اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب طارق عزیز مرحوم کے الفاظ مستعار لے کر ۔۔۔ ابتدا ہے ربّ جلیل کے بابرکت نام سے جو دلوں کے بھید خوب جانتا ہے!

جیسا کہ محفلین سے وعدہ کیا گیا تھا کہ امسال جشنِ یومِ تاسیس کے سلسلے میں وڈیو مشاعرہ منعقد کیا جائے گا۔ سو ہم اپنے وعدے کی تکمیل میں آپ سب کی خدمت میں حاضر ہیں۔ تھوڑی ہی دیر میں اسی لڑی میں لائیو وڈیو اسٹریم کا ربط پیش کر دیا جائے گا۔ بوجوہ ہمیں تیاری کے لیے خاطر خواہ وقت نہیں مل سکا اس لیے امکان ہے کہ انتطامات میں کچھ نقص باقی رہ گیا ہو ۔۔۔ سو آپ سب سے گزارش ہے کہ اس کو درگزر فرما دیجیے گا۔ ہماری کوشش یہی رہے گی کہ اس مشاعرے کو تمام روایات کی پاسداری کرتے ہوئے منعقد کیا جائے۔

مشاعرے کی صدارت ہم سب کے انتہائی محترم و مشفق استاد جناب اعجازؔ عبید مدظلہ فرمائیں گے ۔۔۔ جبکہ آج کی محفل کے مہمان خصوصی اردو محفل کی ایک اور ہر دل عزیز شخصیت جناب محمد خلیل الرحمن صاحب ہیں۔

تو شروعات کرتے ہیں بس تھوڑی دیر بعد۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ما شاء اللہ سبھی تیار بیٹھے ہیں اپنا کلام سنانے کو۔

راحل بھائی ہم اسی لڑی میں پنے جوش وخروش کا مظاہرہ کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں اور کوئی جگہ نہیں ملی۔
بعد میں آپ اسے بےشک کسی دوسری لڑی میں منتقل کروا دیجئیے گا۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صابرہ آپا کو شاید سلیمانی ٹوپی مل گئی ہے ۔۔۔ آواز آ رہی ہے مگر تصویر نہیں۔۔۔

سب کوشش میں لگے ہیں۔۔۔ دیکھئیے کیا ہوتا ہے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
استاد محترم بھی نظر آ گئے خیر سے۔۔۔ ما شاء اللہ
بہت قابلَ احترام لوگ سامنے ہیں۔

اللہ پاک نظرِ بد سے بچائیں اردو محفل کی تمام رونقیں قائم و دائم رہیں۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
صابرہ آپا کی ویڈیو آئی تو آواز غائب۔۔۔ اب کیا کریں۔۔۔ آواز سے گزارا کریں یا تصویر سے؟

کوشش جاری ہے۔۔۔
منہاج بھائی بالکل خاموش بیٹھے ہیں روؤف بھائی کی طرح۔ سبق یاد تو نہیں کر رہے۔
 
Top