اردو محفل (میری نظر میں)

شمشاد

لائبریرین
ظلِ الہٰی ہم آپ کی سلطنت کی غیر موجودگی میں بھی آپ کے دربار میں ہاتھ باندھے کھڑے ہیں۔ (ہمارا ادھار واپس کر دیں، غلطی ہو گئی جو آپ کو دے بیٹھے تھے۔)
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کیا مطلب ہے آپ کا کہ : ہم کیا ادھار کھائے بیٹھے ہیں ۔۔
بھئی امورِ سلطنت چلانے کیلئے انگریز کے پٹھو سود پر پیسہ
لیتے ہیں اور قوم کو گہری کھائی میں دھکیل رہے ہیں۔۔
ہم نے صرف ادھار ہی تو لیا ہے ۔۔ اور آپ لگے تقاضا فرمانے۔
(آپس کی بات ہے اس وقت خزانہ خالی ہے )
[/FONT]
 

شمشاد

لائبریرین
اتنی زیادہ تمہید کی کیا ضرورت تھی، پہلے ہی بتا دیتے کہ خزانہ پاکستان کے خزانے کی طرح خالی ہے۔ ہر نئی حکومت پرانی حکومت کو یہی الزام دیتی آئی ہے کہ ہمیں خزانہ خالی ملا ہے۔
 

اجنبی

محفلین
ممکن ہے کہ بلال بھی آصف سے واقف نہ ہوں۔ آصف بھی محفل کے بانیوں سے ہیں۔ اور ایک ’طفلِ اردو‘ کا نام نہیں لیا جو بزعمِ خود اپنے کو بابائے اردو کہلانا چاہتے تھے۔۔۔۔ قدیر احمد رانا کا۔ ابہوں نے ہی پی ایچ پی بی بی کا اردو ترجمہ کیا تھا پہلے جب محفل شروع ہوئی تھی۔ لیکن جہانزیب بھی اسی دور کے تھے بانیوں میں شامل۔ اب یہ لوگ کم کم آتے ہیں ویسے آج کل جہانزیب تغلق بنے خوب نظر آنے لگے ہیں۔

انکل اعجاز: آپ یہاں زیادتی نہیں کر گئے؟ میں نے کبھی اپنے آپ کو بابائے اردو کہلوانے کی بات نہیں کی۔ ہاں یہ ہے کہ میں اردو کے لیے بہت زیادہ پرجوش تھا، ضرورت سے زیادہ۔ شاید اس لیے آپ نے ایسا کہا ہے۔
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام و علیکم

اردو محفل کی بات چل رہی ہے تو میں نے سوچا کیوں نہ میں بھی اکچھ لکھوں ، میں کیا لکھوں اُردو محفل کے بارے میں ۔ میں کچھ بھی نہیں ہوں، میری تعلیم کچھ نہیں ہے ، بلکہ میرا میٹرک اردو محفل نے کروایا ہے ۔ میں تو تین سال فیل ہوتا رہا ہوں۔ الفاظ نہیں ہے میرے پاس کے میں اپنی کیفیات کیسے بیان کروں ، خیر کچھ باتیں کہوں گا
مجھے نیا نیا نیٹ استعمال کرنا آیا تو میں نے سارہ دن اُردو کی ویب سائٹس ڈھونڈتے رہنا ، مگر کوئی نہ ملنی ، پھر نہ جانے کیا ہوا کہ ایک دن مجھے یہ محفل مِل گئی میں بڑا خوش جیسے مجھے دُنیا مِل گئی ہو۔ اللہ نے کچھ عقل دی تھی اپنا تعارف کروایا اور اس وقت محفل کے لوگوں نے شاندار طریقے سے میرا استقبال کیا اور مجھے اپنوں میں شامل کر لیا، اور میں دن رات اردو محفل کے مین گیٹ پہ بیٹھا رہتا۔ مجھے لکھنا نہیں آتا تھا میری املا کی بڑی غلطیاں تھیں جو ان لوگوں نے ٹھیک کروائی گوکہ مجھ میں بڑی غلطیاں تھیں جو ان لوگوں نے ٹھیک کروائی ۔ پھر ایک وقت ایسا کے میرے والد صاحب کا انتقال ہو گیا، اُس وقت اُردو محفل نے میرا اتنا ساتھ دیا کہ میں آج تک ان کا قرض دار ہوں میرے والد صاحب کی مغفرت کے لیے سپارے پڑھے گئے،ایک نیا دھاگہ بنا دیا گیا سب نے اپنے اپنے سپارے بانٹ لیئے۔ پھر میری امی کو فالج ہو گیا تو ان لوگوں نے اُن کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگی۔ پھر آج تک مجھ سے میری امی کے بارے میں دریافت کرتے ہیں۔ پھر ایسا ہوا کے میں جہاں جوب کرتا تھا وہ میں نے چھوڑ دی اور میرا کمپیوٹر سے ناطہ ٹوٹ گیا اور اسطرح اردو محفل سے بھی ۔ تین چار ماہ بعد میں پھر اچانک ٹپک پڑا اور محفل نے مجھے پھر اپنوں کی طرح گلے لگایا ۔ پھر کچھ دن میرا رانطہ بحال رہا پھر ٹوٹ گیا ، گوکہ اب تک کوئی چار پانچ دفعہ میرا رابطہ ٹوٹآ ہے محفل سے لیکن میں کبھی اسے چھوڑ نہیں پاتا اور میں چھوڑنا چاہوں گا بھی نہیں ،

اردو محفل کمپیوٹر کے اس دور میں اللہ کی طرف سے ہمیں ایک نعمت ہے ۔جہاں پر صرف اچھی باتیں، معصوم باتیں ،نیک باتیں، رحم دلی کی باتیں، معلوماتی باتیں ،سب کچھ اچھا ہی ہے یہاں پر کچھ بھی غلط نہیں اور غلط ہونے دیا بھی نہیں جاتا

میں اردو محفل کو اپنا اُستاد مانتا ہوں ۔یہاں کے ممبران ہمیشہ میرے سینئر ہیں رہے ہیں میں نے ان سے کچھ نہ کچھ سیکھا ہے ۔شمشاد بھائی ، دوست بھائی ،نبیل بھائی ۔زیک بھائی ، چاچو اعجاز، آپی ماوراء، فریب بھائی ۔آپی سیدہ شگفتہ،آپی بوچھی ،فیصل عظیم بھائی ، شمیل بھیاء۔ گوکہ جتنے بھی پرانے ہیں میں نے سب سے سیکھا ہے ،، اور میں ان سب کا بہت بہت بہت بہت شکر گزار کیونکہ اگر آج میں کسی سے اچھے طریقے سے بات کر سکتا ہوں تو یہ انہی لوگوں کی باتوں کا نتیجہ ہے ۔ ورنہ میں تو ایک تھرڈ کلاس علاقے کا رہائشی ہوں۔

اردو محفل زندہ باد ، پائندہ باد ،
 

الف عین

لائبریرین
شکریہ فرزوق محفل کے تعلق سے اپنے جذبات شئیر کرنے کا، لیکن تم ہو کہاں آج کل، بہت کم آ رہے ہو اگر آتے بھی ہو تو؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
بُری بات فرذوق، کوئی بھی تھرڈ کلاس کا رہائشی نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا سمجھنا چاہیے۔
اور تمہیں تو یہاں سبھی بہت چاہتے ہیں۔ آئیندہ نہ ہی ایسا سمجھنا اور نہ ہی ایسا کہنا۔
 

فرذوق احمد

محفلین
شکریہ فرزوق محفل کے تعلق سے اپنے جذبات شئیر کرنے کا، لیکن تم ہو کہاں آج کل، بہت کم آ رہے ہو اگر آتے بھی ہو تو؟؟؟

شکریہ آپ لوگوں کا اعجاز چاچہو۔ اور سنائیں‌کیسے ہیں آپ؟ آجکل بس جوب جاری ہے اور مزے کی بات ہ ہے کہ یہاں ہمیں نیٹ استعمال کرنے کی اجازت ہے ورنہ ایڈیٹرز کو نیٹ‌کی سہولت نیں ملتی اسی وجہ سے محفل میں آتا رہتا ہوں ۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بُری بات فرذوق، کوئی بھی تھرڈ کلاس کا رہائشی نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسا سمجھنا چاہیے۔
اور تمہیں تو یہاں سبھی بہت چاہتے ہیں۔ آئیندہ نہ ہی ایسا سمجھنا اور نہ ہی ایسا کہنا۔

بس آپ لوگوں کی اسی محبت کی وجہ سے یہاں کھینچا چلا آتا ہں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اردو ،حفل ایک ایسا گھر ھے جس کی دیواریں ابھی تک زیر تعمیر ھیں

اور اسکی وجہ یہ ہے کہ ایک سال میں چھ چھ، آٹھ آٹھ، دس دس ہزار پیغام بھیجنے والے، خوشی کے مارے کارکن، سارا وقت، اسکی تعمیر کی بجائے، گپ شپ اور کھیل کھیل ہی میں ضائع کر دیتے ہیں!
 
اردو ،حفل ایک ایسا گھر ھے جس کی دیواریں ابھی تک زیر تعمیر ھیں
دیواریں اگر ابھی تک زیرِ تعمیر ہیں تو یقیناّ چھت بھی ابھی تیّار نہیں ہوئی ہوگی۔ ۔ ۔ یہ تو غالب کا آئیڈیل گھر لگتا ہے۔ بے در و دیوار سا اک گھر ۔ ۔ ۔ سائباں کوئی نہ ہو۔:)




ّ
 

شمشاد

لائبریرین
میں تو چاہتا ہوں کہ اس کی دیواریں اتنی اونچی اٹھائی جائیں کہ کوئی ان کو پہنچ ہی نہ سکے، چھت کی باری تو بعد میں آئے گی۔
 

خوشی

محفلین
اووووووووووووووووووووووووو میرا مطلب تھا ایسا گھر جس کی چار دیواری زیر تعمیر ھے فلاسفرو:biggrin:
 
Top