اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جو شخص بھی تم سے یہ تین باتیں کرے وہ جھوٹا ہے کہ۔۔
1۔۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا۔۔
2۔۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کل کی بات جانتے تھے۔۔''
3۔۔اور جو کہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ دین میں کوئی بات چھپائی تھی۔۔''
( بخاری ''کتاب التفسیر (سورہ النجم )
 

شمشاد

لائبریرین
اس اسکول میں روزانہ حاضری دینی اور کوئی نہ کوئی اچھی بات یا کسی بزرگ ہستی کا کوئی قول شریک طلباء کرنا، بس یہی اس اسکول کا نظام ہے اور یہی نصاب ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پچھلے تین سال کی فیسیں جمع کروائیں، کینٹین فنڈ اور یونیفارم فنڈ کے بقایاجات ادا کریں۔ پھر آپ کی درخواست پر غور کریں گے۔
 

زین

لائبریرین
میں نے دو مہینے ہی نہیں‌پڑھا اور داخلے کو بھی اتنا ہی عرصہ ہو اہے پھر تین سالوں‌کی فیس کیوں؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ ہمارے اسکول کی پالیسی ہے اور ہم اپنی پالیسی صرف آپ کے تبدیل نہیں کر سکتے، بیشک بلاول سے پوچھ لیں۔
 

زین

لائبریرین
بلاول تو زرداری سے بھٹو بن گیا ہے اس سے کیا پوچھوں؟

لیکن یہاں تو اکثر پالیسیاں فرد واحد کی مرضی کے مطابق تبدیل ہوتی ہیں‌
 

نایاب

لائبریرین
میں سکول سے خارج ہونا چاہتا ہوں ، مجھے سرٹیکیفٹ چاہیئے
محترم زین زیڈ ایف جی
السلام علیکم
شاٰید آپ نے اس سکول میں داخل ہوتے وقت یہ شعر نہیں پڑھا ہو گا۔۔ یا یاد نہیں رہا ہو گا۔
مکتب عشق کے انداز نرالے دیکھے
اس کو چھٹی نہ ملی جس نے سبق یاد کیا ۔
آپ سبق یاد کر کے چھٹی کے بجاٰیے خروج کی درخواست کر رہے ہیں ۔۔
ناممکن ۔
اب پہلے سبق بھولیں پھر درخواست کریں۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھیک ٹھیک ہے۔ بلاول سے اس لیے کہا تھا پوچھ لیں کہ وہ بھی یہ سارے بقایاجات ادا کر کے اور سرٹیفکیٹ لے کر گیا تھا، ورنہ اسکے داخلے کا مسئلہ ہو گیا تھا۔ آپ بھی مبلغ تین ہزار ایک سو بتیس روپے ساڑھے سینتیس پیسے ماہانہ کے حساب سے چھتیس ماہ فیس جمع کروائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہاہا ہم پیسے بنک میں رکھتے ہی‌ نہیں۔ آپ بڑے شوق سے کسی بھی بنک پر چھاپہ چھوڑ ڈاکا بھی مار سکتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
وہ ہم آپ کو نہیں بتا سکتے۔
ہاں یہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی دھمکی کی وجہ سے آپ کو مزید سینتین پیسے فی ماہ کی رعایت دیتے ہیں۔
 

زین

لائبریرین
میں نے کب خزانے کا پوچھا ، وہ تو ہم خود ہی پتہ چلاوا لیں گے

ویسے دھمکی کم ازکم کچھ کام تو آئی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


دُکھ کی دراڑیں چہروں سے تو رخصت ہو جاتی ہیں لیکن وہ انسان
کے اندر اُتر کر کسی ایک گوشے کو ویران کر دیتی ہیں ۔


 

نایاب

لائبریرین


دُکھ کی دراڑیں چہروں سے تو رخصت ہو جاتی ہیں لیکن وہ انسان
کے اندر اُتر کر کسی ایک گوشے کو ویران کر دیتی ہیں ۔


اسلام علیکم
سدا خوش و آباد رہیں آمین
اچھا لگا آپ کا یہ جملہ۔۔ ماشااللہ
دکھ سکھ تو ساتھی ہیں انسان کے ۔ اور انسانی زندگی کے وہ رنگ جو مسلسل اپنا رنگ بدلتے رہتے ہیں۔
یہی زندگی کو پرلطف رکھتے ہیں۔
جب لفظ کاش کسی آرزو کسی حسرت کسی خواہش سے وابستہ ہو جاٰیے تو دکھ جنم لیتا ہے
اور اگر خواہش آرزو حسرت پوری ہو جاٰیے تو سکھ جنم لیتا ہے ۔
نایاب
 

سارہ خان

محفلین
نماز میں قلب کی،مجلس میں زبان کی،غضب میں ہاتھ کی اور دستر خوان پر پیٹ کی حفاظت کرو. ( حضرت لقمان ً )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top