چودہویں سالگرہ اردو محفل کا سالانہ عالمی آن لائن مشاعرہ 2019

فرقان احمد

محفلین
ہمیں تو کرسیاں لگانے ...دریاں بچھانے پانی پلانے کا کام بھی دے دیں تو اعزازی ہو گا....
واہ.واہ...فرقان بھائ داد دیتا ہوں مشاعرہ شروع ہونے سے پہلے...آپ کی فراست کی کس کمالِِ مہارت سے آپ نے ہمیں شمولِ شعراء ہونے سے روکا ہے...کچھ نہیں تو سائیڈ میں شعراءِ تک بندی کی کوئ لڑی لگا کر اس میں ہی شامل.کرلیں لیکن آپ نے تو منتظم کا.تمغہ لگا کر...ہماری. زباں بندی کر دی....کہ اب کہنے کو زباں ترسے گی...
صاحب! اب آپ سے بہتر کون جانے، ہمارا آپ کا معاملہ قطعی طور پر مختلف نہیں ۔۔۔! گھر کے اندر داخل ہونے کی راہ تو ہم نے سُجھا دی ہے، اب آگے آپ کی ہمت اور حوصلہ ہے ۔۔۔! :) سُنا ہے کہ میزبانوں سے پہلے کلام سُنا جاتا ہے۔۔۔! اس مرتبہ ہمیں اپنی شاعری سے محروم نہ رکھیے گا۔ :)
 

اکمل زیدی

محفلین
صاحب! اب آپ سے بہتر کون جانے، ہمارا آپ کا معاملہ قطعی طور پر مختلف نہیں ۔۔۔! گھر کے اندر داخل ہونے کی راہ تو ہم نے سُجھا دی ہے، اب آگے آپ کی ہمت اور حوصلہ ہے ۔۔۔! :) سُنا ہے کہ میزبانوں سے پہلے کلام سُنا جاتا ہے۔۔۔! اس مرتبہ ہمیں اپنی شاعری سے محروم نہ رکھیے گا۔ :)
اچھا پھر ٹھیک ہے...مگر فرقان بھائ ہم نے بھی سوچ رکھا ہے جب تک پاس نہیں ہو جائنگے باقاعدہ شعراء کی محفل میں اپنا کلام پیش کرنے کی جسارت نہیں کرینگے...
 

فرقان احمد

محفلین
معلوم ہوتا ہے کہ اس مرتبہ بھی مشاعرہ منسوخ ہو سکتا ہے۔ بدقسمتی سے، شعرائے کرام اور صاحبانِ ذوق ان سلسلوں میں گرم جوشی سے شریک نہیں ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے یہ آن لائن عالمی مشاعرہ گزشتہ دو سال سے منعقد نہیں ہو پا رہا ہے۔ جن محفلین کو ٹیگ کیا گیا تھا، اُمید ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر مشاعرہ کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔
 

رانا

محفلین
رانا
اکمل زیدی
محمد عدنان اکبری نقیبی
مشاعرہ کے انتظامات میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔:)
جو انتظام ہم کرسکتے ہیں وہ بتائے دے رہے ہیں ،
تمبو لگوا سکتے ہیں ،
جھاڑو لگا دیں گے پنڈال میں ،
دریاں بچھا سکتے ہیں،
مہمانوں کی خاطر تواضع کر سکتے ہیں ،
مہمانوں کو گرمی محسوس ہونے کی صورت میں دستی پنکھے سے ہوا جھل سکتے ہیں ۔
پنڈل کے گیٹ پر دربان کے فرائض انجام دے سکتے ہیں ۔
آپی جی اب بتائیں ہمارے ذمہ کون سا کام لگا رہی ہیں ۔
 
Top