مبارکباد اردو محفل پہ 10 سال مکمل

ہادیہ

محفلین
نظر لگ گئی۔۔:cry:
سب کہتے پھول لگاتی ہو۔۔ سائیٹس سے۔۔ میں گوگل سے سرچ کرتی تھی۔۔ اس کے بعد لگے ہی نہیں۔۔:cry::cry::cry:
 
شاہد شاہ

محفلین
دو دن سے کھپ رہی ہوں سرجی کو مبارکباد دینے کے لیے ۔۔ مگر پھول نہیں لگ رہے یہاں۔۔ پکی نظر لگی ہے۔۔:cry:
پوسٹ امیج پر امیج اپلوڈ کر کے یہ والا لنک کاپی کریں اور یہاں محفل کے امیج باکس میں ڈال دیں:
Capture.png
 
ہادیہ

محفلین
ہمہ جہتیء گوناگوں سے معمور ، تقاضا ہائے دلچسپیء یاران اردو محفل سے لبریز مختلف النوع لڑیوں اور مراسلہ جات کے خالق و فہم وفراست بعیدرساں کے مالک ، محفل کو ہمہ ساعت خوان ہفت رنگ سے آراستہ وپیراستہ کرنے والے رفیق وبرادرعزیز یاز کو عشرۂ واحد کی منزل پرشکوہ کی تکمیل پرمابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بے پایاں مسرت محسوس کرتے ہیں۔ صدا شادوآباد رہئیے۔

:zabardast1: :great: :best: :congrats: :congrats: :a6: :good:۔:):)
امین بھیا ایک بات تو بتائیے (مگر آسان اردو میں سلیس کے ساتھ اگر اپنی "اردو" میں لکھنا ہے تو ۔۔ پلیززز)۔۔:p
اتنا لمبا چوڑا مبارکبادی پیغام لکھنے کے بعد آپ کو محفلین کی حالتِ زار پہ کبھی ترس نہیں آیا۔۔ :confused2:
اور اگر لکھ بھی دیا تو آخر میں اتنے شتونگڑے کیوں لگائے؟ :confused2:
میں ان شتونگڑوں کا سہارا اس لیے لیتی ہوں کیونکہ مجھے ایسا لکھنا نہیں آتا۔۔ مطلب میں بولتی کم ہوں۔۔:noxxx:
 
خواہرم ہادیہ اگر آپ مراسلۂ مذکورہ کا بنظرغائر جائزہ لیں تو اس میں قبل از اظہار تہنیت برادرم یاز کی شخصیت اور ان کی مراسلہ نگاری سے متعلق ان کی صفات کا مابدولت نے پیرایۂ اختصار میں احاطہ کرنے کی سعیءناتواں کرنے کی جراءت رندانہ کی ہے اور یوں مبارکبادی مراسلہ ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ یہ توصیفی مراسلہ بھی تھا کہ بلاشبہ بجا طور پر برادرم یاز جس کے حقدار ہیں۔ چنانچہ مابدولت کو امید واثق ہے کہ عزیز اور محترم محفلین کی طبع نازک پر یہ بارگراں ثابت نا ہوگی۔
شتونگڑے اظہار جذبات و احساسات کاسہل ذریعہ قرار پائے ہیں۔:):)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
خواہرم ہادیہ اگر آپ مراسلۂ مذکورہ کا بنظرغائر جائزہ لیں تو اس میں قبل از اظہار طہنیت برادرم یاز کی شخصیت اور ان کی مراسلہ نگاری سے متعلق ان کی صفات کا مابدولت نے پیرایۂ اختصار میں احاطہ کرنے کی سعیءناتواں کرنے کی جراءت رندانہ کی ہے اور یوں مبارکبادی مراسلہ ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ یہ توصیفی مراسلہ بھی تھا کہ بلاشبہ بجا طور پر برادرم یاز جس کے حقدار ہیں۔ چنانچہ مابدولت کو امید واثق ہے کہ عزیز اور محترم محفلین کی طبع نازک پر یہ بارگراں ثابت نا ہوگی۔
شتونگڑے اظہار جذبات و احساسات کاسہل ذریعہ قرار پائے ہیں۔:):)
تہنیت :)
 
محمد وارث

لائبریرین
نظر لگ گئی۔۔:cry:
سب کہتے پھول لگاتی ہو۔۔ سائیٹس سے۔۔ میں گوگل سے سرچ کرتی تھی۔۔ اس کے بعد لگے ہی نہیں۔۔:cry::cry::cry:
اوہ اب پتا چلا ورنہ میں بھی سوچ رہا تھا کہ آج کل آپ بڑی روکھی پھیکی سی مبارک بادیاں ارسال کر رہی ہیں! :)
 
یاز

محفلین
ہمہ جہتیء گوناگوں سے معمور ، تقاضا ہائے دلچسپیء یاران اردو محفل سے لبریز مختلف النوع لڑیوں اور مراسلہ جات کے خالق و فہم وفراست بعیدرساں کے مالک ، محفل کو ہمہ ساعت خوان ہفت رنگ سے آراستہ وپیراستہ کرنے والے رفیق وبرادرعزیز یاز کو عشرۂ واحد کی منزل پرشکوہ کی تکمیل پرمابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بے پایاں مسرت محسوس کرتے ہیں۔ صدا شادوآباد رہئیے۔

:zabardast1: :great: :best: :congrats: :congrats: :a6: :good:۔:):)

خواہرم ہادیہ اگر آپ مراسلۂ مذکورہ کا بنظرغائر جائزہ لیں تو اس میں قبل از اظہار تہنیت برادرم یاز کی شخصیت اور ان کی مراسلہ نگاری سے متعلق ان کی صفات کا مابدولت نے پیرایۂ اختصار میں احاطہ کرنے کی سعیءناتواں کرنے کی جراءت رندانہ کی ہے اور یوں مبارکبادی مراسلہ ہونے کے ساتھ ساتھ چونکہ یہ توصیفی مراسلہ بھی تھا کہ بلاشبہ بجا طور پر برادرم یاز جس کے حقدار ہیں۔ چنانچہ مابدولت کو امید واثق ہے کہ عزیز اور محترم محفلین کی طبع نازک پر یہ بارگراں ثابت نا ہوگی۔
شتونگڑے اظہار جذبات و احساسات کاسہل ذریعہ قرار پائے ہیں۔:):)
حضورِ پرنور و فیض گنجور کی نوازشِ برادرانہ و نگارشِ عارفانہ کا کمالِ بے حساب اور جمالِ بے مثال وغیرہ ہے کہ اس حقیر فقیر سراپائے تقصیر بسملِ بے اکسیر کے تکمیلِ عشرہء الحاقِ بزمِ محفلِ ہمہ رنگ کے موقعے پہ یوں مسجعٰ و مرقع و مقفعیٰ تراکیب و مرکبات سے مزین مراسلہ شریکِ قرطاسِ محفل کرنے کا لطف و کرم کرتے ہیں۔ آپ جیسے ہمدمِ دیرینہ کی وسعتِ قلب و نظر اور حلاوت و حلامتِ طبع کے ہم تو ازمنہ قدیم سے قائل و گھائل (وغیرہ) ہیں ہی، اس پہ مستزاد حضور کی جامعیت و اکملیت سے بھرپور سخندانی اور زباندانی کی برجستگی و بے ساختگی بھی مسلمہ ہے۔ احقر آپ کی بلند اقبالی، درازیء عمر، زود گویائی وغیرہ کا ہمہ وقت متمنی و دعاگو ہے۔
 
لاریب مرزا

اسے کہتے ہیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا :D
 
مجھے تو اس مراسلے میں صرف "وغیرہ" کا استعمال ہی پسند آیا۔
 
اللہ ہماری حالت پہ رحم فرمائے۔۔ :praying:
اور آپ دونوں حضرات کی اللہ کرے اردو لغت اور ڈکشنری "گواچ" جائے۔۔ آمین
کوئی مجھے بتائے گا ان میں سے سلیس اردو کونسی ہے؟:idontknow:
 
Top