اردو محفل کا سکول-(3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تفسیر

محفلین
جی "سر" سارا ہوم ورک کیا۔۔۔اندر باہر جھاڑو لگائی، بستر لپیٹا، کنویں سے پانی لایا اور ابا کے پیر دبائے اوراب اسکول آیا ہوں۔
 

چاند بابو

محفلین
آپ کو اپنی رپورٹ کی اتنی جلدی کیوں ہے؟ کہیں آپ کی " وہ " تو تقاضا نہیں کر رہیں رپورٹ دیکھنے کے لیے۔

سر جی اب آپ سے کیا پردہ "ان" کا تقاضا بھی یہی ہے اصل میں میں نے انہیں بتایا تھا کہ میں نے پڑھنا لکھنا شروع کر دیا ہے اور یہ کہ اپنے سکول میں میری شہرت ایک لائق طالبِ علم کی ہے لیکن کمال ہے کوئی میری مانے تو تب نہ انہوں نے آگے سے رپورٹ کا پوچھنا شروع کر دیا اب آپ ہی بتائیں کہ میں کیا کروں؟؟؟؟
 

سارا

محفلین
جی بھائی ایک آپ ہی اس اسکول میں لائق ہیں باقی تو ٹیچرز سمیت سب ہی نالائق لگتے ہیں کوئی اس طرف رخ ہی نہیں کر رہا کتنے دنوں سے۔۔:confused:
 

سارا

محفلین
سر جی آپ اس اسکول کے لائق فائق سٹوڈنٹ کو رپورٹ کارڈ ہی نہیں دے رہے تو اور کیا کہیں ہم۔۔۔:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ طالبعلم جتنا لائق فائق ہے ناں، یہ مجھے معلوم ہے۔ آپ کو نہیں پتہ۔ رپورٹ کارڈ ایسے ہی تونہی بانٹے جاتے۔
 

سارا

محفلین
شکر ہے ہمارے گھر سے تو تقاضہ ہی نہیں کیا جاتا۔۔۔انہیں پتا ہے رپورٹ کارڈ سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہیں میرے لائق فائق ہونے پر پورا یقین ہے۔۔;)
 

چاند بابو

محفلین
جی بھائی ایک آپ ہی اس اسکول میں لائق ہیں باقی تو ٹیچرز سمیت سب ہی نالائق لگتے ہیں کوئی اس طرف رخ ہی نہیں کر رہا کتنے دنوں سے۔۔:confused:

بس سر اب مجھے رپورٹ بالکل نہیں چاہئے۔میرے لیے سارا کا یہ بیان ہی کافی ہے جس میں انہوں نے میری قابلیت کا اعتراف کیا ہے۔ میں اپنے پاپا کو یہی رپورٹ دِکھا دوں گا۔ اور شوخی بھی مار لوں گا کہ میں ٹیچرز سے بھی لائق ہوں۔ ہائیں:eek: ٹیچر تو آپ بھی ہیں۔ہے نا؟؟؟؟;)
 

شمشاد

لائبریرین
فکر نہ کریں میں نے بھی آپ کی رپورٹ آپ کے پاپا کو ارسال کر دی ہے۔ دو ایک دن میں پہنچ جائے گی۔ اور ہاں ڈاکیئے سے رابطہ مت کیجیئے گا۔ ہم نے اپنے طریقے سے بھیجی ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
دوست کو اس کی صورت سے نہیں بلکہ اس کی سیرت سے پہچانو-
بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں ہو تو مٹی بھی سونا بن جاتی ہے-
اگر کچھ مرتبہ چاہتے ہو تو استاد کا احترام کرو-
دشمن کو معاف کر دینا سب سے بڑا انتقام ہے-
اپنا علم سکھاؤ اور دوسروں کا علم تم سیکھو-​
 

چاند بابو

محفلین
فکر نہ کریں میں نے بھی آپ کی رپورٹ آپ کے پاپا کو ارسال کر دی ہے۔ دو ایک دن میں پہنچ جائے گی۔ اور ہاں ڈاکیئے سے رابطہ مت کیجیئے گا۔ ہم نے اپنے طریقے سے بھیجی ہے۔

ارے واہ سر جی یہ آپ نے کیا غضب کر دیا رپورٹ بھیج بھی دی اور مجھے بتا تک نہیں، اب یہ تو بتا دیں کہ اس میں لکھا کیا ہے کیونکہ میں تو اپنے پاپا کو بتا چکا ہوں کہ میں سب سے لائق ہوں۔
دیکھئے گا کہیں میرا کونڈا تو نہیں کر دیا۔:uncle:
 

سارا

محفلین
یہ کونڈا کیا ہوتا ہے۔۔:rolleyes:
سر جی حسن آج کل نظر نہیں آرہا؟؟کہیں آپ نے اسے اسکول سے نکال تو نہیں دیا۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن اپنے امتحانوں میں مصروف ہے۔

اور کونڈا پنجابی کا لفظ ہے، بلکہ یہ کہیں کہ مقامی پنجابی کا لفظ ہے۔ اور اس کا ایک مطلب تو ہے کہ " نقصان تو نہیں کر دیا اور دوسرا مطلب ہے کہ بیڑا غرق تو نہیں کر دیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
چاند بابو آپ کی رپورٹ اچھی ہی بھیجی ہے۔ ہم اپنے ایک ہونہار شاگرد کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چھٹی اور وہ بھی دس دن کی، کس لیے؟ وجہ تو تم نےلکھی ہی نہیں۔ اور ویسے بھی تم کون سا روزانہ اسکول آتی ہو۔
 

زینب

محفلین
کہاں سر جی میں‌تو روز سکول کے باہر سے واپس چلی جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر گھر سے تو اتی ہوں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ سر جی میں‌نے ایک کام جانا ہے بہت ضروری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


"دنیا پرست لوگوں سے دوستی نہ کرو کیونکہ اگر تمہارے مال و دولت میں کمی واقع ہو گی تو وہ تمہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھیں گے اور اگر اس میں فراوانی ہو گی تو وہ رشک و حسد میں مبتلا ہو جائیں گے۔"



خیال : علی ابن ابی طالب

(غرر الحکم صفحہ 707)

 

شمشاد

لائبریرین
کہاں سر جی میں‌تو روز سکول کے باہر سے واپس چلی جاتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر گھر سے تو اتی ہوں نا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ سر جی میں‌نے ایک کام جانا ہے بہت ضروری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اچھا ٹھیک ہے، مجھے کل یاد کروا دینا، آج میں بہت مصروف ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top