نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 -- ( تبصرہ جات کی لڑی )

نیرنگ خیال

لائبریرین
رسم نبھاتے ہوئے اس نشست کے ناظم کی حیثیت سے آپ سب کے لیئے چند خراشِ قلم حاضر ہیں۔
” عکس “ --- از فصیح احمد --- (یہاں کلک کریں!)
” کابوس “ --- از فصیح احمد --- (یہاں کلک کریں!)

فصیح صاحب عمدہ اور اچھا کام۔۔۔ شاد رہیں۔ آپ نے چند خراش قلم لکھا اور یہ صرف دو ہیں۔ بہت اچھا لکھا۔ شاد رہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
میں محفل کے صدر اور منتظمین کی شکر گزار ہوں کہ مجھے مدعو گرچہ اس نگر میں نئی ہوں ۔ مجھے کچھ آتا تو نہیں بس لفظ سنوارنے کی جستجو میں ہوں میں یا خود کو نکھارنے کی سعی ہے ۔ میں بھی تمام محفلین کو خوش آمدید کہوں گی ۔ اور میں ایک ہی افسانہ لکھ پائی ۔ میرا قلم مجھے عزیز ہے پر ادب کی دنیا میں نیا ہے


الفاظ میرا سرمایہ ہیں ، یہ میرا خزانہ ہیں جب میں ان میں کھوجاتی ہوں مجھے کائنات کی ہر چیز رکی سی لگتی ہے ہر منظر پسِ منظر میں غائب ہوجاتا ہے ۔ کبھی اپنی ثقافت کو منہدم ہونے سے بچانا پڑتا ہے تو کبھی نسلی رہنمائی کی بقا کے لیے نثر ملزوم ہوجاتی ہے ۔ شاعری میرے لئے روح کی غذا ہے مگر نثر تو معاشرے کی بقا ہے ، شعری صنف ادبیات میں انسان کے ذاتی تجربات کو بتاتی ہے یا عیاں کرتی ہے مگر نثر انسان کی شخصیت کی عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا تجزیہ ضرور ہوتی ہے اور پڑھنے والے کے لئے رہنمائی بن جاتی ہے ۔ اس وقت میں خود کو خوش نصیب مان رہی ہوں میں معاشرے کی عکاسی کر رہی ہوں میرا قلم میرے جذبات کا محتاج نہیں یہ میرے ارد گرد لوگوں کے دلوں کے دکھوں اور خوشیوں کو بتا رہا ہے ۔

اگر میرے کہے گئے لفظ آپ کے دلوں پر اثر کر پائے تو میں سمجھ پاؤں گی میں اپنی کاوش میں کامیاب ہوگئ ۔ اور نہ ہوئے تو سمجھوں گی ابھی میری جان باقی ہے ، جہاں باقی ہے میرا قلم تلوار ہے یہ تلوارتو باقی ہے ، اور ہے توصرف وار باقی ہے ۔۔!!

میرا افسانہ : تلاشِ خوشی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/تلاشِ-خوشی-۔۔-افسانہ-از-نور.75986/



نور صاحبہ بہت اچھا لکھا آپ نے۔ اللہ کرے زورِ رقم اور زیادہ ۔
 
وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔پہلا سبق ۔۔۔۔۔ از:عابی مکھنوی
اچھا لکھا ہے صاحب۔ تاہم اس میں تخیل تجربے یا مشاہدے پر بھاری محسوس ہو رہا ہے۔ تخییل کی پرواز بہر کیف عمدہ ہے۔ منظر آفرینی خوب ہے۔ املاء کی طرف مزید توجہ فرمائیے گا۔

وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔پہلا امتحان ۔۔از :عابی مکھنوی
بہت عمدہ ہے، اس میں ’’نقطعے‘‘ کی گنجائش بھی نہیں۔

وہ کھٹے میٹھے دن ۔۔۔۔ پر پُرزے ۔۔از:عابی مکھنوی
مزید بہتر ہے۔ ان تینوں کے تسلسل کا تجزیہ دل چسپ مشاہدات کا حامل ہو سکتا ہے۔

تینوں تحریریں شگفتہ نگاری کی اچھی مثالیں ہیں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ترکیب ’’خراشِ قلم‘‘ کے بارے میں الف عین کیا فرماتے ہیں؟
خراشِ قلم ترکیب ہی عجب ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے قلم کسی جلدی مرض میں مبتلا ہو۔ ویسے میں نے مرکبات میں یہ لفظ کبھی نہیں سنا۔ خراش تراش یا خراش پذیر سنے ہیں۔ یا پھر خراش آور بھی موزوں ہو سکتا ہے۔۔۔ :p کیا فرماتے ہیں فصیح صاحب بارے خراش آور کے استعمال کے۔ :D
 
استاد محترم ! اگر ترکیب جائز ہو تو " چند" کو ہٹا کر " کچھ " کر دیا گیا ہے۔ ترکیب بھی نئی ہو جائے گی، جو بھی آپ اساتزہ تجویز کریں ۔۔ :) :)
بات پرانی ہو گئی۔ اگر درستی کرنی ہی ہے تو سیدھا ’’دو‘‘ لکھئے چند اور کچھ کے رَولے کی ضرورت نہیں۔ اساتذہ کو کیا زحمت دیں۔
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
بات پرانی ہو گئی۔ اگر درستی کرنی ہی ہے تو سیدھا ’’دو‘‘ لکھئے چند اور کچھ کے رَولے کی ضرورت نہیں۔ اساتذہ کو کیا زحمت دیں۔

"درستگی" کی بھی "درستی" فرما لیجیے کہ استاد محترم بھی یہیں موجود ہیں۔ :)


یا اللہ خیر !! کیا بنے گا مجھ جیسے "املا دشمن عناصر" کا ؟؟ :unsure:
لی جیئے درستی کے واسطے ترکیبِ نو بھی سوچ لی گئی :p

آپ سب کے لیئے دو سعیءِ قلم حاضر ہیں۔

اب کہیں کچھ بات بنی یا نہیں ؟؟ :rolleyes:
:) :)
 
یا اللہ خیر !! کیا بنے گا مجھ جیسے "املا دشمن عناصر" کا ؟؟ :unsure:
لی جیئے درستی کے واسطے ترکیبِ نو بھی سوچ لی گئی :p

آپ سب کے لیئے دو سعیءِ قلم حاضر ہیں۔

اب کہیں کچھ بات بنی یا نہیں ؟؟ :rolleyes:
:) :)

ع: اے ذوق تکلف میں ہے تکلیف سراسر
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
سلمان حمید بھائی ، کمال انداز تحریر ہے آپ کا۔ :) :)
اور ایک بات کہنا چاہوں گا۔ یہ جو تنقید ہے نا، بڑی عجب شے ہے۔ یہ کڑوی تو ہوتی ہے، مگر کونین نہیں! ۔۔۔ یہ کریلے کا وہ سالن ہے جس کا ذائقہ ایک بار اگر زبان پر چڑھ گیا تو انسان بار بار سوال کرتا ہے۔ اس کا لطف ہی کچھ اور ہے۔ مجھے دیکھیں دوڑ دوڑ کر معماروں کو مرمت کے لیئے آواز دیتا ہوں، گھبراتا نہیں بالکل بھی، اس کے علاوہ عمارت کی نوک پلک کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔
جزاک اللہ خیرا !
لکھتے رہیئے برادر اور ڈٹے رہیئے! بقول استاد محترم محمد یعقوب آسی صاحب ادب میں ایک جست کے ساتھ پختگی حاصل ہونے کا کوئی تصور نہیں ہے۔ :) :)
 
قیدی... از سلمان حمید
ایک خوب صورت اور مشکل تحریر جس کی لفظیات حیرت انگیز حد تک آسان ہیں۔ ایسی تحریریں وجود میں بھی مشکل سے آتی ہیں، اور جب آ جاتی ہیں تو پھر سرپٹ دوڑتی ہیں۔
بہت خوب جناب، سلمان حمید۔
 
جناب محمد یعقوب آسی صاحب خوش گوار حیرت کا ش کار ہوں کہ اتنی سہولت سے آپ کے سامنے حاضری لگ گئی ۔۔بلا شبہ تخیل ہی کار فرما ہے تینوں تحار یر میں ورنہ حا فظہ تو ایسا پایا ہے کہ بروز اتوار بھی آفس جانے کی جلدی ہوتی ہے ۔۔اسی لیے میں اس سلسلے کو بچپن کی جھوٹی سچی داستان کہتا ہوں ۔آپ کی شفقت کا قائل ہو گیا ہوں ۔
 
Top