اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

محمد امین

لائبریرین
دعوائے دست برداریِ فرو گذاشت و صیغۂ ماضی آنجناب کی فطرت کے عین منافی محسوس ہوتا ہے لیکن سوائے قبولیتِ ادعا چارہ نہیں۔
ہے وہ کافر جو سمجھے اس کو مباح​
ترک میں اس کے لیے ہے امید فلاح​

ہاتھ "اردو" پہ رکھو تو "اس" استخواں سے اٹھے نالۂ الاماں، الاماں

کہیں آپ میں مغل بھائی کی روح تو حلول نہیں کر گئی ہے؟؟ :laugh:
 
زیک

مسافر
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
محفل آنے میں میں نے کچھ سستی کر دی تھی۔ دس دن بعد جوائن کی۔ اس وقت چند ہی ارکان تھے اور ان کے ساتھ اچھی گپ شپ تھی۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
محفل کے قیام کے وقت تک بلاگ پر اردو لکھتے ڈیڑھ سال گزر چکا تھا۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
محفل پہلا اردو فورم تھا۔ اس کے بعد ایک آدھ اردو فورم پر اردوویب ہی کے حوالے سے ممبر بنا مگر ایک آدھ پوسٹس ہی کیں اور غائب۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
کونسے ممبر؟؟ ہاں جو گنے چنے تھے ان سے اچھی بات چیت ہوئی تھی۔ آجکل بھی اچھی بات چیت ہوتی ہے۔ چند ایک کو چھوڑ کر اختلاف رائے کے باوجود محفلین کافی اچھے طریقے سے پیش آتے ہیں اور مجھے برداشت کرتے ہیں۔ :)

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
نبیل، قدیر یا منہاجین سے۔
 
مہ جبین

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
مجھے یہاں آکر بہت اچھا لگا، بہت اپنائیت محسوس ہوئی

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
شروع میں تو کافی مشکل پیش آئی کیونکہ اردو ٹائپنگ کی عادت ہی نہیں تھی، پھر امین سے پوچھ پوچھ کر کرتی تھی اسمیں بھی بہت غلطیاں ہوجاتی تھیں
آہستہ آہستہ سیکھا اور پھر مجھے ااردو لکھنے میں روانی آگئی ( ویسے غلطیاں تو اب بھی ہو ہی جاتی ہیں)

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
اردو فورم پر تو یہ میرا پہلا اور شاید آخری تجربہ ہے ، اس سے پہلے تو بس میں فیس بک پر ہوتی تھی ، لیکن یہاں آنے کے بعد اس سے کوئی دلچسپی نہیں رہی اور اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کردیا

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
بہت اچھا اور دوستانہ رویہ دیکھنے کو ملا، ویسے میں اپنے بیٹے کے حوالے سے یہاں آنے سے پہلے ہی معروف ہوگئی تھی الحمدللہ ! یعنی۔۔۔مجھ سے پہلے میری خبر پہنچی۔۔۔۔۔:)

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
سب سے پہلے میری بات سعود اور شاید شگفتہ سے ہوئی تھی
 
الف عین

لائبریرین
دوبارہ آنے کی اجازت ہے یہاں؟
اب تو آ ہی گیا ہوں، اس تلاش کے بعد کہ میرا پہلا پیغام کس موضوع پر تھا۔ تو جناب یہ وصی شاہ کے کلام کے بارے میں تھا جس پر مجھے شک تھا کہ یہاں صرف معروف شاعروں کا کلام پوسٹ کیا جائے۔ کہ اس وقت تک میں پاکستانی فورموں سے مکمل طور پر واقف نہیں تھا اور یہ نہیں جانتا تھا کہ پاکستان میں وصی شاہ، فرحت عباس شاہ، اعتبار ساجد، فاخرہ بتول، نوشی گیلانی وغیرہ پاکستانی نوجوانوں میں کتنے مقبول ہیں کہ اس سے پہلے میں نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ اس کے علاوہ اس وقت تو گفتگو نبیل قدیر اور کبھی کبھی زکریا سے ہی ہوتی تھی، بعد میں منہاجین، جیسبادی، افتخار راجہ سے بھی۔
اور ہاں، اس دور میں ظفری کی ناراضگی بھی مول لے لی تھی۔ انہوں نے عروض سے بے بہرہ ہو کر بے بحرہ کلام پوسٹ کیا تھا، اور اس اعلان کے ساتھ کے مجموعہ زیر طبع ہے!! بعد میں ظفری نے شاعری سے ہی توبہ کر لی اور مزاح نگاری کی طرف مائل ہو گئے۔ اس کا لنک فوری نہیں مل سکا۔
 
ناعمہ عزیز

ہمممم چاچو اسوقت وصی شاہ نوجوان نسل میں کافی مقبول تھے ، وہ خیر اب بھی ہیں ، لیکن اب میرے جیسے شاعری کی ٹانگیں توڑنے آ گئے ہیں :laugh:
 
عمر سیف

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
عجیب، سمجھ نہیں آئی کہ کیا کرنا ہے اور کیا کرنا چائیے۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
یہ میرا دوسرا تجربہ ہے۔ اس سے پہلے ایک دوسرے فورم پر ایکٹیؤ رہا ہوں۔ محفل کے بعد کچھ دوست احباب کے اردو فورم جوائن کیے پر زیادہ شرکت نہیں کر سکا۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کوئی ایسی ویسی مشکل۔ مجھے کیبورڈ سے نہیں لکھ سکتا تھا تو ان سکرین کیبورڈ سے ماؤس سے کلک کرکے لکھا کرتا تھا۔ اور مجھے اس میں کافی مہارت حاصل ہوگئی تھی۔ ایک دو افسانے، ناول کے چند حصے میں اسی طرح ماؤس کلک سے ہی ٹائپ کرکے اپلوڈ کرتا رہا ہوں۔پھر جب کیبورڈ کی سمجھ آگئی تب سے وہ سلسلہ بند کر دیا۔

یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا؟
ٹھیک ہی تھا۔ جیسا ہر فورم پہ ہوتا ہے۔ میرا رویہ ممبران عجیب محسوس کرتے ہوں گے کیونکہ میں بہت کم بات کرتا تھا۔میری زیادہ پوسٹ شاعری کے حصے میں ہیں۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
میرا خیال ہے باجو سے، نہیں تو سارہ سے، وہ بھی نہیں تو حجاب سے۔ ان میں سے ہی کسی نے محفل پہ دعوت دی تھی۔
 
تبسم

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
مجھے تو اچھا لگا تھا
اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
میرا کیبورڈ انگرزی ہے میںنے سوچا تھا کے انگرزی میں ہی لکھوں گی پر یہاں نیچے جو ٹیکس بوکس ہے اس میں لکھنے کی کو شش کی تو اردو کے الفظ لکھے جا رہے تھے اور کیا شروع کر دیا اردومیں لکھا
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
میں تو کسی دوسراردو فورم کی ممبر تو رہی تھی پر ہر اردو فورم الگ الگ ہی دیکھے ہیں میں نے اُس فورم کے مقبل یہ فورم بہت الگ لگا مجھے ۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔
مجھے تو دوسرے فورم کے مقبل یہاں کے ممبربہت ہی ملن سار لگے مجھے ۔

اس میں سوچ نے والی بات ہی نہیں ہے میری بات شمشاد بھائی سے ہوئی تھی اوران کے ایک ہی سوال پر اتنی ڈر گئی تھی کےدوبارا بات کرتے وقت میں بہت سوچ سوچ کر بات کر رہی تھی پر اب
 
اور وہ سوال کیا تھا بھلا؟؟؟ :rolleyes:
 
فاتح

لائبریرین
اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟؟
میرا خیال ہے باجو سے، نہیں تو سارہ سے، وہ بھی نہیں تو حجاب سے۔ ان میں سے ہی کسی نے محفل پہ دعوت دی تھی۔
اب ذرا مزید سوچ کر بتائیں کہ یہ شرفِ گفتگو کسی مرد کو بھی بخشا یا نہیں؟
(دراصل مجھے یاد ہے میں نے شاید اپنے پہلے یا دوسرے مراسلے میں آپ کو مخاطب کیا تھا کہ "ضبط صاحب یا صاحبہ! فلاں شعر جو آپ نے ارسال کیا ہے اس کے خالق کون ہیں" اور اس پر آپ کی جانبس ے کئی روز تک کوئی جواب نہ آیا۔۔۔ یہ تو آج کھُلا کہ آپ سے شرفِ گفتگو ھاصل کرنے کے لیے صنفِ نازک ہونا ضروری تھا ہاہاہاہا امید ہے اسے مذاق ہی سمجھیں گے اور برا نہ مانیں گے :) )
 
میرے پیٹ میں بل پڑ گئے ہیں فاتح لالہ ، اگر ضبط لالہ نے مائنڈ کرلیا نا تو شمشاد لالہ سے شکایت پکی ہے آپ کی :tongue:
 
آخر کو آپ سے ضبط نہ ہو سکا!!! :) :) :)
 
شمشاد

لائبریرین
س میں سوچ نے والی بات ہی نہیں ہے میری بات شمشاد بھائی سے ہوئی تھی اوران کے ایک ہی سوال پر اتنی ڈر گئی تھی کےدوبارا بات کرتے وقت میں بہت سوچ سوچ کر بات کر رہی تھی پر اب

وہ کونسی بات تھی بھلا بتاؤ تو سہی؟

اور اب کیسا محسوس ہوتا ہے بات کرتے ہوئے؟
 
فاتح

لائبریرین
میرے پیٹ میں بل پڑ گئے ہیں فاتح لالہ ، اگر ضبط لالہ نے مائنڈ کرلیا نا تو شمشاد لالہ سے شکایت پکی ہے آپ کی :tongue:
مجھے تو لگتا ہے شکایت کے لیے بھی وہ کسی گُلِ لالہ کی جانب ہی رخ کریں گے جو شمشاد لالا ہر گز نہیں ہو سکتے۔ ;)
 
تبسم

محفلین
وہ کونسی بات تھی بھلا بتاؤ تو سہی؟

اور اب کیسا محسوس ہوتا ہے بات کرتے ہوئے؟
مجھے فورم پر آئے 5مینٹ بھی نہیں ہوئے تھے آپ نے مجھ سے میر تعارف جو پوچھ لیا میں تو جان تی بھی نہیں تھی کے تعارفی سیکشن کہاں ہے میں تو فورم پر کتنے سیکشن ہیں یہ بھی نہیں جاتی تھی ناعمہ کے چائے خانہ میں پوسٹ کیا تھا وہ بھی مجھے صفہ اول سے ملا تھا اُس لڑی میں میں نے کیوں پوسٹ کیا تھا مجھے ناعمہ کا نام اچھا لگا اُس کے زارئے میں گپ شپ کے سیکشن میں آئی اور آپ کے یہا موسم کے کیا حال ہے کی لڑی میں موسم کے بارے میں کھا تھا کے آپ نے مجھ سے میرا تعارف کی لڑی ہی بنا نے کو کھے دی میں تو حاموش ہی ہوگی اب کیا کرؤں اچھا ہوا ناعمہ جب ہی آئیں تھی میں اُن سے ہی بات کر نے لگی تھی پر آپ نے مجھ سےپھر سے وہی کھے دیا کے آپ پہلے آپنا تعارف دئیں مجھے توآپ نے ناعمہ سے یہ پوچھ نے پر مجبور کردیا کے یہاں کوئی لڑکی ہے کے نہیں ناعمہ آپ ہی اکیلی لڑکی ہیں۔
اکچلی میں کبھی کسی سے بات نہیں کی تھی نا بھائی اور دوسرے فورم پر بھی میں نے آپنا تعارف نہیں دیا ہے اور نا ہی کسی نے مجھ سے پو چھا پر یہاں پر آتے ہی آپ نے پوچھ لیا تھا نا بھائی اس لیے ڈر گئی تھی بھائی پر اب سچھ کہوں تو بھائی آپ سے بات کر کے مجھ میں بہت ہمت آگئی ہے بھائی میں جتنا ڈر تی تھی نا بھائی اب بلکول بھی نہیں ڈر تی ہوں بھائی پہلے کوئی بھی میرا نام بھی زور سے پوکارے تو میں ڈر کے مارے رونے لگتی تھی بھائی تواب سوچ لیں بھائی جو کبھی کسی سے بات تک نہیں کر نے والی لڑکی سے آپ نے آپنا تعارف دے نے کے لیے کہے دیا تو کیا حال ہوا ہو گا میرا
اب تو کوئی بات ہی نہیں ہے بی نا سوچیں سمجھے بات کر تی ہوں آپ سے
 
اتنی لمبی کہانی، نالائق لڑکی اسی دن سیدھا مجھ سے ہی پوچھ لیا ہوتا کہ تعارف کیسے اور کہاں دینا ہے تو میں بتا دیتا۔
 
منصور آفاق

محفلین
لائبریرین

مضمون نویسی
اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟۔۔۔فاتح صاحبیہ اردو محفل کیا کوئی تجربہ گاہ ہے
 
Top