اردو محفل میں نقاط کی اہمت

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل میں ارکین کے پیغامات پر دوسرے اراکین اپنی مثبت یا منفی رائے دیتے ہیں جو کہ نقاط کی صورت میں اس رکن کی شہرت پر اثر انداز ہوتی ہے۔ موجودہ صورتحال میں نقاط دینے والے اراکین بہت کم تبصرہ لکھتے ہیں اور نام تو بالکل بھی ظاہر نہیں ہوتا۔

میں چاہتا ہوں کہ منفی یا مثبت نقاط دینے والے رکن کا نام بھی ظاہر ہو تا کہ منفی نقاط ملنے کی صورت میں معلوم تو ہو کہ کس رکن کو کس رکن کے پیغام سے کچھ اختلاف ہے۔ اس سلسلے میں پول کروانا چاہتا ہوں۔ اگر ناظمین اعلٰی اجازت دیں تو پول شروع کیا جائے۔

آپ اراکین کی کیا رائے ہے، پول ہونا چاہیے یا نہیں؟
 

زیک

مسافر
اگر ارکان یہ معلوم نہ ہوتے ہوئے کہ منفی پوائنٹ کس نے دیئے ہیں اتنے برہم ہیں تو نام ظاہر ہونے کی صورت میں تو نوبت ہاتھا پائ تک پہنچ سکتی ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرے خیال میں جب نام ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے تو منفی نقاط دینے والے بڑے سوچ سمجھ کر منفی نقاط دیں گے اور جن اراکین نے منفی نقاط دینے کا مشغلہ اختیار کیا ہوا ہے وہ اس مشغلے سے تائب ہو جائیں گے۔
 

زیک

مسافر
مگر آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کچھ ارکان نے منفی پوائنٹ دینے کو مشغلہ بنایا ہوا ہے جب کسی کو یہ علم ہی نہیں کہ منفی پوائنٹ کس نے دیئے ہیں؟
 

arifkarim

معطل
مگر آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ کچھ ارکان نے منفی پوائنٹ دینے کو مشغلہ بنایا ہوا ہے جب کسی کو یہ علم ہی نہیں کہ منفی پوائنٹ کس نے دیئے ہیں؟

زیک آپ ناظم ہیں۔ آپ چیک کر سکتے ہیں کہ کون خاص ممبران کی ہر پوسٹ پر منفیات کا استعمال کر رہا ہے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک بات یہ عارف صاحب کہ اب بے شک اپنی شہرت فعال کر لیں، اب وہ 'بدنام' اور 'بے شرم' وغیرہ کے الفاظ نہیں آتے بلکہ بہت ہی 'نازک نازک' سے الفاظ ہوتے ہیں سرخ ڈبوں پر بھی جیسے کسی کو اختلاف ہے، کسی کو ملال ہے وغیرہ وغیرہ :)
 
بھئی نام ظاہر ہونے سے یہ مسئلہ بھی تو ہوگا کہ اب تک جن لوگوں نے ایسا کیا ہے بے سبب ان سے تنازعات اٹھ کھڑے ہونگے۔ ہاں اگر ایسا ممکن ہو کہ ایک تنبیہی اعلان کے بعد جتنے ریپوٹیشن دیے جائیں انھیں کے نام ظاہر ہونگے۔ پچھلے سارے گناہ معاف تو اس فیچر میں کوئی مظائقہ نہیں۔

اس بات کو ایک مثال سے سمجھاتا ہوں۔ مان لیجئے کہ شہروں اور اس کے مضافات میں دیواروں پر جلی حروف میں جن حکیموں کے اشتہار آویزاں ہوتے ہیں۔ ان کی پرائویسی پالیسی ہوتی ہے کہ جملہ خط و کتابت صیغہ راز میں ہوگی۔ اب دو سال بعد وہ کہیں کہ نہیں بھائی اب تو ہماری پالیسی بدل گئی ہے۔ ہم اگلے پچھلے ۔۔۔۔۔۔۔۔ تو بتائیے عبد القدوس، عبد القیوم، نسرین، دنیش اور جاوید (نہیں یہ وہ لوگ نہیں ہیں جنھیں آپ جانتے ہیں) وغیرہ پر کیا گزرے گی جنہوں نے اپنے پتے تک دے رکھے تھے۔ :grin:
 
میرے خیال میں‌نام ظاہر ہوجائیں‌تو اچھا ہوگا اس طرح‌منفی پوائنٹس دینے کا رحجان کم ہوجائے گا اور منفی پوائنٹس بھی بغیر کسی وجہ کے نہیں‌دیا جائے گا
 

طالوت

محفلین
نام کے ساتھ ساتھ ایک دوسرے کو دئیے جانے والے منفی مثبت پوائینٹس اور تبصروں کو دیکھنے کی سہولت بھی ہونی چاہیے ۔۔ نظام عدل خود بخود قائم ہو جائے گا ۔۔
ورنہ زکریا کی رائے سب سے بہتر ہے کہ اسے سنجیدگی سے نا لینا ہی بہتر ہے ۔۔
وسلام
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے پوائینٹس کا سلسلہ ہی نہیں ہونا چاہیے ۔ ورنہ پوائیٹ حاصل کرنے کی دوڑ ہی لگی رہتی ہے اور کوئی مثبت و تعمیری پوسٹ کم ہوتی ہیں۔ صرف انجمنِ ستائیشِ باہمی کے تحت ایک دوسرے کی پوسٹ کو سراہا جاتا ہے۔ لہٰذا منفی اور مثپت دونوں قسم کے پوائینٹس نہیں‌ ہونے چاہیے اگر کسی کو کسی کی بات سے اختلاف ہے تو وہ رکن اسکا اظہار کرے نہ کہ کسی کو بدنام یا مشہور کرنے کے لئے پوائنٹس دئیے جائیں۔
 

مغزل

محفلین
شمشاد بھائی ہم بھی آپ کے ساتھ ہیں ۔ آخر ہم بھی ڈسے ہوئے اس ’’ غیابی ‘‘ اعتراض کے ۔
 
Top