اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

ہوم ورک۔۔۔

جو لوگ سود کھاتے ہیں ان کا حال اس شخص کا سا ہوتا ہے جسے شیطان نے چھو کر باؤلا کر دیا ہو۔۔۔ (سورہ البقرہ)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

ابع ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔جب تم مرغ کی‌آواز سنو تو اللہ سے اس کے فضل کا سوال کرو کیونکہ اس نے فرشتے کو دیکھا ہے اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو شیطان سے اللہ پناہ پکڑو کیونکہ اس نے شیطان کو دیکھا ہے۔۔

( صحیح البخاری)
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

مصیبتوں کا مقابلہ صبر سے اور نعمتوں کا حفاظت شکر سے کرو۔۔''

''شرافت عقل و ادب سے ہے نہ کہ مال و نسب سے۔۔۔''

'' زندگی کو سادہ اور خیالات کو بلند رکھو۔۔''


ً
 

سارا

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔

جو شخص بچپن میں ادب کرنا نہیں سیکھتا 'بڑی عمر میں بھی اس سے بھلائی کی کوئی امید نہیں۔۔ (شیخ سعدی )

'' نفرت ایسی چیز ہے جس چہرے پر جھریاں ڈال دیتی ہے ۔۔''

''آپ کا لباس پھٹا پرانا پیوند لگا ہو تو فکر نہ کریں اپنے جسم کو صاف رکھیں ۔۔''
 

شمشاد

لائبریرین
"جو لوگ اپنے مال شب و روز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں انکا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان کے لیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں۔" (سورۃ البقرۃ)
 

شمشاد

لائبریرین
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس پہنچے جو چند سواروں کے ساتھ تھے۔ اس وقت حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ اپنے والد کی قسم کھا رہے تھے۔ اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پکار کر کہا، آگاہ ہو، یقیناً اللہ تمہیں منع کرتا ہے کہ تم اپنے باپ داداؤں کی قسم کھاؤ۔ پس اگر کسی کی قسم ہی کھانی ہے تو وہ اللہ کی قسم کھائے، ورنہ چپ رہے۔" (صحیح بخاری)
 

سارہ خان

محفلین
سب سے آسان کام خود کو دھوکا دینا ہے کیونکہ جو بات انسان کو پسند ہوتی ہے عموماً وہ اسے سچ سمجھتا ہے ۔۔۔
 

چاند بابو

محفلین
السلام علیکم استاد جی کافی دنوں بعد دوبارہ سکول کھلا دیکھ کر ادھر چلا آیا کیا دوبارہ سکول کھل گئے ہیں یا آپ لوگ کچھ بھول گئے تھے یہاں جو لینے آئے ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
اسکول تو کھلا ہوا تھا سر جی ۔۔۔ استاد صاحب ہی نہیں آ رہے تھے تو ظالب علموں کو بھی چھٹی کا بہانہ مل گیا تھا نہ ۔۔۔:battingeyelashes:
 

چاند بابو

محفلین
چاند بابو آپ ایسا کریں کہ تھانہ چھوڑ کر اسکول سنبھال لیں۔

توبہ توبہ توبہ
ارے بھیا جی آپ کو نہیں پتہ میں نے بچپن میں کتنی دعائیں کیں تھیں اس سکول سے پیچھا چھڑانے کے لئے لیکن ایک بھی قبول نہیں ہوئی تھی اور اب بڑے ہو کر پھر سکول ، یہ نہیں ہو سکتا ہے کبھی نہیں میں تھانیدار ہی اچھا ہوں اس سکول کے تو میں قریب سے بھی نہیں گزرتا جہاں مجھے شک بھی پڑ جائے کہ مجھے یہاں کچھ دیر رکنا پڑ سکتا ہے۔ میں باز آیا آپ کے سکول سے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top