اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل آپ سے ہی کہہ رہا ہوں۔ یہ بات تو فوراً سُن لی، جب ہوم ورک کا کہو تو جلدی سے اثر ہی نہیں ہوتا۔
 

سارا

محفلین
میں تو بالکل ٹھیک ہو گئی ہوں حسن ۔۔الحمد للہ۔۔میری امی آرہی ہیں نا 2 دن بعد تو مجھے ٹھیک ہونا ہی تھا:rolleyes:
اللہ تمہیں بھی جلدی ٹھیک کرے آمین۔۔
 

حسن علوی

محفلین
اس وقت تو بہت بہتر ہوں الحمدللہ مگر صبح حالات کافی ابتر تھے۔ اور امی آ رہی ہیں واپس، بہت اچھی بات ھے۔ کافی مس کیا ہوگا ان کو ھے نا؟ امی جب پاس نہیں ہوتیں تب پتہ چلتا ھے بندے کو۔
 

سارا

محفلین
بالکل صحیح کہا۔۔شروع شروع میں تو گھر میں سب ہی بہت تنگ ہوتے تھے۔۔روزانہ اتنی لمبی بات بھی کرتے ہیں لیکن جیسا مزا ایک ساتھ رہنے میں ہے ویسا کہیں بھی نہیں۔۔۔:(
 

طالوت

محفلین
اے ایمان والو! کوئی قوم کسی قوم کا مذاق نہ اڑائے ممکن ہے وہ لوگ اُن (تمسخر کرنے والوں) سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں ہی دوسری عورتوں کا (مذاق اڑائیں) ممکن ہے وہی عورتیں اُن (مذاق اڑانے والی عورتوں) سے بہتر ہوں، اور نہ آپس میں طعنہ زنی اور الزام تراشی کیا کرو اور نہ ایک دوسرے کے برے نام رکھا کرو، کسی کے ایمان (لانے) کے بعد اسے فاسق و بدکردار کہنا بہت ہی برا نام ہے، اور جس نے توبہ نہیں کی سو وہی لوگ ظالم ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سورۃ الحجرات:49 , آیت:11


مایسٹر جی شٹوڈنٹ حاجر ہےےےےےےےےےےےےےےےےےےے !
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔
آج کے درس کا مختصر حصہ۔۔
''کامیاب انسان وہ ہوتا ہے جو اپنے انجام کو دیکھ کر سفر کا آغاز کرے۔۔''
آخرت میں خوف اور غم سے نجات انہی کے لیے ہے جو کتاب ہدایت کی پیروی کریں گے۔۔''
روزہ صوم سے ہے اس کے معنی ہیں رک جانا۔۔روزہ بنیادی فرائض میں سے ایک ہے۔۔روزے کی حالت میں کھانا پینا جو سب سے بڑی کمزوری ہے اس پر قابو پایا جاتا ہے۔۔روزہ تقویٰ کے لیے نفس کی طہارت اور تزکیہ کے لیے'کردار اور اخلاق میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔۔پورا دن بھوکا پیاسا رہ کر اللہ کی عطا کی گئی نعمتوں کا احساس دل میں پیدا ہوتا ہے۔۔شکر گزاری کے جذبات پیدا کرتا ہے عاجزی آتی ہے اور اللہ کا احسان مند ہوتا ہے۔۔
رمضان میں پورا مہینہ 30 دن تک انسان حلال سے بچتا ہے پورا مہینہ حلال اشیاء اس کے سامنے ہوتی ہیں لیکن وہ اللہ کے حکم پر عمل کرتے ہوئے ان سے پرہیز کرتا ہے۔۔یہ ایک طرح کی پریکٹس ہے انسان کو حرام کام سے بچانے کی ' کہ جب تم حلال اشیاء سے پرہیز کر سکتے ہو تو حرام اشیاء اور غلط کاموں سے بچنا بھی کچھ مشکل نہیں۔۔جیسے حرام کمائی' رشوت' گالم گلوچ ' بے راہ روی۔۔ان سب سے بچانا اور باقی مہینوں میں استقامت اختیار کرنا اور عمل صالح کو جاری رکھنا ہی اس کا اصل مقصد ہے۔۔
اللہ کے نزدیک جس کے پاس کتاب کا علم نہ ہو نا پسندیدہ ہے۔۔اللہ کی کتاب پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ غور اور توجہ سے سنیں۔۔جنت کا ذکر آئے تو اس کے لیے دعا مانگیں 'جہنم کا ذکر آئے تو اس سے پناہ مانگی جائے۔۔
نیکی یہ ہے کہ اللہ کی ناراضگی سے بچا جائے۔۔حقیقی ایمان انسان کے اندر مال کی محبت کو ختم کر دیتا ہے ایمان والا شخص اپنے مال کر اردگرد خرچ کرتا ہے جمع نہیں کرتا۔۔ہمیں موت سے ڈر کیوں لگتا ہے ؟کیوں کہ ہم نے اپنی دنیا بہت آباد کر لی ہے۔۔آخرت کو بھول گئے ہیں۔۔نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے اللہ کے نزدیک انسانوں میں سب سے دور وہ شخص ہے جسکا دل سخت ہے۔۔چار چیزیں بدبختی کی علامت ہیں1۔۔ ''آنکھ کا جنون۔۔ 2 دل کی سختی ۔۔ 3 ۔۔ لمبی امیدیں ۔۔ 4 ۔۔ دل کا دنیا میں لگنا (چیزیں جمع کرنا ) ۔۔ ہم جب موت کو بھول جائیں گے تو ہمارے دل سخت ہو جائیں گے۔۔
 

تیلے شاہ

محفلین
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔جس شخص نے ایمانی کیفیت کے ساتھ اور اجر آخرت کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے تو اللہ تعالی اس کے گناہوں کو معاف کردے گا جو وہ پہلے ہو چکے ہیں۔جس نے رمضان کی راتوں میں ایمانی کیفیت اور اجر آخرت کی نیت سے نماز (تراویح) پڑھی تو اس کے ان گناہوں کو اللہ تعالی معاف کردے گاجو پہلے ہو چکے ہیں۔
 

سارا

محفلین
تیلے شاہ بھائی کیسے ہیں آپ ؟ کم کم نظر آتے ہیں۔۔۔ہماری بھتیجی کیسی ہے اور میرے لیے دعا تو کرتے ہوتے ہیں نا ؟؟؟
رمضان میں عمرہ کریں گے یا نہیں؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام

چاند بابو کہاں ہیں؟ آپ غایب ہوتے ہیں تو پپوبھائی بھی غایب ہو جاتے ہیں۔
 

سارا

محفلین
ماوراء میں کچھ سوالات دے دوں کیا۔۔۔؟ پھر ایسا ہو گا کہ میرے نمبرز زیادہ آجائیں گے ;)
 

ماوراء

محفلین
ہاں سارا ضرور ۔۔۔ لیکن نمبر زیادہ آنے کا مسئلہ نہیں ہے۔ میرے بھی پچھلی بار 100 میں سے 100 آئے تھے۔:grin:
 

سارا

محفلین
سارا تو نہیں ۔۔مجھے کوئز میں حصہ لینا بھی پسند ہے البتہ آدھا کوئز تو میں بنا ہی سکتی ہوں باقی کا آدھا کام ماوراء کر لے۔۔کیا خیال ہے۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top