اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
تین کاموں میں دیر مت کر و
نماز میں جب اس کا وقت ہو جائے
جنازہ پڑھنے میں جب سامنے موجود ہو
مناسب رشتہ ہو تو بالغ اولاد کی شادی میں
 

چاند بابو

محفلین
اسی قرآں میں ہے اب ترک جہاں کی تعلیم

جس نے مومن کو بنایا مہ و پرویں کا امیر

'‎تن بہ تقدیر‎' ‎ہے آج ان کے عمل کا انداز

تھی نہاں جن کے ارادوں میں خدا کی تقدیر

تھا جو‎ ‎‎‎ '‎ناخوب، بتدریج وہی‎‎ ‎‎'‎خوب‎'‎ ہوا

کہ غلامی میں بدل جاتا ہے قوموں کا ضمیر
 

چاند بابو

محفلین
اچھا جی تو میں بھی تو اتنے ہی دنوں بعد آیا تھا مجھے تو آپ نے خوش آمدید نہیں کہا۔ اسے کہتے ہیں اقرباپروری۔:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو یہ اقرباء پروری بالکل نہیں ہے۔ آپ کا تو پتہ ہے ناں کہ چاند ہیں، مہینے کے مہینے نکلیں گے، میرا مطلب ہے آئیں گے، لیکن سارہ تو روزانہ کی آنے والی ہیں۔
 

چاند بابو

محفلین
یہ بھی خوب طریقہ ہے ڈانٹ پلانے کا، کہ وہ تو روز کی آنے والی ہے اور میں مہنے کہ مہنے آتا ہوں۔پھر وہی اقرباپروری:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو پھر آپ ہی بتائیے کہ چاند روز روز تو نہیں نکلتا ناں۔
اقبال کو بھی تو ان کے استاد نے کہا تھا کہ اقبال تم دیر سے آئے ہو تو یاد ہے ناں انہوں نے کیا کہا تھا۔
 

زیک

مسافر
شمشاد کیا آپ کی طرف چاند روز نہیں نکلتا؟ میرا مشاہدہ تو یہی ہے کہ چاند کم دیر کے لئے سہی مگر تقریباً روز ہی نکلتا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند تو روز ہی نکلتا ہے لیکن وہ مثال تو آپ نے سنی ہو گی عید کا چاند تو بس یہی سمجھ لیں۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

''سب سے زیادہ سچی بات کتاب خدا قرآن کریم ہے۔۔''

''تمام باتوں سے بہتر بات اللہ کا ذکر ہے۔۔سب قصوں میں سے بہتر یہ قرآن ہے۔۔''

''بہترین عمل وہ ہے جو نفع دے اور بہترین ہدایت وہ ہے جس پر عمل کیا جائے۔۔بد ترین اندھا پن دل کا اندھا پن ہے۔۔''

''اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے۔۔''

''جو چیز کم ہو مگر کافی ہو وہ اس سے بہتر ہے جو زیادہ ہو مگر غافل کرنے والی ہو۔۔''
 

سارا

محفلین
السلام علیکم
''اگر آپ سب کچھ کھو چکے ہیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔۔کیونکہ جو سب کچھ کھو دیتا ہے اس کے پاس پانے کے لیے پوری دنیا ہوتی ہے۔۔''

''مصیبت پڑنے پر ہی دوستوں کی اصل حقیقت معلوم ہوتی ہے۔۔''

''عقلمند اس وقت تک نہیں بولتا جب تک خاموشی نہیں ہو جاتی۔۔''
 

پپو

محفلین
حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کا ارشاد ہے
تمہارے طاقتور دشمن سے زیادہ خطرناک ہے وہ دوست جو تمہاری صفوں میں کھڑا ہو اور بہادری کا دعویدار ہو مگر ہو حقیقت میں بزدل
 

حسن علوی

محفلین
حضرت محمد:pbuh: نے فرمایا:


" جو شخص میری امت کے فائدے کے واسطے دین کے کام کی چالیس حدیثیں سنائے گا اور حفظ کرے گا، اللہ پاک اس کو قیامت کے دن عالموں اور شہیدوں کی جماعت میں اٹھائے گا اور فرمائے گا جس دروازے سے چاہو جنت میں داخل ہو جاؤ"
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top