اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"اگر انسان کو اپنی شخصیت کے نقائص و معائب کا علم ہو جائے
تو وہ ان سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرنے لگے
۔"



خیال : علی ابن ابی طالب



 

شمشاد

لائبریرین
میں تو نیا اسکول ڈھونڈتے ڈھونڈتے اتنا تھک گیا کہ اب ہوم ورک کرنےکی ہمت ہی نہیں رہی۔
 

شمشاد

لائبریرین
بوڑھے ہوتے ہیں شلجم اور آلو کی بھجیا کھانے والے۔ ;) ویسے اس کی کوئی خیر خبر بھی ہے کہ نہیں۔
وہ تو میں ووٹ ڈالنے کے لیے اسکول ڈھونڈ رہا تھا، قصور الیکشن کمشن کا ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"دوست کے انتخاب کے موقع پر جذبات کو پس پشت ڈال کر آزادی کے ساتھ حس شناخت کو کام میں لانا چاہیے۔ اس کی باطنی صفات سے آگہی کی کوشش کرنی چاہیے۔ اس کے نقائص و معائب اور کمزوریوں سے آشنا ہونا چاہیے۔ معلوم کرنا چاہیے کہ وہ کس طرز تفکر کا مالک ہےاور کونسی چیزیں اسے رنجیدہ خاطر کرتی ہیں۔ مختصر یہ کہ اس کی روح میں پوشیدہ انسانی امتیازات اور پسندیدہ صفات کو جانچنا چاہیے تاکہ یہ خصوصیات اور فضائل آپ کو بھی حاصل ہوسکیں۔"


خیال : سید مجتبیٰ موسوی لاری


 

شمشاد

لائبریرین
ملا تو سہی لیکن اتنے میں میرا ووٹ میری سہولت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کوئی اور ڈال کر چلا گیا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ٹیچر میں ایک دن کی چھٹی کر لوں، وہ کیا ہے کہ مس شگفتہ نے مجھے بہت سارا ہوم ورک کرنے کے لیے دیا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
السلام علیکم،

سارہ آج حاضری لگائے بغیر ہی چلی گئی۔
وعلیکم السلام ۔۔

سوری ٹیچر جی لائٹ نہیں تھی اس لئے دیر ہو گئی ۔۔ :(

آج کا ہوم ورک ۔۔
وہ آدمی زندگی میں‌کبھی تنہا نہیں‌ہوتا جس کو ایک پرخلوص دوست میسر ہو،
 

حسن علوی

محفلین
اتفاق کی بات ھے میں نے بھی یہی ہوم ورک کیا تھا شمشاد بھائی یہاں۔
کوئی نیا موضوع بھی رکھ دیں اب تو ایک ہفتہ ہو ہی گیا ہوگا نا
 

سارا

محفلین
ماوراء الحمد للہ میں بالکل ٹھیک ہوں۔۔۔
اسکول کی پھر نئی برانچ کھل گئی ہے اور مجھے پتا بھی نہیں چلا۔۔۔:rolleyes:
میں تھوڑی دیر بعد ہوم ورک کے ساتھ تشریف لاؤں گی انشا اللہ۔۔۔
 

سارا

محفلین
حسن تمہارا حساب کافی کمزور ہے تم حساب پر بھی ساتھ ساتھ توجہ دو۔۔ابھی ایک ہفتہ نہیں ہوا ہے۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی ایک ہفتہ نہیں ہوا اس موضوع کو۔

میری طرف سے اگلے ہفتے کا موضوع : والدین / ماں / باپ

اگر کوئی اور تجویز کرنا چاہیں تو بتا دیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top