اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
لگتا ہے کوئی آپ سے ناراض ہو گیا ہے اور آپ اسی کام میں لگے ہوئے ہیں اس لیے محفل کو کم کم وقت دے رہے ہیں۔
 

سارا

محفلین


حضرت معقل بن یسار رضی‌اللہ‌تعالٰی‌عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا:
اپنے مرنے والوں کے نزدیک سورہ یٰسین کی تلاوت کیا کرو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (ریاض‌الصالحات)
(تاکہ نزع اور روح نکلنے میں آسانی ہو)

فاطمہ میرا خیال ہے اس کی سند ضعیف ہے میں دیکھتی ہوں کہ میں نے کس کتاب میں پڑھا تھا مجھے حوالہ ملا تو میں انشا اللہ آپ کو بتاؤں گی۔۔
 

سارا

محفلین
السلام علیکم۔۔۔

فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔۔۔
جس نے جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھا وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ بنا لے۔۔''
(بخاری ' کتاب العلم)
 

شمشاد

لائبریرین
خاص طور پر سورۃ یٰسین پڑھنے کی تاکید نہیں آئی۔ بلکہ قرآن پڑھنے کی تاکید کی گئی ہے۔

اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ہدایت دے۔

نجانے یہ کیسی کیسی باتیں ہمارے دین میں داخل کر دی گئی ہیں اور ہمارے ان پڑھ تو کیا پڑھے لکھے لوگ بھی " جو مولوی نے کہہ دیا" پر ایمان رکھتے ہیں۔
 

طالوت

محفلین
لیکن کیا ہی بہتر ہو کہ ہم مرنے والے کی جان بچانے کی کوشش کریں نا کہ اس کے مرنے کے انتظار میں قران پڑھیں ، ممکن ہے اللہ اس جان بچانے کے عمل سے اس شخص کی زندگی مزید بڑھا دے ۔۔
وسلام
 

سارا

محفلین
جی شمشاد بھائی۔۔میرے پاس ایک چھوٹی سی کتاب ہے مشہور ضعیف احادیث کے باری میں کافی دن سے میرے ذہن میں تھا کہ میں انہیں یہاں ایک تھریڈ کھول کر لکھوں لیکن عمل نہ کر سکی میں انشا اللہ آج ہی اس پر کام کرتی ہوں پہلے بھی ایک جگہ میں نے آدھے سے زیادہ لکھ دی تھی لیکن کسی وجہ سے میرا وہ دھاگہ ڈیلیٹ ہو گیا تھا اب پھر انشا اللہ لکھتی ہوں۔۔
 

ف۔قدوسی

محفلین
سارا جی ۔۔۔۔۔۔۔ ریاض‌الصالحات عربی کی مشہور کتاب کا ترجمہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اسکا اردو نام خواتین کا گلدستہ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اس میں جتنی بھی احادیث ہیں وہ ابوداود،مسلم اور بخاری‌شریف سے لی گئ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے جو حدیث پہلے سنی یا پڑھی ہو وہ یہاں لکھتی ہوں ۔۔۔۔۔۔ یہ احادیث میں پہلے بھی کئ مرتبہ سن چکی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔
مرتب: شیخ احمد عبیدالدعاس
ترجمہ و تشریح:مولانا محمد ازہر صاحب
(جامعہ خیرالمدارس ملتان)
 

شمشاد

لائبریرین
"اللہ کے نزدیک دین صرف الاسلام ہے۔ اس دینِ اسلام سے ہٹ کر جو مختلف طریقے اُن لوگوں نے اختیار کیئے (یعنی یہودیت اور عیسائیت) جنہیں کتاب دی گئی تھی، اُن کے طرز عمل کی کوئی وجہ اس کے سوا نہ تھی کہ انہوں نے علم آ جانے کے بعد آپس میں ایک دوسرے پر زیادتی کرنے کے لیے ایسا کیا اور جو کوئی اللہ کے احکام و ہدایات کی اطاعت سے انکار کر دے، اللہ کو اُس سے حساب لیتے کچھ دیر نہیں لگتی۔" (سورۃ آل عمران)
 

شمشاد

لائبریرین
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : " سات قسم کے لوگوں کو اللہ اپنے سایہ میں جگہ دے گا، اس دن جس دن سوائے اللہ کے سایہ کے کوئی سایہ نہ ہوگا :

1 - منصف سربراہ مملکت۔

2 - وہ جوان جس کی جوانی اللہ کی بندگی میں گزری۔

3 - وہ آدمی جس کا دل مسجد سے اٹکا رہتا ہے (جب مسجد سے نکلتا تو پھر دوبارہ مسجد میں داخل ہونے کا انتظار کرتا رہتا ہے)۔

4 - وہ دو آدمی جن کی دوستی کی بنیاد اللہ اور اللہ کا دین ہے، اسی جذبہ کے ساتھ وہ اکٹھا ہوتے اور یہی جذبہ لئے جدا ہوتے ہیں۔

5 - وہ آدمی جس نے تنہائی میں خدا کو یاد کیا اور اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے۔

6 - وہ آدمی جس کو کسی اونچے خاندان کی حسین و خوبصورت عورت نے بدکاری کی دعوت دی اور اس نے محض خدا کے خوف کی بناء پر اس کی دعوت کو رد کر دیا۔

7 - وہ آدمی جس نے اس طرح صدقہ کیا کہ اس کا بایاں ہاتھ بھی نہیں جانتا کہ دایاں ہاتھ کیا کر رہا ہے۔
(متفق علیہ عن ابو ہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 

ف۔قدوسی

محفلین
****حدیث شریف میں آیا ہے کہ حضور صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا کہ قرآن پڑھا کرو اسلئے****
**** کہ یہ قرآن قیامت کے دن قرآن پڑھنے والوں کی شفاعت کرنے کے لئے آئے گا****
****حصن حصین****
 

ف۔قدوسی

محفلین
****حضرت ابو امامہ رضی‌اللہ‌تعالٰی‌عنہ سے روایت ہے کہ رسول‌اللہ صلی‌اللہ‌علیہ‌وسلم نے فرمایا کہ****
****جس نے اللہ کی راہ میں ایک روزہ رکھا اللہ تعالٰی اس کے اور آگ کے درمیان****
**** آسمان اور زمین کے برابر خندق ڈال دیتے ہیں****
****(ترمذی/ریاض‌الصالحین)****
 

ف۔قدوسی

محفلین
:حضرت معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے:
: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جس شخص کے ساتھ اللہ تعالی بھلائی
کا ارداہ فرماتا ہے اس کو دین کی
سمجھ عطا فرماتا ہے"
(بخاری و مسلم)
(ریاض‌الصالحین)
 

ف۔قدوسی

محفلین
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو اپنے حاکم کی کوئی بات ناپسند کرے پس وہ صبر کرے اس لئے کہ جوشخص بالشت
کے برابر حاکم کی اطاعت سے نکلا وہ جاہلیت کے موت مرا۔
(بخاری و مسلم)
(ریاض الصالحین)
 

ف۔قدوسی

محفلین


" اپنے کام احسن انداز میں کرو کیونکہ اللہ تعالی خوبصورت کام
کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔۔۔"
(سورۃ البقرہ)
 

ف۔قدوسی

محفلین
حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالٰٰی عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
سب ایسی چیزوں سے منع فرمایا ہے جو نشہ لائیں(یعنی عقل میں فطور لائیں یا جو حواس میں فطور لائیں)
اس میں افیون بھی آگئ اور بعض حقے بھی آگئے جس سے دماغ یا ہاتھ پاؤں بے کار ہوجائیں۔(ابوداؤد،حیاۃ المسلمین)
(از:اسوئہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم)
 

ف۔قدوسی

محفلین
***بے وقت مہمان کی مہمان نوازی، تلوار سے جہاد اور سخت گرمی کے روزے میرے پسندیدہ ترین عمل ہیں***
(حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top