اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
باتیں ہی ہو رہی ہیں کوئز نہیں بنانا کیا؟
جلدی کیجیئے کہ پھر میں‌ نے کوئز حل بھی کرنا ھے اور بھی بڑے کام ہیں۔

بلے بلے، کیا بات ہے، اسی بات پر مجھے خیال آیا ہے کیوں نہ ایک نیا دھاگہ کھول دوں " حسن کی پھرتیاں" ;)+ہی ہی+
 

حسن علوی

محفلین
دیکھ لیں اب شمشاد بھائی کہاں کی کہاں چپکائی ھے آپ نے ہمیں۔ وہ تو میں نے فہیم کو کہا تھا وہاں:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ میاں کی رحمتوں کی لُوٹ سیل آج شام سے شروع ہو جائے گی۔ لُوٹ لو جتنا لُوٹ سکتے ہو اور وہ بھی بالکل مفت۔
 

سارا

محفلین
جی بالکل ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ہماری زبان ہر وقت اللہ کے ذکر سے تر رہے چاہے ہم جاب پر ہوں یا کوئی اور کام کر رہے ہوں۔۔۔
یعنی آپ کے پاس پیر کو پہلا روزہ ہے۔۔۔؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ میں نے کچھ خاص قسم کے شتونگڑے الگ سے رکھے ہوئے ہیں۔

جی ہاں سارا ہمارے ہاں سوموار سے پہلا روزہ ہے۔
 

تیلے شاہ

محفلین
تیلے شاہ بھیا جی مجھے بھی یاد رکھئے گا میرا نام بھی اسی فہرست میں لکھ لیجئے جن کے لئے خاص طور پر آپ نے دعائیں کرنی ہیں۔ یاد رکھئے آپ ابھی تک میرے مقروض ہیں مٹھائی کے وہ اس دعاکے عوض معاف بھی ہوسکتا ہے۔
چاند بابو وہ کام ہی نہیں ہوا اس لئے مٹھائی نہیں ملی
دعا انشاءاللہ ضرور کروں گا
:)
 

چاند بابو

محفلین
تیلے شاہ بھیا بہت بہت شکریہ کہ آپ بغیر کسی وجہ کے اس غریب کو دعاؤں میں یاد فرمائیں گے ۔ باقی رہی اس کام کی بات تو انشااللہ اللہ تعالٰی آپکو اس سے بہتر مواقع عطافرمائیں گے ۔
 

ماوراء

محفلین
کل میری چھٹی ہے میں کچھ کتابیں کنگالتی ہوں اور سوالات جمع کرتی ہوں انشا اللہ۔۔۔اور خبردار اگر کسی نے مجھ سے جوابات پوچھنے کی کوشش کی۔۔ماوراء تمہیں بھی میں‌صرف سوالات پی ایم کروں گی جوابات بعد میں بھیجوں گی انشا اللہ۔۔۔20 رکھ لو۔۔۔ 10 میں بھیج دوں گی انشا اللہ

او مجھے یاد آیا کہ اگر میں نے کوئز 14 اگست والے کی طرح بنانا ہے تو مجھے اس کے جواب بھی اس کوئز میں پہلے شامل کرنا ہوں گے، تبھی دوسروں کے جواب کا پتہ چلے گا کہ ٹھیک ہیں یا نہیں۔ ہاں اگر صرف تھریڈ کھولنا ہے تو ٹھیک ہے، لیکن اس کے پوائنٹ کاؤنٹ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔:(

اور اس طرح بنانے ہیں کہ

پہلے سوال لکھنا ہے۔
پھر تین آپشن (تین آپشنز میں ایک درست آپشن ہو گا۔)
1
2
3

اور پھر درست جواب۔ ( جو میں کوئز میں درست جواب میں شامل کروں گی۔)

اور ایسے سوال بنانا جو متنازعہ نہ ہوں، ورنہ بعد میں بحث نہ شروع ہو جائے کہ نہیں جی، ہمارا جواب ٹھیک ہے۔ ;)

مجھے منگل کو چھٹی ہے، اس دن تک بھیج دو۔ پھر میں بنا دوں گی۔
 

سارا

محفلین
اچھا میں نے سوچا تھا کہ میں تمہیں صحیح جواب نہیں بتاؤں گی بلکہ 3 آپشن دے دوں گی لیکن اب یہ مشکل ہے کہ جب تک تم ٹھیک جواب والا وہاں نہیں دو گی کسی کو بھی رزلٹ اسی وقت پتا نہیں لگ سکے گا جیسا کہ 14 اگست والا تھا۔۔:(
 

ماوراء

محفلین
ایک کام کرتے ہیں، اس کوئز کو رہنے ہی دیتے ہیں۔:p
میری آج چھٹی تھی، اور آج میرا کام کرنے کا موڈ ہی نہیں ہو رہا۔ یا تم خود ہی بنا کر پوسٹ کر دو۔
 

پپو

محفلین
او جناب میں‌حاضر ہوں بس ذرا روزے شروع ہوگئے ہیں مصروفیات تبدیل ہو گئ ہیں
 

سارا

محفلین
ایک کام کرتے ہیں، اس کوئز کو رہنے ہی دیتے ہیں۔:p
میری آج چھٹی تھی، اور آج میرا کام کرنے کا موڈ ہی نہیں ہو رہا۔ یا تم خود ہی بنا کر پوسٹ کر دو۔

ماوراء کیا کہہ رہی ہو۔۔۔تم نے کوئی سوالات تیار کیے ہیں یا نہیں۔۔:confused: سوری میں کچھ دن آ نہیں سکی تھی میں ہاسپٹل میں تھی 4 دن سے۔۔میں ابھی سوالات اکھٹے کرتی ہوں تم بتاؤ تم نے کچھ بنائے ہیں یا نہیں؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
موجودہ دور کے سیاستدان بننے سے بہتر ہے بندہ محنت مزدوری کر لے اور روکھی سوکھی کھا کر اللہ کا شکر ادا کرے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top