرق ہے ۔ بھگونا کا لفظ پلیٹس کی لغت میں بھی ہے اور لغت بورڈ کی لغت میں بھی موجود ہے۔ پتیلا اور بھگونا ایک ہی برتن کو کہتے ہیں ۔ اس کی دیواریں سیدھی اور کنارے باہر کو مڑے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ اس پر ڈھکن رکھا جاسکے۔ جبکہ دیگچہ شکل میں دیگ کی طرح کا ہوتا ہے یعنی بہت چھوٹی دیگ۔ جبکہ دیگچی اس سے بھی چھوٹی ہوتی ہے۔

بھگونا یہ ہے

دیگچی یہ ہے
 
زوجہ اظہر

محفلین
بھگونا ( بھ مفتوح) زیادہ مستعمل ہے ۔ بگونا بھی بولا جاتا ہے ۔ ایک ہی چیز کے دو نام ہیں ۔ بس تلفظ میں علاقائی فرق ہے ۔ بھگونا کا لفظ پلیٹس کی لغت میں بھی ہے اور لغت بورڈ کی لغت میں بھی موجود ہے۔ پتیلا اور بھگونا ایک ہی برتن کو کہتے ہیں ۔ اس کی دیواریں سیدھی اور کنارے باہر کو مٹرے ہوئے ہوتے ہیں تاکہ اس پر ڈھکن رکھا جاسکے۔ جبکہ دیگچہ شکل میں دیگ کی طرح کا ہوتا ہے یعنی بہت چھوٹی دیگ۔ جبکہ دیگچی اس سے بھی چھوٹی ہوتی ہے۔

بھگونا یہ ہے

دیگچی یہ ہے

جی بھگونا اور دیگچی میں پیندے کا فرق ہے
بھگونا چپٹا پیندا
دیگچی گول پیندا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
جی بھگونا اور دیگچی میں پیندے کا فرق ہے
بھگونا چپٹا پیندا
دیگچی گول پیندا
دیواروں میں بھی فرق ہوتا ہے ۔ بھگونے یا پتیلے کی دیواریں عمودی ہوتی ہیں جبکہ دیگچی کا منہ چھوٹا ہوتا ہے ۔ اوپر تصویریں دیکھ لیجئے ۔
ویسے ایک ہی برتن یا شےکے کئی مختلف نام مختلف علاقوں میں بولے جاسکتے ہیں ۔ اس میں درست یا غلط کا سوال نہیں اٹھتا ۔ :)
 
Top