تیرہویں سالگرہ اردو محفل پر مشینوں کا قبضہ: ایک چونکا دینے والا انکشاف

یہ جان کر کہ محفل روبوٹس کے قبضے میں ہے، آپ کے تاثرات کیا ہیں؟

  • 1۔ حیرت ہوئی

    Votes: 0 0.0%
  • 2۔ بہت زیادہ حیرت ہوئی

    Votes: 3 14.3%
  • 3. خوشی ہوئی

    Votes: 6 28.6%
  • 4.کوئی خاص بات نہیں، بڑے شہروں میں ایسی چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں!

    Votes: 12 57.1%

  • Total voters
    21
مشینوں کو غصہ دلانا کوئی اچھی بات نہیں! :) :) :)

ارے باپ رے!

اب کیا کریں، ارے او ہادیہ بٹیا! اب خود ہی آکر سنبھالیے۔ غصے میں ہیں شاید!!!

دراصل، وہ ، مطلب! سعود بھائی، بات کچھ بھی نہیں۔ اور ڈیمنٹرز کا تو کسی نے نام بھی نہیں لیا۔

وہ تو بس، ہیری پوٹر۔۔۔۔۔ ہی ہی !!!!
 

ہادیہ

محفلین
ارے باپ رے!

اب کیا کریں، ارے او ہادیہ بٹیا! اب خود ہی آکر سنبھالیے۔ غصے میں ہیں شاید!!!

دراصل، وہ ، مطلب! سعود بھائی، بات کچھ بھی نہیں۔ اور ڈیمنٹرز کا تو کسی نے نام بھی نہیں لیا۔

وہ تو بس، ہیری پوٹر۔۔۔۔۔ ہی ہی !!!!
ہم تو لمبی تان کر سوووو گئے تھے۔۔ آپ نے بتایا نہیں پھر کیا بنا؟ مشین غصہ کرگئی کیا؟ :p
ارے نام کیوں نہیں لیا۔۔ بالکل لیا تھا ۔۔ آپ نے ہی لیا تھا ان ساری "بلاؤں" کے نام۔۔:unsure::LOL::ROFLMAO::p
 

ام اویس

محفلین
ام اویس بٹیا ہم آپ کے اس جواب کو سمجھ نہیں پائے۔
@محمد خلیل الرحمٰن بھائی آپ مجھے آپا یا باجی کہہ سکتے ہیں دراصل آج تک کسی نے مجھے بٹیا نہیں کہا(عجیب لگا ) میرے والد صاحب بھی مجھے باجی ہی کہتے ہیں

ہاؤ: یہ تو شاید انگریزی کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں: 'کیسے'؟
شاید میں کچھ زیادہ ہی حیران ہوگئی تھی اس لیے لمبا سا ہا ااااا ہاؤ ہو گیا ۔ (سٹائل ہے بھائی سمجھا کریں)

اور ہائے: اس لفظ کے لیے ہم نے جناب ابنِ صفی کی کتابیں چھانیں تب کہیں جاکر کچھ مدد ملی:

کیا آپ کچھ مدد کرسکتی ہیں اس لفظ 'نوج' کا مطلب بتانے میں؟
اے لو ! آپ کو نوج کا نہیں پتا ؟
عربی دان خواتین کے سامنے جب کوئی ایسی ویسی حرکت کرتا تو وہ پٹ سے کہہ دیتیں نَعُوْذُ (ہم پناہ مانگتی ہیں ) اب ہمارے ہاں کی بڑی بوڑھیوں کا تو آپ کو پتا ہی ہے “ذرا “کو بھی “جرا” کر دیتی ہیں سو جھٹ سے نعوذ کو “نوج”میں بدل ڈالا
کون پناہ مانگتا رہے ۔
اے ہائے نوج
 

ام اویس

محفلین
میرے جیسی پھوہڑ کو تو اقتباس بھی صحیح لینا نہیں آتا بھیا
دیکھ لو کیا گُل کھلایا
 
آخری تدوین:

لاریب مرزا

محفلین
روبوٹس کا تذکرہ اور اردو محفل پہ روبوٹس کا ہونا دلچسپ ہے۔ اور زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ خلیل انکل نے کمال شگفتگی سے روبوٹس کو منتظمین کے فیصلوں سے جوڑ دیا۔ :p:)
 
Top