اردو محفل کا سکول (5)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کلاس کو جماعت کہنا تو درست لیکن صنف نازک کے جماعت کرانے پر علماء متفق نہیں ہیں اور آپ کو ناگہانی کسی فتوٰی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے : )
 

پپو

محفلین
میں ان کو یاد نہیں رکھتا جنہوں نے میرا دل توڑا مگر میں ان کو ضرور یاد رکھتا ہوں جنہوں نے مجھے بتایا کہ ٹوٹے دل سے کیسے جینا ہے
شکپئر
 

mfdarvesh

محفلین
حضرت ابو ہریرہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ہوا اللہ کی رحمت ہے ، وہ رحمت بھی لاتی ہے اور عذاب بھی۔ پس تم (اگر تم کو اس سے کوئی نقصان پہنچے) اسے برا نہ کہو ہاں تم اللہ سے اس کی بھلائی طلب کرو، اللہ سے اس کے نقصان سے پناہ مانگو

شافعی، سنن ابو داؤد، ابن ماجہ، بیہقی
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

"جس قوم میں غدار پیدا ہوں گے ، اس کے مضبوط قلعے بھی ریت کے گھروندے ثابت ہوں گے۔"


خیال : ٹیپو سلطان​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

"زندگی دوسروں سے ادھار نہیں لی جاتی ، اسے خود ہی اپنے اندر روشن کرنے کی ضرورت ہے ۔"


خیال : علامہ اقبال​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top