اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
تو آپ کا مطلب تھا کہ گھر جا کر روزے کو کسی کھانے پینے کی چیز سے بہلا لیتے۔ ہیں جی؟ کتنی بُری بات ہے۔
 
طالوت

محفلین
:rolleyes: ماستر سائیں بابا اتنی عنائیتیں:rolleyes: بابا اتنی رعائیتیں :rolleyes:
وری یہ اسکول ہے یا ڑوٹڑی کلب بابا ؟
 
شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کی عذر تسلیم کر لیتے ہیں۔ ویسے بھی آپ رمضان کے مہینے میں جھوٹ تو نہیں بولیں گے ناں۔
 
پپو

محفلین
ٹھیک شمشاد بھائی جب تک رمضان ختم ہوگا تب تک سارے طالب علم بگڑے ہوئے بھوت بن جائیں‌گے اتنی رعائتوں کے قابل نہیں ہیں یہ ان پر ذرا سختی کرنا پڑے گی
 
شمشاد

لائبریرین
طالوت بھیاء ہم اس اسکول کے طالبعلموں کی بات کر رہے ہیں۔ سیاسی (بے) رہنماؤں کے لیے جھوٹ سچ کچھ نہیں ہوتا وہ صرف اپنا مفاد دیکتھے ہیںِ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ٹھیک شمشاد بھائی جب تک رمضان ختم ہوگا تب تک سارے طالب علم بگڑے ہوئے بھوت بن جائیں‌گے اتنی رعائتوں کے قابل نہیں ہیں یہ ان پر ذرا سختی کرنا پڑے گی

اللہ خیر کرئے، ماسٹر جی اتنا غصہ ٹھیک نہیں۔ تھوڑی رعایت کریں۔
 
طالوت

محفلین
طالوت بھیاء ہم اس اسکول کے طالبعلموں کی بات کر رہے ہیں۔ سیاسی (بے) رہنماؤں کے لیے جھوٹ سچ کچھ نہیں ہوتا وہ صرف اپنا مفاد دیکتھے ہیںِ۔
"ان" کی تو ایڈوانس بکنگ ہے جہنم کی میں تو طالبعلموں کی بات کر رہا ہوں ، جھوٹ تو جھوٹ ہے نا چاہے چھوٹا ہو یا بڑا ، مزاقاََ ہو یا ضرورتاََ ۔۔۔۔۔۔۔ ہمکم ازکم بے لذت گناہ سے تو بچیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کیوں ماسٹر جی
 
چاند بابو

محفلین
چلیں آپ کی عذر تسلیم کر لیتے ہیں۔ ویسے بھی آپ رمضان کے مہینے میں جھوٹ تو نہیں بولیں گے ناں۔

ارے ماسٹر جی یہ کیا بات ہوئی جائیں میں نہیں بولتا آپ سے۔ نا میری اور آپکی باتوں کے درمیان میں رمضان کو کیوں‌لے آئے ہیں‌ آپ۔ آپ کو چھٹی نہیں دینی تو نا دیں لیکن رمضان کی دھمکی تو نہ دیں۔ چلیں ہم نہیں کرتے چھٹی وٹی ہم حاضر ہیں اور مسلسل حاضر ہی رہیں گے عید تک۔ عید کی چھٹی تو نہیں روک سکتے نا آپ۔
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی ایک عید ہو گی تو تب ناں۔ پاکستان میں تو تین تین عیدیں مناتے ہیں۔ اب میں آپ کو تین چھٹیاں دوں گا۔
 
سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

معاف کرنا سب سے زیادہ اسے زیب دیتا ہے جو سزا دینے پر قادر ہو۔۔۔

تھوڑا دینے پر شرماؤ نہیں کیوں کہ خالی ہاتھ لوٹانا اللہ کو پسند نہیں۔۔

جسے اس کے اعمال پیچھے ہٹا دیں اسے حسب نسب آگے نہیں بڑھا سکتے۔۔

انسان کا فضول شوق میں وقت کھو دینا اس بات کی دلیل ہے کہ اللہ اس سے ناراض ہے۔۔

حضرت علی رضہ اللہ عنہ
 
پپو

محفلین
فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
توبہ گناہ کو کم کرتی ہے
جھوٹ رزق کو کم کرتا ہے
غیبت نیکی کو کم کرتی ہے
غم عمر کو کم کرتا ہے
صدقہ بلا کو کم کرتا ہے
غصہ عقل کوکم کرتا ہے
نیکی بدی کو کم کرتی ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top