اردو محفل کا سکول (4)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
پاغل ہوئی ہو اور جو کسی کا بچہ اغوا کرتے ہوئے پکڑی گئی تو کیا ہو گا۔

یہ لو یہ میرے بھانجے کی گزشتہ دنوں سالگرہ تھی، وہ کیک سامنے رکھے بیٹھا ہے۔ کہ ابھی کیک کٹنے میں تھوڑی دیر ہے۔
 
سارا

محفلین
نہیں سر جی زینب کو کوئی چھوٹا کاکا دیتے ہیں تا کہ یہ اسے اسکول میں بٹھا کر فرار نہ ہو سکے۔۔ہمارے بڑے کاکے کے چہرے سے مسکراہٹ جدا ہی نہیں ہوتی اور یہ چھوٹا کاکا ہر وقت روتا رہتا ہے یہ زینب کو دیتے ہیں پھر کسی کاکے کو اغوا کرنے کا سوچے گی بھی نہیں۔۔۔;)
 
سارا

محفلین
ماشا اللہ شمشاد بھائی آپ نے معاذ کی تصاویر کو بہت خوبصورتی کے ساتھ سجایا ہے
 
شمشاد

لائبریرین
ماشاء اللہ ماشاء اللہ

سارا اس چھوٹے کاکے اور ساتھ ہی ساتھ بڑے کاکے کا تعارف تو دیں۔
 
سارا

محفلین
سر جی یہ بڑا کاکا تو اپنا معاذ ہے نا (اس کا منہ ہر تصویر میں کھلا ہوتا ہے اس میں بند ہے اس لیے شاید آپ پہچان نہ سکے اور یہاں سرمہ بھی نہیں لگایا ہوا شاید اس لیے:blushing:) اور چھوٹا کاکا میرے ماموں کا بیٹا ہے 'محمد طلحہ خان' نام رکھا ہے یہ 4 دن کا تھا تب تصویر لی تھی اب 3 ہفتے کا ہو گیا ہے ماشا اللہ
 
زینب

محفلین
پاغل ہوئی ہو اور جو کسی کا بچہ اغوا کرتے ہوئے پکڑی گئی تو کیا ہو گا۔

یہ لو یہ میرے بھانجے کی گزشتہ دنوں سالگرہ تھی، وہ کیک سامنے رکھے بیٹھا ہے۔ کہ ابھی کیک کٹنے میں تھوڑی دیر ہے۔

ahsanmughal.jpg

اف اسی کو تو میں اغو کرنے والی تھی پا جی چلیں میری جگہ اپنے اس بھانجے کو بٹھایئں سکول اور مجھے مٹر گشت کی چھٹی دیں بس
 
زینب

محفلین
نہیں سر جی زینب کو کوئی چھوٹا کاکا دیتے ہیں تا کہ یہ اسے اسکول میں بٹھا کر فرار نہ ہو سکے۔۔ہمارے بڑے کاکے کے چہرے سے مسکراہٹ جدا ہی نہیں ہوتی اور یہ چھوٹا کاکا ہر وقت روتا رہتا ہے یہ زینب کو دیتے ہیں پھر کسی کاکے کو اغوا کرنے کا سوچے گی بھی نہیں۔۔۔;)

ابھی تو بڑے سکون سے سویا ہوا ہے ۔۔۔۔۔۔آپ لوگ جو مرضی کر لو میں سکول میں ٹکنے والی نہیں یہ چھوٹا کاکا میں‌شمشاد بھائی کو پکڑا کے نکل جاوں‌گی ہاہاہاہاہا
 
شمشاد

لائبریرین
سارا یقین کریں پہلی نظر میں تو معاذ پہچانا ہی نہیں گیا۔ ایک تو اس نے کرتا پہنا ہوا ہے، منہ کُھٹ کے بند کیا ہوا ہے اور تصویر میں ایسا لگتا ہے کہ یہ زمین پر کھڑا ہے اور ہاتھوں میں بچہ اٹھایا ہوا ہے۔ اور مجھے معلوم ہے کہ معاذ ابھی اتنا بڑا نہیں ہے کہ کھڑے ہو کر کسی بچے کو اٹھا سکے۔

اللہ سے دعا ہے کہ بچوں کو صحت و تندرستی دے اور یہ اپنے والدین کے لیے باعث سکون و رحمت ہوں۔
 
آمین جزاک اللہ خیرا۔۔ وہ اردگرد جو ہاتھ تھے انہیں میں نے چھپا دیا ہے نہیں تو ہم نے دونوں کو ہی پکڑ رکھا تھا۔۔جی ابھی معاذ نے کھڑا ہونا شروع نہیں کیا صرف زمین پر رینگتا ہے ہم اگر اس کے پاس سے گزر جائیں اور وہ زمین پر بیٹھا ہو تو چیخیں مارتا ہے( کہ خود تو گھوم رہے ہو اور مجھے نیچے بٹھا رکھا ہے) اس لیے پھر اسے اٹھا کر چلنا پڑتا ہے۔۔:rolleyes:
 
سارہ خان

محفلین
اگر کوئی تمہارا دل دکھائے تو ناراض نہ ہونا ، کیونکہ یہ قدرت کا قانون ہے کہ جس درخت پر زیادہ میٹھا پھل ہوتا ہے ، اسے لوگ زیادہ پتھر مارتے ہیں۔
(حضرت علی کرم اللہ وجھہ (
 
سارا

محفلین
السلام و علیکم۔۔

'' سیدھی اور صاف بات کرنے سے نقصان بہت تھوڑا اور فائدہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔۔''

''کسی انسان کی عظمت و شرافت پرکھنے کا آخری پیمانہ یہ ہے کہ اس کا رویہ ان لوگوں کے ساتھ کیسا ہے جو اسے کچھ نہیں دے سکتے۔۔''
 
راجہ صاحب

محفلین
ہم تقدیر کو کتنی آسانی سے اپنی ناکامیوں اور زندگی کی تلخیوں‌ کا الزام دیتے رہتے ہیں‌ لیکن کبھی تقدیر سے ان نعمتوں‌ کی وجہ سے پیار نہیں‌ کرتے جو اس نے ہماری زندگی میں قدم قدم پر‌ فراہم کر رکھی ہوتی ہیں‌
 
طالوت

محفلین
ناکام انسان ہمیشہ تقدیر کی دہائی دیتے ہیں اور کامیاب ہمیشہ تقدیر کو اپنے تابع کر لیتے ہیں
وسلام
 
خورشیدآزاد

محفلین
واہ کتنی خوبصورت اور سچی بات کہی ہے آپ نےطالوت بھائی، ناکام لوگ واقعی تقدیر کو اپنی ناکامیوں کے لیے موردالزام ٹھہراتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی ساری زندگی الزام تراشیوں میں ہی گزر جاتی ہے۔ اور جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ میری ناکامیوں کی وجہ تقدیر نہیں میں خود ہوں تو اس وقت تک بہت دیر ہوچکی ہوتی ہے۔

اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top