نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

نور وجدان

لائبریرین
تلاشِ خوشی (افسانہ): از نور سعدیہ شیخ ۔۔۔
افسانہ، اس کی کہانی، بُنَت، کہانی کاری، واقعات نگاری اور جزئیات سب کچھ بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر کہانی کا پلاٹ اور اس کی اخلاقیاتی اہمیت ناقابلِ تردید ہے۔ اس کا دوسرا پہلو مشرق اور مغرب کا فطری تضاد ہے، اور اس کے شاخسانے ہیں۔ افسانہ نگار کا تخلیقی جوہر اور افسانے میں اس کا اظہار بہت عمدہ ہے۔

تاہم
دو چیزیں ہیں جو اتنی اچھی تحریر کا مزا کرکرا کر رہی ہیں۔ ایک تو املا کی فروگزاشتیں اور کمپوزنگ کی خامیاں بشمول لسانیات کے کچھ مسائل؛ اور دوسرے اس افسانے کا افتتاحی پیراگراف: (ایک حساب کرتا ہے ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ لا کھڑا کرتا ہے)؛ میرا خیال ہے یہ افسانے کا حصہ نہیں بلکہ اس کی تھیوری بیان کرنے کی کوشش ہے، جسے کوئی قاری افسانے کا حصہ بھی سمجھ سکتا ہے۔
افسانہ سیدھا یہاں سے شروع کریں: حسان لندن میں سمندرکے کنارے کھڑا سوچ رہا تھا ۔۔ ۔۔ ۔۔
عنوان: تلاشِ خوشی کی بجائے "خوشی کی تلاش" میرے خیال میں موزون تر ہوتا۔

وہ جو زبان و بیان والی بات میں نے کی ہے، اس پر تفصیلی گفتگو بعد میں ہو گی، ان شاء اللہ۔
 
نایاب

لائبریرین
بلاشبہ جذب کی حامل بہت پر تاثر تحریر ہے ۔۔ محترم نور سعدیہ شیخ کے قلم سے بکھری " تلاش خوشی "
بہت سی دعاؤں بھری داد
 
نور وجدان

لائبریرین
تلاشِ خوشی (افسانہ): از نور سعدیہ شیخ ۔۔۔
افسانہ، اس کی کہانی، بُنَت، کہانی کاری، واقعات نگاری اور جزئیات سب کچھ بہت اچھا ہے۔ خاص طور پر کہانی کا پلاٹ اور اس کی اخلاقیاتی اہمیت ناقابلِ تردید ہے۔ اس کا دوسرا پہلو مشرق اور مغرب کا فطری تضاد ہے، اور اس کے شاخسانے ہیں۔ افسانہ نگار کا تخلیقی جوہر اور افسانے میں اس کا اظہار بہت عمدہ ہے۔

تاہم
دو چیزیں ہیں جو اتنی اچھی تحریر کا مزا کرکرا کر رہی ہیں۔ ایک تو املا کی فروگزاشتیں اور کمپوزنگ کی خامیاں بشمول لسانیات کے کچھ مسائل؛ اور دوسرے اس افسانے کا افتتاحی پیراگراف: (ایک حساب کرتا ہے ۔۔ ۔۔ ۔۔ ۔۔ لا کھڑا کرتا ہے)؛ میرا خیال ہے یہ افسانے کا حصہ نہیں بلکہ اس کی تھیوری بیان کرنے کی کوشش ہے، جسے کوئی قاری افسانے کا حصہ بھی سمجھ سکتا ہے۔
افسانہ سیدھا یہاں سے شروع کریں: حسان لندن میں سمندرکے کنارے کھڑا سوچ رہا تھا ۔۔ ۔۔ ۔۔
عنوان: تلاشِ خوشی کی بجائے "خوشی کی تلاش" میرے خیال میں موزون تر ہوتا۔

وہ جو زبان و بیان والی بات میں نے کی ہے، اس پر تفصیلی گفتگو بعد میں ہو گی، ان شاء اللہ۔
جی وہ تھیوری ہی تھی جو ابتدا میں تھی ، میں سمجھی اچھا تاثر ملتا ہے ، مجھے خود محسوس ہوا تھا ،اور یہ بات تسلیم خم ہے دوسرا املا کی غلطیاں جہاں جہاں مجھے بتائیں میں بہت کچھ لکھنا چہتی ہوں رک جاتی ہوں کہ اردو میری بہت بری ہے ۔ مجھے اردو لکھنے کا تجربہ بھی خاصہ کم ہے ۔ میں نے پچھلے افسانے میں تذکرہ کیا جب میں نے اپنا ایک نثری مضموں محبت اور مادیت لکھا تھا اس کو پورا ایک ماہ لگا دیا تھا لکھنا نہیں آتا تھا ۔ سو مجھے ایک بات کی خوشی ہے آپ کو یہ پسند آیا ہے ۔۔ مکمل کون ہے اس دنیا میں ۔۔ غلطی کر کے سیکھنا ہے ، مرا قلم تو بہت بے چین ہے لکھنے کو میں نے روک رکھا ہے کہ ابھی وقت نہیں آیا ۔۔۔۔
عنوان کا تعلق بھی تسلیم ۔۔میں نے ایک عنوان سوچا تھا ''لاحاصل سی جستجو'' اور آپ کی بات سے متفق
 
یہ بات ٹھیک نہیں کہ "وقت نہیں آیا" ۔ یہی وقت ہے! لکھئے اور اپنی حد تک اس کو مکمل بنانے کی کوشش کیجئے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
یہ بات ٹھیک نہیں کہ "وقت نہیں آیا" ۔ یہی وقت ہے! لکھئے اور اپنی حد تک اس کو مکمل بنانے کی کوشش کیجئے۔
میری وقت نہ آنے سے مراد میری اپنی کوتاہی ہے وقت وہی ہوتا ہے جب دل صدا دیتا ہے ، روک اس لئے دیا جاتا کہ کہیں کوئی یہ نہ کہ دے مجھے اردو زبان آتی ہی نہیں اور خارج از زبان ہونے کا دعوٰی روکتا ہے ۔ ڈر نہیں ہے بس الفاظ کی حرمت کو برقرار رکھنا چاہتی ہوں ۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
بہت خوب لئیق بھائی یعنی کہ آخر کار محبت کا اظہار کر ہی ڈالا :) :) ۔۔۔ خلوص سے بھری تحریر ،، بہت سی دعائیں ! :) :)
اور کیا ہی کمال کا انکشاف ہو کہ محترم کا تعرفی دھاگہ سرے سے موجود ہی نہیں ہے :) :)
( بہت جلد اس موضوع پر آپ سے دو دو ہاتھ ہوں گے :p )
 
قیصرانی

لائبریرین
بسم الله الرحمن الرحيم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہائت رحم کرنے والا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمد
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

مظفر وارثی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشیء رحمت کا قلمدان گیا

لے خبر جلد کہ اوروں کی طرف دھیان گیا
میرے مولیٰ مِرے آقا ترے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ ناکامِ تمنّا ہی رہی
ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا
سر ہے وہ سر جو ترے قدموں پہ قربان گیا

اُنہیں جانا، اُنہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہِ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی
نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا

آج لے اُن کی پناہ ، آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اُف رے منکر یہ بڑھا جوشِ تعصب آخر
بِھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا ، سارا تو سامان گیا

مولانا احمد رضا خان علیہ الرحمہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بعد از حمد و نعت میں آپ سب کو اردو محفل کی نشست گاہ میں نو آفرین "اردو محفل نثر پارے 2014 ( نثری نشست )" کے اولین انعقاد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج، 10 جولائی 2014 کو اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع خاص پر نثری نشست کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب مل کر بطور قلم نواز اور قاری اس میں بھرپور حصہ لیں گے اور اسے یاد گار بنا دیں گے۔ " نثر پارے 2014 " کی صدارت استادِ محترم جناب عبید اعجاز صاحب کریں گے اور اس تقریبِ قلم میں مہمان خصوصی کی نشست پر مکرم و محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب براجمان ہوں گے۔ پس! جنابِ صدر (الف عین ) کی اجازت سے، تہذیب و روایت کا پاس رکھتے ہوئے خاکسار اپنے عاجز قلم کی چند تحریری کاوشیں پیش کر کے نشستِ نثر کا باقاعدہ آغاز کرتا ہے۔
باقاعدہ افتتاح کے بعد قلیل وقفہ سے میں فرداً فرداً مدعو احباب کو بلاتا رہوں گا اور یوں کاروانِ حرف اس ماہ کے آخر تک گامزن رہے گا۔ مدعو کرنے کے درمیان کا وقفہ عمومی کی نسبت قدرے طول میں ہو گا تا کہ سب حاضرین تحریروں کو اطمینان سے پڑھ کر تبصروں کے واسطے مختص لڑی میں اظہار خیال کر سکیں۔
شریک ادباء کی فہرست کسی ترتیب نزولی یا صعودی میں نہیں کیوں کہ کسی بھی لکھاری کے لیئے وقتِ حاضری کا تعین ممکن نہیں، ایسے میں اگر کسی تجربہ کارقلم بردار کا نام کسی مبتدی سے پہلے پکارا گیا تو اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں۔ تحریر لگانے کے طریقے میں اگر کسی ہم دم کو کوئی شبہ ہو تو میری تحریر سے رجوع کرے اور اسی طرز کو اپنائے۔
تمام دُلارے قارئین سے التماس ہے کہ نشست کی لڑکی میں تبصرے سے پرہیز کریں اور فقط ریٹنگ کا لٹّو گھما کر ہی رائے کا ظہار کریں۔ آپ کے تبصروں کے لیئے ایک لڑی یہاں بنا دی گئی ہے تمام خیالات اسی لڑی میں قلم بند کریں۔
اور آخر میں ان تمام یارانِ مہرباں کا ذکر کرنا چاہوں گا کہ جن کی کاوشوں کے سوا یہ نشست رو نما نہیں ہو سکتی تھی۔
محترم عبد الرحمن ، محترم محمد اسامہ سَرسَری ، محترم نیرنگ خیال ، محترم محمد وارث ، دُلارے محمد خلیل الرحمٰن
اور پیارے محمد یعقوب آسی صاحب!
:love:
 
کیا کہئے گا اسے؟ ’’لئیق احمد کی سوکن‘‘؟
ایسے تو دو غلطیاں ہو جائیں گی۔ پہلی تو کھل چکی، دوسری یہ کہ اردو میں اس کو ’’سوتن‘‘ کہتے ہیں اور ’’سَوت‘‘ بھی۔ سوتنوں کے باہمی جلاپے کو سوتیاپا اور ایک دوجی کی اولاد ہو سوتیلے۔ اس میں ’’سو (۱۰۰) الگ نہیں ہو گا، کہ سوتن تو سنا ہے ایک بھی سو (۱۰۰) جیسی ہوتی ہے، اسی لئے سو (۱۰۰) تن کہاتی ہو گی۔

لئیق احمد کی تحریر کی شگفتگی دل کو بھاتی ہے، اور صاحبِ تحریر کا مقصد پورا کر رہی ہے۔
 
ویلی مائیاں : از ابرار قریشی
بڑی جان دار بلکہ طرح دار تحریر ہے آپ کی۔ مزاح نگاری یقیناََ بہت سنجیدہ کام ہے اور آپ نے بہت سنجیدگی سے اس کو نبھایا ہے۔ آپ کی قوتِ مشاہدہ اور قوتِ متخیلہ کی داد دینی پڑتی ہے۔ ایک بات بتائیے! وہ ’’نو بیاہتا‘‘ دولھا آپ ہی تو نہیں؟! ۔۔
بہت عمدہ جناب! ایک کام کیا کیجئے، الفاظ کو غیرضروری طور پر جوڑ کر نہ لکھا کیجئے۔ اُنکا، اُسکے، اسلئیے وغیرہ۔
 
Top