اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

ہر شخص اچھا دوست تلاش کرتا ہے مگر خود اچھا دوست بننے کی زحمت گوارا نہیں کرتا۔۔''
 
دوستی محبت کے شگوفہ پہ کھلنے والے پھول کی مانند ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور محبت اس کائنات کی تخلیق کا سبب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
ٹیچر میں ایک دن کی چھٹی کر لوں، وہ کیا ہے کہ مس شگفتہ نے مجھے بہت سارا ہوم ورک کرنے کے لیے دیا ہے۔
پوچھنے کی کیا ضرورت ہے بچو۔۔۔ میں نے تو کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

یہ ٹیچر کہاں رہ گئی؟

آج میرے کمپیوٹر کو پتہ نہیں کیا ہوا ہوا ہے۔ ایک منٹ میں ایک صفحہ کھل رہا ہے۔ بڑے صبر سے کام لے رہی ہوں۔ :leaving::leaving::leaving:
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ ٹیچر چھٹی دینے کا۔

ٹیچر آپ کے کمپیوٹر میں دیکھ لیں کوئی وائرس نہ آ گیا ہو۔
 

سارہ خان

محفلین
نیا موضوع ہے تو بڑا اچھا سر جی ۔۔ پر کچھ محنت کرنی پڑے گی اسے کرنے میں ۔۔:(

ابھی تو یہ نظم ملی ہے اس ہی سے کام چلا لیں ۔۔


ماں کے نام

یہ کامیابیاں، یہ عزت، یہ نام تم سے ہے
خدا نے جو بھی دیا ہے، مقام تم سے ہے
تمہارے دم سے ہے مرے لہو میں خلعتِ گلاب
مرے وجود کا سارا انتظام تم سے ہے
کہاں بساطِ جاں اور میں کم سن و ناداں
یہ میری جیت کا سب اہتمام تم سے ہے
جہاں جہاں ہے میری دشمنی سبب میں ہوں
جہاں جہاں ہے میرا احترام، تم سے ہے
 

ماوراء

محفلین
تو اور کیا۔۔۔ :( ویسے وائرس وائرس نہ کرو۔۔۔ ایسا نہ ہو کہ سچ مچ کا آ جائے۔ اور میرے کمپیوٹر کا پہلے ہی حال ہوا ہوا ہے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top