اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

پپو

محفلین
و علیکم السلام

چاند بابو کہاں ہیں؟ آپ غایب ہوتے ہیں تو پپوبھائی بھی غایب ہو جاتے ہیں۔
شمشاد بھائی ملک میں جاری بجلی کے بحران سےاسقدر بدلاؤ آگیا ہے کہ کوئی کام ڈھنگ سے ہونے ہی نہیں‌پاتا جب تک ہم پوسٹوں کو دیکھ کر جواب دینے کا ارداہ کرتے ہیں بجلی بند ہو چکی ہوتی ہے صرف وہی لوگ کمپوٹر پر کام کر سکتے ہیں جن کے پاس متبادل انتظام موجود ہے اور متبادل بھی اب ٹھیک طور پر کام نہیں کر رہے پٹرول مہنگا ہے Upsبجلی آئے تو چارج ہوں بڑی ہی مشکل حالت ہے پاکستان میں کبھی کبھی تو بجلی بند ہونے پر اتنا غصہ آتا ہے دل کرتا ہے سب کچھ ادھر ہی چھوڑ چھاڑ کر کہیں جنگل میں نکل جائیں ہم کیسے ملک میں رہ رہے ہیں جہاں اتنی شدید موسم میں بجلی بھی نہیں ہے اور یہ سب مصنوعی ہے حکومت نے بجلی بنانے والی غیر ملکی کمپنیوں کو 120 ارب روپے ادا نہیں کیے انہوں نے پروڈکشن بند کر رکھی ہے پاکستان کا اللہ ہی حافظ ہے
 

شمشاد

لائبریرین
جی پپو بھائی مجھے آپ سے کُلی اتفاق ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ ہمارے ہی گناہوں کی سزا ہے جو ہم پر ایسے حکمران مسلط کر دیئے گئے ہیں۔ یقیناً ان میں اچھے لوگ بھی ہوں گے جو یہ سزائیں بھگت رہے ہیں لیکن گندم کے ساتھ گُھن تو پستا ہی ہے۔ اللہ سے دعا ہے کہ ہم پر رحم فرمائے۔
 

پپو

محفلین
شمشاد بھائی فوری جواب کا شکریہ ساتھ میں معذرت بھی سکول میں اپنا رونا رونے پر لیکن اج کل ہر پاکستانی یہی المیہ ہے وہ ڈاکٹر کی زیادہ فیس کا رونا تندور والے سے کرتا ہے اور کنڈیکٹر کے رویے کا رونا کسی رھڑی والے سے میں آپکی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں یہ ہمارے ہی اعمال ہیں
 

تیلے شاہ

محفلین
تیلے شاہ بھائی کیسے ہیں آپ ؟ کم کم نظر آتے ہیں۔۔۔ہماری بھتیجی کیسی ہے اور میرے لیے دعا تو کرتے ہوتے ہیں نا ؟؟؟
رمضان میں عمرہ کریں گے یا نہیں؟؟؟

جی انشاءاللہ اگلی بدھ کو جانے کا ارادہ ہے دوسرا یا پھر تیسرا روزہ ہوگا
اور آپکی بھتیجی بالکل ٹھیک ٹھاک مزے کر رہی ہے پاکستان میں اور میں یہاں اسکو یاد کررہا ہوں
 

شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی فوری جواب کا شکریہ ساتھ میں معذرت بھی سکول میں اپنا رونا رونے پر لیکن اج کل ہر پاکستانی یہی المیہ ہے وہ ڈاکٹر کی زیادہ فیس کا رونا تندور والے سے کرتا ہے اور کنڈیکٹر کے رویے کا رونا کسی رھڑی والے سے میں آپکی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں یہ ہمارے ہی اعمال ہیں

پپو بھائی یہ اس وقت انفرادی مصیبت نہیں ہے جو آپ پر آئی ہوئی ہے۔ یہ تو اجتماعی مشکل آن پڑی ہے۔ سب کا یہی حال ہے۔ سبھی اس مشکل میں ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی انشاءاللہ اگلی بدھ کو جانے کا ارادہ ہے دوسرا یا پھر تیسرا روزہ ہوگا
اور آپکی بھتیجی بالکل ٹھیک ٹھاک مزے کر رہی ہے پاکستان میں اور میں یہاں اسکو یاد کررہا ہوں

شاہ جی دعاؤں میں یاد رکھئیے گا۔ اور خاص کر پاکستان کے لیے ضرور دعا کیجیئے گا۔
 

پپو

محفلین
مجھے جنت سے زیادہ مسجد میں بیھٹنا اچھا لگتا ہے کیونکہ جنت میں میرا نفس خوش ہوگا اور مسجد میں میرا رب
حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ
 

پپو

محفلین
جی انشاءاللہ اگلی بدھ کو جانے کا ارادہ ہے دوسرا یا پھر تیسرا روزہ ہوگا
اور آپکی بھتیجی بالکل ٹھیک ٹھاک مزے کر رہی ہے پاکستان میں اور میں یہاں اسکو یاد کررہا ہوں
شاہ جی جب روضہ رسول پر حاضری ہو تو اس ناچیز کا سلام عرض کردیجئے گا اور دعا کجیئے گا اللہ ہم پر رحم فرمائے اور ہمارے اعمال درست کردے
 

تیلے شاہ

محفلین
شاہ جی جب روضہ رسول پر حاضری ہو تو اس ناچیز کا سلام عرض کردیجئے گا اور دعا کجیئے گا اللہ ہم پر رحم فرمائے اور ہمارے اعمال درست کردے
پپو بھائی میرا پروگرام صرف مکہ جانے کا ہے اگر مدینہ گیا تو انشاءاللہ ضرور یاد رکھوں گا۔
 

تیلے شاہ

محفلین
تمہارے لیے کون کون سی دعا کرنی ہے
ایک تو اس چیز کی جس کا ذکر کرنے سے تم نے منع کیا تھا
دوسری اس دوسرے کام کا جس کا تم نے یہاں نام لینے سے منع کیا
تیسری کس چیز کی میں ذرا بھول رہا ہوں۔
 

چاند بابو

محفلین
تیلے شاہ بھیا جی مجھے بھی یاد رکھئے گا میرا نام بھی اسی فہرست میں لکھ لیجئے جن کے لئے خاص طور پر آپ نے دعائیں کرنی ہیں۔ یاد رکھئے آپ ابھی تک میرے مقروض ہیں مٹھائی کے وہ اس دعاکے عوض معاف بھی ہوسکتا ہے۔
 

سارہ خان

محفلین
تمہارے لیے کون کون سی دعا کرنی ہے
ایک تو اس چیز کی جس کا ذکر کرنے سے تم نے منع کیا تھا
دوسری اس دوسرے کام کا جس کا تم نے یہاں نام لینے سے منع کیا
تیسری کس چیز کی میں ذرا بھول رہا ہوں۔


تیسری یہ کہ میری حج کرنے کی خواہش پوری ہوجائے ۔۔ اور بھی جو جو اچھی دعائیں ہوں وہ سب کر لیجیئے گا ۔۔:)
 

ماوراء

محفلین
سارا تو نہیں ۔۔مجھے کوئز میں حصہ لینا بھی پسند ہے البتہ آدھا کوئز تو میں بنا ہی سکتی ہوں باقی کا آدھا کام ماوراء کر لے۔۔کیا خیال ہے۔۔


ہاں صحیح ہے، ٹوٹل پندرہ سوال کافی ہیں۔ 7 تم اور 7 میں۔۔۔ ایک سوال شمشاد بھائی دیں گے۔:grin:

لیکن میں ابھی کچھ دن مصروف ہوں۔ :(۔
 

حسن علوی

محفلین
باتیں ہی ہو رہی ہیں کوئز نہیں بنانا کیا؟
جلدی کیجیئے کہ پھر میں‌ نے کوئز حل بھی کرنا ھے اور بھی بڑے کام ہیں۔
 

سارا

محفلین
کل میری چھٹی ہے میں کچھ کتابیں کنگالتی ہوں اور سوالات جمع کرتی ہوں انشا اللہ۔۔۔اور خبردار اگر کسی نے مجھ سے جوابات پوچھنے کی کوشش کی۔۔ماوراء تمہیں بھی میں‌صرف سوالات پی ایم کروں گی جوابات بعد میں بھیجوں گی انشا اللہ۔۔۔20 رکھ لو۔۔۔ 10 میں بھیج دوں گی انشا اللہ
 

حسن علوی

محفلین
بہت اچھے سارا اور ہاں کوئز آسان بنانا ٹھیک ھے۔ اور ہاں جیتنے والے کے لیئے کوئی انعام؟؟؟:)
 

سارا

محفلین
رمضان میں سب کو چاہیے کہ زیادہ سے زیادہ استغفار کریں۔۔اللہ استغفار کرنے والے کے لیے ہر غم ہر مشکل سے نجات کا ذریعہ بنا دیتے ہیں۔۔ایک حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ہلاکت ہو اس شخص کے لیے جس نے رمضان کو پایا اور اپنی بخشش نہ کروا سکا۔۔اس لیے زیادہ سے زیادہ استغفار کریں غلط اور فضول باتوں سے خود کو بچائیں زیادہ سے زیادہ اذکار کریں اپنے دوسرے مسلمان بھائیوں کو بھی دعا میں ضرور یاد رکھیں کیوں کہ جو اپنے مسلمان بھائی کے لیے اس کی پیٹھ پیچھے دعا کرتا ہے تو ایک فرشتہ اس کی دعا پر آمین کہتا ہے اور اس کے لیے بھی وہی دعا کرتا ہے۔۔جتنا بھی ممکن ہو اس رمضان میں عبادت کریں کیا پتا اگلا رمضان ہماری زندگی میں آئے گا یا نہیں پھر ہمیں نیکیاں کمانے کا ایسا موقع مل سکے گا یا نہیں۔۔اللہ ہمیں زیادہ سے زیادہ اس رمضان میں عبادت کی توفیق دے ہمارے حال پر رحم کرے اور ہمارے سب گناہوں کو بخش دے آمین
 

حسن علوی

محفلین
بہت خوبصورت باتیں شئیر کیں ہیں۔ بہت شکریہ سارا
چاہتے ہوئے بھی رمضان کا بھرپور فائدہ نہیں اٹھاتے ہم لوگ۔ اب کی بار اللہ ہم سب کو توفیق دے (آمین)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top