اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سب سے زیادہ تاکید ماں باپ کی خدمت کرنے کی آئی ہے اور ان میں سے بھی زیادہ ماں کی۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
باپ کے بارے میں تو کسی نے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔۔۔:rolleyes:

میرا ہوم ورک۔۔
'' اور والدین کے ساتھ احسان کا سلوک کرنا۔۔اگر تمہاری موجودگی میں ان میں سے ایک یا دونوں بزرگی کی عمر کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہنا۔۔نہ انہیں جھڑک کر جواب دینا۔۔بلکہ ان کے ساتھ انتہائی احترام کے ساتھ بات کرنا۔۔''(سورہ بنی اسرائیل۔۔17:23)
 

شمشاد

لائبریرین
اردو ادب میں بھی زیادہ تر ماں کے متعلق ہی لکھا گیا ہے۔ باپ کے بارے میں بہت کم لکھا گیا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی زندہ ہے ماں میری، مجھے کچھ بھی نہیں ہو گا
میں جب گھر سے نکلتا ہوں، دعا بھی ساتھ چلتی ہے
 

سارہ خان

محفلین
داستاں میرے لاڈ پیار کی بس
اک ہستی کے گرد گھومتی ہے
پیار جنت سے اس لئیے ہے مجھے
یہ میری ماں کے قدم چومتی ہے
 

ماوراء

محفلین
پچھلے دو دن کے درخواست دو دن کے بعد؟؟ درخواست پہلے دیتے ہیں۔ چلو، پچھلے اور اگلے دو دن کی چھٹی کی درخواست قبول ہوئی۔ :grin:
 

ماوراء

محفلین
ارے نہیں شمشاد بھائی۔۔۔کرسی بچانے لے لیے ایسے ہی کام لیا جاتا ہے۔ سختی کریں گے تو کرسی جائے گی۔ اس لیے اسی طرح کام چلنے دیں۔
 

سارہ خان

محفلین
ماں


موت کی آغوش میں جب تھک کے سو جاتی ہے ماں
تب کہیں جا کر تھوڑا سکوں پاتی ہے ماں

روح کے رشتوں کی یہ گہرائیاں تو دیکھئے
چوٹ لگتی ہے ہمارے اور چلاتی ہے ماں

پیار کہتے ہیں کسے اور مامتا کیا چیز ہے؟
کوئی ان بچوں سے پوچھے جن کی مر جاتی ہے ماں

زندگانی کے سفر میں گردشوں کی دھوپ میں
جب کوئی سایہ نہیں ملتا تو یاد آتی ہے ماں

کب ضرورت ہو مری بچے کو، اتنا سوچ کر
جاگتی رہتی ہیں آنکھیں اور سو جاتی ہے ماں

بھوک سے مجبور ہو کر مہماں کے سامنے
مانگتے ہیں بچے جب روٹی تو شرماتی ہے ماں

جب کھلونے کو مچلتا ہے کوئی غربت کا پھول
آنسوؤں کے ساز پر بچے کو بہلاتی ہے ماں

لوٹ کر واپس سفر سے جب بھی گھر آتے ہیں ہم
ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں

ایسا لگتا ہے جیسے آگئے فردوس میں
کھینچ کر بانہوں میں جب سینے سے لپٹاتی ہے ماں

دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب کبھی
ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں

شکر ہو ہی نہیں سکتا کبھی اس کا ادا
مرتے مرتے بھی دعا جینے کی دئے جاتی ہے ماں

 

شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سارہ۔ بہت ہی خوبصورت اشعار ہیں۔ ماں تو ماں ہی ہوتی ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
 

حسن علوی

محفلین
بہت اعلٰی سارہ بھئی کیا کلام پوسٹ کیا ھے جزاک اللہ۔ ماں کی قدر اب جانی جب ذرا سا دور آیا ہوں ماں سے۔ ماں کے وجود کے بنا تو زندگی خالی خالی سی ھے کچھ بھی نہیں۔ اور ایک شعر جو میرے پر بڑا فِٹ آتا ھے:
دیر ہو جاتی ہے گھر آنے میں اکثر جب کبھی
ریت پر مچھلی ہو جیسے ایسے گھبراتی ہے ماں

اکثر لیٹ ہو جایا کرتا تھا اور امی کی جان پر بنی ہوتی تھی، ڈانٹ بھی پڑتی تھی پر بڑا مزہ آتا تھا:grin:
 
ماں

لوٹ کر واپس سفر سے جب بھی گھر آتے ہیں ہم
ڈال کر بانہیں گلے میں سر کو سہلاتی ہے ماں


ہم سے کوئی پوچھے کہ "کیا ہوتی ہے ماں"۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب پیشانی جل رہی ہو تو ہر کروٹ پر یاد آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کاش کہ ہر ماں کہ عمر ہزار برس ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ سارا بہت بہت شکریہ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top