اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زینب

محفلین
لیں سر جی میں یاد کروانے آئی ہوں کہ پرسون مطلب جمعرات سے اپ نے میری 10 دن کی چھٹی منظور کرنی ہے
 

شمشاد

لائبریرین
چھٹی لینے کے لیے کیسے یاد سے اسکول آئی ہے۔
چھٹی منظور کی جاتی ہے 5 سے 14 جون تک۔
 

شمشاد

لائبریرین
بالکل مل سکتا ہے۔ پچھلی ساری فیسیں جمع کرواؤ، کینٹین کا حساب بیباک کرو۔
عارضی طور پر داخلہ دے دیا ہے۔
 

زینب

محفلین
چھٹی لینے کے لیے کیسے یاد سے اسکول آئی ہے۔
چھٹی منظور کی جاتی ہے 5 سے 14 جون تک۔

سر جی یہاں سرکاری طریقے سے چھٹی لینا ضروری تھا۔نہیں تو میرے جاتے ہی کچھ لوگوں نے میرا جانا "کسی اور کے جانے" سے جوڑ دینا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسی لیے آفیشل طریقے سے چھٹی مانگی
 

شمشاد

لائبریرین
کر لو گی نہیں " کروا دوں گی" اور کینٹین کا سارا حساب کتاب اسکول کے دفتر میں موجود ہے، کوئی خسارہ نہیں ہوا تھا۔
 

حسن علوی

محفلین
کیا مجھے دوبارہ داخلہ مل سکتا ہے؟

آیئے آیئے آپیہ خیر سے کہاں رہیں اتنے دن؟ اتنی لمبی غیر حاضری کیوں کی؟ ہم تو پریشان ہی ہو گئے تھے سارے۔ سب خیریت ھے نا؟

داخلہ ضرور مل جائے گا بس کچھ چائے پانی کا بندوبست کر رکھیں ہاں جی
 

مسٹر گرزلی

محفلین
معذرت! میرا یہاں کوئی کام نہیں ہے لیکن چائے پانی کے آپ بھی عادی ہیں :eek:
میں یہی سمجھا کہ چائے پانی کا چلن صرف شاہ جی اور شمشاد بھائی کے تھانہ میں ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
مسٹر گرزلی اسکول میں ایسی باتیں نہیں کرتے۔ بچوں پر برا اثر پڑنے کا اندیشہ رہتا ہے۔

آپ کا ہوم ورک کہاں ہے؟
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
کافی دنوں کے بعد ہوم ورک کے ساتھ حاضری۔۔۔:rolleyes:
جو آدمی اللہ کے کاموں میں لگ جاتا ہے تو اللہ عزوجل اس کے کاموں میں لگ جاتا ہے۔۔۔(فرمانِ صدیق)
 

سارا

محفلین
اللہ سب دیکھ رہا ہے۔۔''
جو ہوا وہ اچھا ہوا جو ہو رہا ہے وہ اچھا ہو رہا ہے جو ہو گا وہ بھی اچھا ہوگا۔۔
اے انسان تمہارا کیا گیا ہے جو تم روتے ہو۔۔
تم کیا لائے تھے جو تم نے کھو دیا۔۔
تم نے کیا پیدا کیا تھا جو تباہ ہو گا
تم نے جو لیا وہ یہیں سے لیا جو دیا وہ یہیں پر دیا۔۔
جو آج تمہارا ہے وہ پہلے کسی اور کا تھا کل کسی اور کا ہو جائے گا۔۔
تبدیلی۔۔۔کائنات کا معمول ہے اللہ(مالک) سب دیکھ رہا ہے۔۔
 

پپو

محفلین
اپنے دشمن کو دوست بننے کے ہزار مواقع دو مگر اپنے دوست کو دشمن بننے کا ایک مواقع بھی نہ دو
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

سارا

محفلین
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا'
حضرت عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔
''اگر کہیں تین آدمی ہوں تو ایک کو علیحدہ چھوڑ کر دو سرگوشی نہ کریں۔۔''(کیونکہ اس سے تیسرے شخص کو رنج ہوگا)
بخاری'
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔

1۔۔ دلوں کا سکون اللہ کے ذکر میں ہے۔۔''

2۔۔گناہ کسی نہ کسی صورت دل کو بے چین رکھتا ہے۔۔''

3۔۔اس دن پر آنسو بہاؤ جو تم نے بغیر نیکی کے گزار دیا۔۔''

4۔۔کسی چیز کو سیکھنے میں شرم محسوس نہ کرو۔۔''

5۔۔سب سے بڑی خیانت قوم سے غداری ہے۔۔''
 

پپو

محفلین
اللہ تعالی قرآن مجید فرقان حمید میں ارشاد فرماتا ہے
'' یہ وہ کتاب ہے جس کے بارے میں کوئی شک نہیں اس میں ہدایت ہے متقین کے لیے
اب آپ سوچ لیں اگر آپ متقی ہیں تو آپ کے لیے بھی ہدایت اسی میں ہے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
مکمل سلام میں سبقت کرنے والے کو 30 اور جواب دینے والے کو 10 نیکیاں ملتی ہیں۔۔

ایک مسلمان پر دوسرے مسلمان کے پانچ حق ہیں۔۔سلام کا جواب دینا۔۔بیمار پرسی کرنا۔۔جنازے کے ساتھ جانا۔۔بلاوے قبول کرنا۔۔۔چھینک کا جواب دینا۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین



"ایک لمحہ کے لیے بھی ذلّت قبول کر لینے کی تلافی زمانہ بھر کی
عزت قدموں میں ڈھیر ہو جانے سے نہیں کی جاسکتی۔"


خیال : حضرت علی ابن ابی طالب
(غرر الحکم ص 434


 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top